کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر طاہر اللہ جان کا ضلع کرم کے امتحانی مراکز کا دورہ
Private Schools Parachinar
All private schools parachinar
26/04/2026
🏫 الکوثر سکول اینڈ کالج
🎓 فرسٹ ایئر داخلے جاری ہیں!
✨ اپنے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں
📚 معیاری تعلیم، بہترین ماحول اور تجربہ کار و کوالیفائیڈ لیکچرارز کے ساتھ
📍 الکوثر ایجوکیشنل کمپلیکس، شنگک روڈ، پاراچنار
📞 رابطہ نمبر:
0303-8518586
0301-8033060
🚀 آج ہی داخلہ لے کر کامیابی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں!
09/04/2026
عزیز و محترم والدین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ حالیہ دنوں میں خلیجی و مشرقِ وسطیٰ خطے میں تیل کے بحران کے باعث حکومتی سطح پر کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہی فیصلوں کے تحت ہفتہ وار تعلیمی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے مطابق چھ ورکنگ ڈیز میں سے دو دن تعطیل اور چار دن حاضری رکھی گئی ہے۔
اس حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سکولز کی بندش یا شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ پرائیوٹ ایجوکیشن سیکٹر کی جانب سے کیا گیا ہے، جو کہ حقیقت کے برعکس ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس فیصلے میں سکولز کا کوئی عمل دخل نہیں۔
حکومتِ وقت نے یہ قدم والدین اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے، تاکہ:
ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بے جا اضافہ نہ ہو
ڈرائیور حضرات کے روزگار کا تسلسل برقرار رہے
والدین پر کرایوں کا اضافی بوجھ نہ پڑے
اور بچوں کا تعلیمی وقت بھی حتی الامکان ضائع نہ ہو
اگر ہم مجموعی طور پر دیکھیں تو اس فیصلے کا فائدہ براہِ راست والدین، طلبہ اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو پہنچتا ہے، جبکہ سکولز اس معاملے میں محض حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں پھیلنے والی افواہوں یا غلط معلومات پر توجہ نہ دیں اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ 🌹
محمد حیات خان
صدر
پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ڈسٹرکٹ کرم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب معزز دوست اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خیریت اور عافیت کے ساتھ ہوں گے۔
جیساکہ رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس لمحات اختتام کی جانب گامزن ہیں اور عیدالفطر کی خوشیاں قریب آ رہی ہیں، اسی مناسبت سے بروز جمعہ تا پیر بمطابق 20 تا 23 مارچ 2026 (چار روز) پرائیوٹ سیکٹر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ان شاء اللہ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کی عبادات، روزے اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں عیدالفطر کی حقیقی خوشیاں نصیب فرمائے۔
آپ سب کو پیشگی عید بہت بہت مبارک ہو 🌙
جزاکم اللہ خیراً
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Parachinar
26300
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |