AGC learning

AGC learning Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AGC learning, Education, District sukkur taluka pano aqil, Pano Akil.

01/02/2022

*بِسّــــمِ اللّــــہِ الرَّحـــــمٰنِ الرَّحِیــمِ*
*Prepare of Islamiat G.K*
*Join My Group*

*Useful Is Vocabulary*
1- *Dawn prayer=> فجر نماز*
2- *Noon prayer=> ظہرنماز*
3- *Evening prayer=> عصر* *نماز*
4- *Dusk prayer=> مغرب* *نماز*
5- *Night prayer=> عشاء* *نماز*
6 - *Ablution=> وضو*
7- *Make ablution=> وضو* *بنانا*
8- *Ablute=> وضو بنابا*
9- *Officiate Namaz=> نماز* *پڑھانا*
10- *Rug Prayer=>* *جائے* *نماز*
11- *Roasary=>تسبیح*
12 - *Chaplet=>تسبیح*
13- *Say creed=> کلمہ* *پڑھنا*
14- *intention* => *نیت* / *ارادہ*
15- *intend* => *نیت *کرنا* / *ارادہ* *کرنا*
16- *Observe fast* => ** *روزہ** *رکھنا*
17- *Keep* *fast* => *روزہ* *رکھنا*
18- *Have* *fast* => *روزہ* *رکھنا*
19- *Forgo fast=>* *روزہ* *چھوڑنا*
20- *Abstain* => *پرہیز* *کرنا*
21- *Sin=> گناہ*
22- *commit sin* => *گناہ* *کرنا*
23- *Sinful* => *گناہگار*
24- *Abort* *fast* => *روزہ* *توڑنا* **
25- *Break* *fast* => *روزہ* *توڑنا* / *کھولنا*
26- *Bury* / *inter* => *دفن* *کرنا*
27- *Call* *out* *azan* => *اذان* *کہنا* / *ہونا*
28- *Prostrate=>* *سجدہ* *کرنا*
29- *Prostration* => *سجدہ*
30- *Adore* => *پوجنا*
31- *Genuflect* => *رکوع* *کرنا*
32- *Say Salam=>* *سلام* *کہنا*
33- *Rinse out=>* *کلی* *کرنا*
34 *- Get hair wet=>* *سر* *کا مسح کرنا*
35- *Get elbow wet=>* *ہاتھوں* *کا* *مسح* *کرنا*
37- *Worship* => *عبادت* کرنا
38- *Doomsday* => *آخرت* / *قیامت* *کا* *دن*
39- *Judgement day* => *فیصلے کا دن*
40- *Mercy* => *رحم*
41- *Do* *mercy* => *رحم* *کرنا*
42- *Have mercy=>* *رحم* *کرنا*
43- *Patience=> صبر*
44- *Penitence=> توبہ*
45- *Condole=> ہمدردی/* *تعزیت* *کرنا*
46- *Commiserate=>* *رحم* *کرنا* / *ترس* *کھانا*
47- *Repentance=>* *پشیمانی/ پچھتاوا*
48- *Repent* => *پشیمان* *ہونا* / *پچھتانا*
49- *Repentant* *پشیمان* / *توبہ* *کرنے*** *والا*
50- *** *Alams** => *خیرات*

23/01/2022
22/01/2022

💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
*__________________________*

اقوال حضرت ابوبکر صدیقؓ

٭ گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔

٭ مصیبت میں صبر کرنا سخت ہے، مگر صبر کے ثواب کو ضائع نہ ہونے دینا سخت تر ہے۔

٭ زمانہ کی گردش اگرچہ عجیب امر ہے لیکن اس سے غفلت عجیب تر ہے۔

٭ جو امر پیش آتا ہے وہ نزدیک ہے لیکن موت اس سے بھی نزدیک تر ہے۔

٭ شرم مردوں سے خوب ہے مگر عورتوں سے خوب تر ہے۔

٭ توبہ بوڑھے سے خوب اور جوان سے خوب تر ہے۔

٭ بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔

٭ گناہ جوان کا بھی اگرچہ بد ہے لیکن بوڑھے کا بدتر ہے...!!!
(فرزند دیوبند)
*__________________________*

16/01/2022

شمائل ترمذی
جلد 1 - باب: حضور ﷺ کے اخلاق وعادات میں
حدیث نمبر: 321

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ دَخَلَ نَفَرٌ عَلَی زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا لَهُ حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ مَاذَا أُحَدِّثُکُمْ کُنْتُ جَارَهُ فَکَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَکَتَبْتُهُ لَهُ فَکُنَّا إِذَا ذَکَرْنَا الدُّنْيَا ذَکَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَکَرْنَا الآخِرَةَ ذَکَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَکَرْنَا الطَّعَامَ ذَکَرَهُ مَعَنَا فَکُلُّ هَذَا أُحَدِّثُکُمْ عَنِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم

خارجہ کہتے ہیں کہ ایک جماعت زید بن ثابت کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ حضور اکرم ﷺ کے کچھ حالات سنائیں انہوں نے فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ کے کیا حالات سناؤں ( وہ احاطہ بیان سے باہر ہیں) میں حضور ﷺ کا ہمسایہ تھا (اس لئے تو یا ہر وقت حاضر باش تھا اور اکثر حالات سے واقف اس کے ساتھ ہی کاتب وحی بھی تھا) جب حضور اکرم ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ مجھے بلا بھیجتے میں حاضر ہو کر اس کو لکھ لیتا تھا (حضور اکرم ﷺ ہم لوگوں کے ساتھ غایت درجہ دلداری اور بےتکلفی فرماتے تھے جس قسم کا تذکرہ ہم کرتے تھے حضور ﷺ بھی ہمارے ساتھ ویسا ہی تذکرہ فرماتے تھے۔ جب ہم لوگ کچھ دنیاوی ذکر کرتے تو حضور اکرم ﷺ بھی اس قسم کا تذکرہ فرماتے (یہ نہیں کہ بس آخرت ہی کا ذکر ہمارے ساتھ کرتے ہوں اور دنیا کی بات سننا بھی گوارا نہ کریں) اور جس وقت ہم آخرت کی طرف متوجہ ہوتے تو حضور اکرم ﷺ بھی آخرت کے تذکرے فرماتے، یعنی جب آخرت کا کوئی تذکرہ شروع ہوجاتا تو اسی کے حالات اور تفصیلات حضور اکرم ﷺ بیان فرماتے اور جب کچھ کھانے پینے کا ذکر ہوتا تو حضور اکرم ﷺ بھی ویسا ہی تذکرہ فرماتے۔ (کھانے کے آداب، فوائد، لذیذ کھانوں کا ذکر، مضر کھانوں کا تذکرہ وغیرہ وغیرہ۔ چناچہ گذشتہ ابواب میں بہت سے ارشادات حضور ﷺ کے اس نوع کے گزر چکے ہیں کہ سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے، زیتون کا تیل استعمال کیا کرو کہ مبارک درخت سے ہے وغیرہ) یہ سب کچھ آپ ﷺ ہی کے حالات کا تذکرہ کر رہا

13/01/2022

_مختصر اور چھوٹی چھوٹی احادیث!*_ 🥀

*1: اِنّمَا الْاَعْمَالُ بِالنّیَّاتِ*
اعمال کا دارومدار یعنی اعمال کی بنیاد نیتوں پر ھے.
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 01)

*2: اَلصّلٰوةُ نُوْرٌ*
نماز (مومن کا) نور ھے
(مسند ابی یعلی الموصلی، رقم الحدیث 3655)

*3: اَلصّیَامُ جُنَّةٌ*
روزہ ڈھال ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1894)

*4: اِنَّ الدِّینَ یُسْرٌ*
بیشک دین آسان ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 39)

*5: اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ*
دین خیرخواھی کا نام ھے۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 55)

*6: اَلعَیْنُ حَقٌّ*
نظر لگنا حق ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5740)

*7: طَلَبُ العِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ*
علم دین حاصل کرنا ھر مسلمان پر فرض ھے۔
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 224)

*8: خَیْرُ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ*
بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 867)

*9: وَ خَیْرُ الھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍﷺ*
اور بہترین ہدایت محمدﷺ کی ہدایت ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 45)

*10: اَلحَیَاءُ مِنَ الْاِیْمَانِ*
حیا ایمان میں سے ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 24)

*11: اَلعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ*
جلد بازی شیطان کا کام ھے
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2012)

*12: اَلبِرُّ حُسْنُ الخُلْقِ*
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2553)

*13: اَلطُّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَانِ*
پاکی ایمان کا حصہ ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 223)

*14: مَنْ صَمَتَ نَجَا*
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2501)

*15: لَا تَسُبُّوْا الْاَمْوَاتَ*
وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائی مت کرو۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1393)

*16: لَا تَسْئَلِ النَّاسَ شَیْئاً*
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو
(سن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1837)

*17: سَمِّ اللّٰہَ وَ کُلْ بِیَمِیْنِکْ*
اللّٰہ کا نام لو یعنی بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

برصغیر پاک و ہند  1526سے 1947تک تمام معلومات
12/01/2022

برصغیر پاک و ہند 1526سے 1947تک تمام معلومات

11/01/2022

🥀 _*داستانِ ایمان فروشوں کی*_ 🥀

*تذکرہ: سلطان صلاح الدین ایوبیؒ*

✍🏻 *عنایت اللّٰہ التمش*

*قسط نمبر60*

یہ صلیبی سرائے کی تلاش میں جارہا تھا اس نے علی بن سفیان سے ہی سرائے کا راستہ پوچھا اگر روشنی ہوتی تو صلیبی اسے پہچان لیتا ایک تو اندھیرا تھا دوسرے علی بن سفیان نے سر پر رومال یا چادر ڈال رکھی تھی صلیبی کی ایک بات سن کر وہ جان گیا کہ انہیں کسی طرح پتہ چل گیا ہے کہ وہ دھوکے میں آگئے ہیں لہٰذا اب بھاگنے کی فکر میں ہیں علی بن سفیان کو معلوم تھا کہ یہ صلیبی بے شک جاسوس ہیں لیکن انہیں یہاں امراء میں سے کوئی نہ کوئی پناہ میں لے لے گا چنانچہ اس نے صلیبی کو خوش اخلاقی کا جھانسہ دے کر پھانس لیا اور اس کے ساتھ خیمہ گاہ تک چلا گیا وہ سوچتا رہا کہ اب اسے کیا کارروائی کرنی چاہیے صلیبی نے اس پر یہ کرم کیا کہ اسے اپنے خیموں سے دور کھڑا کرگیا
علی بن سفیان نے فوراً اپنے دو تین آدمیوں کو جگالیا اور نہایت عجلت سے انہیں بتایا کہ انہیں کیا کرنا ہے ہدایات دے کر وہ خود صلیبیوں کے خیموں تک گیا وہ سب لڑکیوں سمیت ایک خیمے میں جمع ہوگئے تھے علی بن سفیان نے دبے پاؤں قریب جاکر ان کی باتیں سنیں۔ وہ صرف یہ جان سکا کہ صلیبی جاسوسوں کو اس کا مشن معلوم ہوگیا ہے لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ راز فاش کس طرح ہوا ہے اتنی دیر میں اس کے بہت سے آدمی اس کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق برچھیوں سے مسلح ہوکر اونٹوں کی اوٹ میں جاکر بیٹھ چکے تھے صلیبیوں کو وہیں آنا تھا وہ جوں ہی وہاں پہنچے علی بن سفیان بھی آگیا ور سب کو گھیر کر پکڑ لیا گیا
دوستو! علی بن سفیان نے انہیں کہا تمہاری جاسوسی بہت کمزور ہے تمہیں ابھی بہت سی تربیت کی ضرورت ہے۔ کیا جاسوس اس طرح سنسان گلیوں میں پھرا کرتے ہیں؟
اور کیا جاسوس کسی اجنبی کو پہچانے بغیر بات کیا کرتے ہیں؟
یہ فن مجھ سے سیکھو اگر آپ یہ فن اپنے آدمیوں کو سکھام دیں تو زیادہ بہتر ہوگا ایک صلیبی نے کہا کیا آپ ہماری اس مہارت کی تعریف نہیں کریں گے کہ ہم نے آپ کے ایک آدمی سے آپ کی اصلیت معلوم کرلی ہے؟
یہ تو قسمت کا کھیل ہے آپ جیت گئے ہم ہار گئے اگر ہمارا قائد مارا نہ جاتا تو ہم یوں بھٹک نہ جاتے مجھے وہ آدمی بتاؤ گے جس نے راز فاش کیا ہے

وینس (زہرہ)، نظام شمسی کا سب سے گرم اور واحد سیارہ جہاں سورج مغرب سے طلوع ہوتا ہے اور مشرق میں غروب ہو جاتا ہے ، یعنی وی...
09/01/2022

وینس (زہرہ)، نظام شمسی کا سب سے گرم اور واحد سیارہ جہاں سورج مغرب سے طلوع ہوتا ہے اور مشرق میں غروب ہو جاتا ہے ، یعنی وینس اپنے مدار میں باقی سیاروں کی بنسبت الٹا گھومتا ہے

جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے تو اسی لمحے مغرب میں سب سے پہلے جو چمکتا دمکتا ستارہ شام کے خون شفق سے نکل کر سامنے آجاتا ہے وہ ستارہ نہیں بلکہ سیارہ وینس ہے
یہ سیارہ بھلے ہی ہمیں کتنا ہی خوبصورت لگے لیکن اسکی پہچان نظام شمسی میں جہنم جیسی ہے جہاں ہر طرف گرم ترین لاوے کی ندیاں ہیں ، گرم تپتی فضا ہے اور تیز رفتار سے چلنے والی گرم ہوائیں ہیں جسکی رفتار 370 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
زمین پر اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ ٹمپریچر تقریباً 57 ڈگری سنٹی گریڈ ہے جو 1913 میں امریکہ کے ایک ریاست میں ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن وینس اتنا گرم ہے کہ اسکا ٹمپریچر 462 ڈگری سنٹی گریڈ ہے

1900 کے لگ بھگ خیال کیا جاتا تھا کہ وینس میں بھی زمین کی طرح سمندر ، درخت اور جانور موجود ہیں لیکن یہ خیال 1975 میں ہمیشہ کے لئے ختم ہوا جب روس نے وینرا نائن نامی پراب وینس پر بھیجا جس نے پہلی بار وینس کی سطح کو چھو لیا اور اس نے جو تصاویر زمین پر بھیج دئے اسمیں آگ ، لاوا اور تیز رفتار گرم ہوا کے علاؤہ کچھ نہیں تھا ،

Gk
27/12/2019

Gk

Address

District Sukkur Taluka Pano Aqil
Pano Akil
3082774

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AGC learning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to AGC learning:

Shortcuts

Share

Category