Write Foundation School Panjera

Write Foundation School Panjera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Write Foundation School Panjera, School, Near Zainab Plaza, Panjera.

معیاری تعلیم • مضبوط کردار • روشن مستقبل
ہم بچوں کو صرف پڑھاتے نہیں، سنوارتے ہیں۔ جدید نصاب، انقلابی تعلیمی اصلاحات اور کردار سازی کے ذریعے ہم نئی نسل کو بااعتماد، باصلاحیت اور باشعور قائدین بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

علامہ اقبال کا یہ شعر ان کے فلسفۂ "خودی" اور "عقاب و شاہین" کے استعارے کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ اس شعر میں وہ نوجوانوں ...
24/05/2026

علامہ اقبال کا یہ شعر ان کے فلسفۂ "خودی" اور "عقاب و شاہین" کے استعارے کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ اس شعر میں وہ نوجوانوں کو اعلیٰ ظرفی، آزادی اور آرام پسندی سے دور رہنے کا درس دے رہے ہیں۔

رائٹ فاونڈیشن اسکول پنجیڑہ میں پلے ڈے کا انعقاد 🎉⚽کل مورخہ ۲۳ می بروز ہفتہ رائٹ فاونڈیشن اسکول پنجیڑہ میں بچوں کے لیے ای...
24/05/2026

رائٹ فاونڈیشن اسکول پنجیڑہ میں پلے ڈے کا انعقاد 🎉⚽

کل مورخہ ۲۳ می بروز ہفتہ رائٹ فاونڈیشن اسکول پنجیڑہ میں بچوں کے لیے ایک یادگار پلے ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
کھیل کود بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کا اہم حصہ ہیں، اور آج ہمارے چھوٹے طلبہ نے گراؤنڈ میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا۔

بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اسکول کے قابلِ احترام ڈائریکٹرز نے کی:
راجہ عمر ظہیر صاحب – ڈائریکٹر اکیڈیمکس
رخسار ظفر صاحب – ڈائریکٹر سپورٹ
چودھری بلال صاحب – ڈائریکٹر نظم و ضبط

ان کی رہنمائی میں بچوں نے محفوظ اور خوشگوار ماحول میں کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور اعتماد کا عملی مظاہرہ کیا۔

رائٹ فاونڈیشن اسکول کا ہمیشہ یہی مقصد ہے کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے


---

11/04/2026

ہم حیدر ؑ کی للکار ہیں
دیکھیے رائٹ فاؤندیشن سکول کے بچوں کی شاندار پرفارمنس

والدینِ کرام کے نام اہم پیغامالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہامید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ گزشتہ عیدالفطر کے پُرمسرت ...
24/03/2026

والدینِ کرام کے نام اہم پیغام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ گزشتہ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ہم آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ عید کی تعطیلات کے اختتام کے بعد کل بروز بدھ 25 مارچ سے بچوں کی سکول میں باقاعدہ حاضری لازمی ہوگی۔ لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت سکول آمد کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکے۔
مزید برآں، بہت جلد سکول میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات اور پی ٹی ایم (والدین و اساتذہ میٹنگ) کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا، جس کی تفصیلات آپ کو بروقت فراہم کر دی جائیں گی۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔

رائٹ فاؤنڈیشن سکول پنجیڑہاعلیٰ معیارِ تعلیم اور بہترین تربیت کا مرکز۔ تجربہ کار اور محنتی اساتذہ🌼جدید اور معیاری نصاب🌼بچ...
13/03/2026

رائٹ فاؤنڈیشن سکول پنجیڑہ
اعلیٰ معیارِ تعلیم اور بہترین تربیت کا مرکز۔

تجربہ کار اور محنتی اساتذہ🌼
جدید اور معیاری نصاب🌼
بچوں کی اخلاقی و تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ🌼
ہم نصابی سرگرمیاں، آرٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی🌼

پلے گروپ تا میٹرک داخلے جاری ہیں۔

اپنے بچوں کو ایک محفوظ، بااعتماد اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کریں۔
رائٹ فاؤنڈیشن سکول پنجیڑہ
آج ہی رابطہ کریں اور اپنے بچے کا داخلہ یقینی بنائیں۔

یونیفارم میں مکمل سلائی شدہ قمیض شامل ہو گی جبکہ چھوٹی بچیوں کے لیے سکرٹ بھی یونیفارم کا حصہ ہو گی۔ اس کے علاوہ دوپٹہ، ش...
28/02/2026

یونیفارم میں مکمل سلائی شدہ قمیض شامل ہو گی جبکہ چھوٹی بچیوں کے لیے سکرٹ بھی یونیفارم کا حصہ ہو گی۔ اس کے علاوہ دوپٹہ، شولڈرز (Shoulders ڈیزائن) اور مخصوص پٹیاں بھی شامل ہوں گی تاکہ یونیفارم ایک خوبصورت، منظم اور یکساں انداز میں نمایاں ہو۔

مزید برآں، یونیفارم کی تیاری ادارہ خود اپنی نگرانی میں کروائے گا تاکہ کپڑے کے معیار، سلائی کی نفاست اور ڈیزائن کی یکسانیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کے وقار، نظم و ضبط اور ادارے کی نمایاں شناخت کو برقرار رکھنا ہے۔

24/02/2026
24/02/2026
تعلیم صرف نصاب پڑھانے کا نام نہیں بلکہ قوموں کی تقدیر سنوارنے کا عمل ہے۔ شہر کے تعلیمی منظرنامے میں رائٹ فاؤنڈیشن سکول ن...
23/02/2026

تعلیم صرف نصاب پڑھانے کا نام نہیں بلکہ قوموں کی تقدیر سنوارنے کا عمل ہے۔ شہر کے تعلیمی منظرنامے میں رائٹ فاؤنڈیشن سکول نے سیشن 2026-27 کے لیے جامع اور انقلابی اصلاحات نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ماضی کے چیلنجز، طلبہ کی کارکردگی، والدین کی توقعات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مضبوط اصلاحاتی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد تعلیمی معیار کو نمایاں طور پر بلند کرنا ہے۔
نئے سیشن میں نصاب کی ازسرِ نو ترتیب، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، مؤثر کلاس روم مانیٹرنگ، ہفتہ وار اسسمنٹ اور والدین سے مسلسل رابطہ یقینی بنایا جائے گا۔ ہر طالب علم کی انفرادی صلاحیت کے مطابق خصوصی اکیڈمک سپورٹ فراہم کی جائے گی، جبکہ کردار سازی، اخلاقی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ترجیحات میں شامل ہوگا۔
یہ اقدام والدین کے اعتماد، طلبہ کی کامیابی اور صحت مند تعلیمی مقابلے کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ سیشن 2026-27 رائٹ فاؤنڈیشن کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا جہاں معیار، محنت اور میرٹ اولین ترجیح ہوں گے۔
Contact: 03461184856

میں عموماً اپنے بچوں کے ساتھ ان کی عمر کے لحاظ سے اردو کے ناپید ہوتے الفاظ پر مبنی معمول کی گفتگو کی کوشش کرتا ہوں تا کہ...
05/03/2025

میں عموماً اپنے بچوں کے ساتھ ان کی عمر کے لحاظ سے اردو کے ناپید ہوتے الفاظ پر مبنی معمول کی گفتگو کی کوشش کرتا ہوں تا کہ اردو شناسی کے زریعے وہ اعلیٰ تہذیبی روایات سے جڑے رہیں۔❣️

گزشتہ دنوں میں نے "کتب بینی" پر پندو نصائح کرتے ہوئے دس سالہ مصعب مسرور کو کوئی کتاب زیر مطالعہ رکھنے کا کہا۔ جس پر موصوف نے میرے دارلمطالعہ سے مولانا محمد یوسف اصلاحی صاحب کی "آداب زندگی" کی خواندگی شروع کر رکھی ہے۔ (اس کی مہربانی ہے)

گزشتہ دنوں کتاب پڑھتے پڑھتے یکایک فرزند ارجمند نے استفسار کیا بابا! آپ آج کل کونسی "کتاب نوشی" کر رہے ہیں؟؟

منقول

تلفظ کی درستی
05/03/2025

تلفظ کی درستی

Address

Near Zainab Plaza
Panjera

Opening Hours

Monday 08:00 - 01:00
Tuesday 08:00 - 01:00
Wednesday 08:00 - 01:00
Thursday 08:00 - 01:00
Friday 08:00 - 11:30
Saturday 08:00 - 01:00

Telephone

+923461184856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Write Foundation School Panjera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Write Foundation School Panjera:

Shortcuts

Share

Category