Online Quran academy

Online Quran academy

Share

I am online Quran teacher

01/09/2025

صبغة القر آ ن آن لائن قرآن اکیڈمی للبنات

chat.whatsapp.com

28/07/2025

🌿 *📜 تربیت صرف نصیحت نہیں، عمل کا نام ہے 📜* 🌿

✍️ ہم بچوں کو اچھی باتیں سنا کر سمجھتے ہیں کہ ہماری ذمہ داری پوری ہو گئی۔
❌ “اچھا بنو”، “سچ بولو”، “ادب کرو” کہہ کر فارغ ہو جاتے ہیں۔
لیکن…
🕊️ *بچے کانوں سے نہیں، آنکھوں سے سیکھتے ہیں۔*
✅ *وہ ہمارے لہجے سے سیکھتے ہیں۔*
✅ *ہمارے رویے سے سیکھتے ہیں۔*
✅ *ہماری زبان سے، ہمارے صبر سے، ہماری دیانت سے سیکھتے ہیں۔*

💠 *اگر ہم جھوٹ بولیں اور انہیں سچ کا سبق دیں، وہ ہمارا جھوٹ یاد رکھیں گے۔*
💠 *اگر ہم دوسروں کی عزت نہ کریں، وہ ہماری نصیحتیں بھول جائیں گے۔*
💠 *اگر ہم غصے میں گالیاں دیں، وہ ہماری تربیت کی کتاب بند کر دیں گے۔*

🌱 *تربیت کتابوں یا تقریروں سے نہیں، گھر کے ماحول سے ہوتی ہے۔*
🌸 اپنے دل، زبان، عمل کو بچوں کے سامنے ایسا بنائیں کہ وہ بغیر کہے سیکھیں۔
🌿 خود وہ بنیں جو آپ اپنے بچوں کو بنانا چاہتے ہیں۔

🕊️ کیونکہ تربیت وہ نہیں جو زبان سے کہی جائے، تربیت وہ ہے جو عمل سے دکھائی جائے۔

👉 *آگے شیئر کریں شاید آج کسی گھر میں تربیت صرف باتوں سے نہیں، عمل سے شروع ہو جائے۔*

22/07/2025
12/06/2025

🌹🌹 قرآن مجید کی تلاوت کی فضلیت 🌹🌹

01/03/2025

*اے میرے اللّٰه*
*اے میرے پاک پروردگار*

ہم تمام تیرے بے پناہ شکرگزار ہیں تو نے ہم تمام کو اس سال رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ایک بار پھر ہماری اس زندگی میں عطا فرمایا۔
ہمیں توفیق عطا فرما ہم تمام اپنی صحت کی مطابق اس بابرکت مہینہ کا بھرپور استقبال کرسکیں
بھرپور عبادات کرسکیں
بھرپور نیک اعمال سرانجام دے سکیں
بھرپور طریقے سے روزے کی حالت میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرسکیں۔
پیشہ ورانہ ذمداریوں کا احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہمت اور توفیق عطا فرما
تمام خلق اللہ کیساتھ بہترین حسن سلوک کیساتھ پیش آئیں اور سب کا احترام کریں۔
اس مبارک مہینے کو نظم وضبط کے ساتھ گزارنے کی توفیق عطا فرما۔
اس مبارک مہینے میں تیری (اللہ) خوشنودی حاصل کر سکیں۔
اس مبارک مہینے میں ہم تمام اپنے تمام تر گناہوں کی تجھ سے میرے اللہ معافی حاصل کرسکیں۔
جو حضرات بیماری کے سبب روزہ نہیں رکھ سکتے انھیں رمضان المبارک کی تمام تر برکات عطا فرما۔
جو بیمار ہیں انھیں صحت و تندرستی عطا فرما
جو پچھلے سال ہمارے ساتھ تھے اور اس رمضان المبارک کے مہینے میں ہمارے ساتھ نہیں ان تمام کی مغفرت فرما اور انکے درجات کو بلند فرما۔
رمضان المبارک کے مہینے کی برکات سے ہم تمام اپنی باقی ماندہ زندگی تیرے (اللہ ) حکم کے عین مطابق گزار سکیں ۔
خلق اللہ کی خدمت کرنے کا موقع اور جذبہ عطا فرما
زندگی کے تمام مراحل میں کامیابیاں عطا فرما۔
ہم تمام کے روزگار میں برکت عطا فرما اور ہم تمام کو ہمیشہ برسرروزگار رکھنا،
جن ساتھیوں کو روزگار حاصل کرنے میں کسی بھی قسم کی روکاوٹ کا سامنا اسے دور فرما۔
ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھنا، کبھی کا محتاج نا ہونے دینا۔
تمام نیک خواہشات کو پورا فرما
آمین ثم آمین
یارب العالمین🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻💥💥💥

21/02/2025

Sibgha-tul-Quran Academy | ترجمہ و تفسیر کلاس

📖 قرآن کو سمجھیں، اپنی زندگی بدلیں 📖
صبغۃُ القرآن اکیڈمی میں ہم آپ کے لیے ترجمہ و تفسیر کی خاص کلاسز لے کر آئے ہیں، جہاں آپ قرآن کریم کو گہرائی سے سمجھ سکتے ہیں۔

✨ کلاس کی خصوصیات:
✅ آسان اور واضح ترجمہ
✅ مستند تفسیر
✅ سوال و جواب کی سہولت
✅ خواتین کے لیے علیحدہ سیشن

💡 اپنی آخرت سنوارنے کے لیے آج ہی شامل ہوں!

📍 رابطہ کریں: comment in

23/01/2025

صبغتہ القرآن رشتہ گروپ جوائن کریں یہ فیمیل گروپ ہے

chat.whatsapp.com

23/01/2025

ختم نبوت زندہ باد 🌺🌷🌺🌷🌺🌷

23/01/2025

🌅○اَذْکَارُالصَّبَاح تسبیحات○🌅
*السلام علیکم ورحمته اللّٰه وبركاته* 🌹🌹

📣 *صبح کے مسنون اذکار* 👇🏻

✍🏻یعنی وہ دعائیں جو رسول اللہﷺ پڑھا کرتے تھے ان دُعاؤں کو خُود پر لازم کرلیں ،تاکہ جنات، شیاطین ،حاسدین کےشَر اور ہر فتنے سے حفاظت رہےاور *" قرب الہٰی"* کا راستہ آسان ہو جائے
*ان شاء اللہ تعالیٰ*

🌅 *Morning Supplications*

🤲🏻 *اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔*

🤲🏻 *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*

1⃣ *سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَ رِضَا نَفْسِهِ وَ زِنَةَ عَرْشِهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔* (تین مرتبہ)
پاک ہے الله اور اسی کی تعریف ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر.

2⃣ *اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ اٙلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ•*( ایک مرتبہ)
الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے

3️⃣ *اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ نَحْیَا وَ بِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ المَصِيْرُ۔*(ايک مرتبہ)
اے الله! تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے اور تیرے حکم سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

4️⃣ *اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ وَ عَلٰی کَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صلی الله علیه وسلم وَ عَلٰی مِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔* (ایک مرتبہ)
ہم نے صبح کی فطرتِ اسلام پر، کلمه ٔ اخلاص پر اور اپنے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے دین پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیه السلام کی ملت پر جو یکسو مسلمان تھے اور وه مشرکوں میں سے نہیں تھے۔

5️⃣ *اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَةِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّ مَلِیْکَهُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِهِ وَ اَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْءً اَوْ اَجُرَّهُ اِلٰی مُسْلِمٍ۔* (ایک مرتبہ)
اے الله! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، چھپے اور کھلے کے جاننے والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، ہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے، میں تیری پناه چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے اور اس کے شرک کے شر سے اور یه که میں اپنی جان کو کسی برائی میں ملوث کروں یا کسی دوسرے مسلمان کو اس کی طرف مائل کروں۔


6️⃣ *اَصْبَحْنَا وَ اَصْبَحَ الْمُلْکُ ِللهِ وَ الْحَمْدُ ِللهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْاَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَهُ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَهُ، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَ سُوْءِ الْکِبَرِ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔* (ایک مرتبہ)
ہم نے صبح کی اور تمام عالم نے صبح کی الله کے لیے اور تمام تعریفیں الله کے لیے ہیں، الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وه ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے آج کے دن کی اور جو اس کے بعد ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں آج کے دن اور جو اس کے بعد ہے اس کی برائی سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں سستی اور بدترین بڑھاپے سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔

7️⃣ *رَضِیْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا۔* (ایک مرتبہ)
میں الله کے معبود ہونے، اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔


8️⃣ *بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔*(تین مرتبہ)
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے۔


9️⃣ *اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ*
(تین مرتبہ)
اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے، اے الله! میرے کانوں میں مجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔

0️⃣1️⃣ *اَللّٰه‍ُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقَرِ، اَللّٰه‍ُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ عَذَابِ الْقَبَرِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ*
(تین مرتبہ)

1️⃣1⃣ *یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّهُ وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ۔* (ایک مرتبہ)
اے زنده اور قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں که میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نه کر۔


2️⃣1⃣ *اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَأِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔*(ایک مرتبہ)
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بنده ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔

3️⃣1⃣ *اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَ عَنْ یَّمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔*(ایک مرتبہ)
اے الله! بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے الله! میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناه چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے که میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں

4️⃣1⃣ *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
*قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ o اَللهُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ o وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌ•* (×3)
کہہ دیجئے! که وه الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نه اس سے کوئی پیدا ہوا اور نه ہی وه کسی سے پیدا ہوا، اور نه ہی کوئی اسکا ہمسر ہے۔
(تین بار)

◽▫▫▫🌅▫▫▫◽

5️⃣1️⃣ *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
*قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ o مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ o وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ o وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ o وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ o*
(3x)
کہہ دیجئے! میں صبح کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وه پھیل جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وه حسد کرے۔
(تین بار)

◽▫▫▫🌅▫▫▫◽

6️⃣1️⃣ *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
*قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ o مَلِکِ النَّاسِ o اِلٰهِ النَّاسِ o مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ o الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ o مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ °* (×3)
کہہ دیجئے! میں لوگوں کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسه ڈالنے والے، بار بار پلٹ کر آنے والے کے شر سے۔ وه جو لوگوں کے سینوں میں وسوسه ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔
(تین بار)

📜 *نوٹ*
*اگر یہ حرکت َ شد کے نیچے ہو تو زیر پڑھی جاتی ہے*

7️⃣1️⃣ *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔* (ایک مرتبہ)

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‌۔ وہ اکیلا ہے ، اسکا کوئی شریک نہیں‌۔ اسکی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔

8️⃣1️⃣ *اَسْتَغْفِرُاللهَ*
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں
صبح 100 (سو)بار

9️⃣1️⃣ *سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ*
اللہ پاک ہے اسی کی تعریف ہے
صبح وشام 100(سو)بار

🌅○اَذْکَارُالصَّبَاح تسبیحات○🌅

07/01/2025

🌲🌲🌺🌺🌺🌺🌺🌲🌲
*جب کبھی ایسی کیفیت ہو کہ عبادت میں دل نہ لگے، قرآن پڑھنے کا دل نہ کرے، نیکی کا کام بھاری لگنے لگے، نیکی کی توفیق نہ مل رہی ہو تو فوراً استغفار کریں*

اور اللّٰــــــــــــــــہ سبحانہ وتعالی کی طرف رجوع کریں،

*اپنی زندگی کا جائزہ لیں*

کہ میں کہاں کہاں غلط کر رہی ہوں، کون سے گناہ چھپ کہ کر رہی ہوں جو اللّٰــــــــــــــــہ سبحانہ وتعالی نے منع کیے ہیں،

*میں نے ایسا کونسا گناہ کیا ہے کہ اللہ نے نیکی کی توفیق ہی چھین لی
*
🌺🌺🌺🌺میرا رب ہی ﮨﮯ ﺟﻮ ﺑﮕﮍﯼ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ*
ﺍﻭﺭ ﻭﮨﯽ ﺗﻮ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮈﻭﺑﺘﯽ ﻧﯿّﺎ ﮐﻮ ﭘﺎﺭ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ،
ﺑﺲ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﻣﯿﺪ ﺭﮐﮭﻨﺎ ، ﺍﺱ ﭘﮧ ﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﻨﺎ ۔
*ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺩﻋﺎ ﺗﻮ ﺩﺳﺘﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﺴﻞﺩﺳﺘﮏ ﺳﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻞ*
ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ..آج بھی دستک دینے کا ارادہ کیجئے.

⏰🌹 *تہجد کی نماز ادا کر لیجیئے اور التجائیں کر لیجیے*
🌹🌹*تقبل الحزن بنفس الطريقة التي تقبل بها الفرح، فكلاهما من تأليف نفس الكاتب*🌹
غم کو بھی اسی طرح قبول کرو جسطرح خوشی کو کرتے ہو
دونوں ایک ہی مصنف کی لکھی ہوئی ہیں.🌺

Want your school to be the top-listed School/college in Panjab?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Sialkot
Panjab

Opening Hours

09:00 - 17:00