Rohul eman quran academy

Rohul eman quran academy

Share

We are teaching quran majeed, arabic language & translation of quran

05/02/2024

آخر وقت کیوں نہیں ؟؟؟؟؟

03/10/2023

سورت الواقعہ کی فضیلت

15/09/2023
04/09/2023

تمہارا بھی وہی رب ہے جو یوسف کا ہے

01/09/2023

تنہائی پسند لوگ

30/08/2023

♥️✨

کچھ لڑکیاں اپنے ہاتھوں کی تصاویر اپنی ڈی پی پر لگالیتی ہیں کچھ پاؤں یا ایک سائیڈ پر بالوں کی اور جب انہیں سمجھانے کی غرض سے بات کی جائے تو ان کا یہ موقف ہوتا ہے چہرہ تو نظر نہیں آرہا ۔۔۔
تو مجھے یہ سمجھ نہیں آتی ایسی ڈی پیز لگانے سے کون سی تسکین ملتی ہے ؟؟؟

کیا کسی عورت کےلئے یہ باعث عزت بات ہے کہ وہ اپنے جسم کا کوئی حصہّ ہاتھ بال آنکھیں یا پوری پکچر ڈی پی یا سٹوری پر لگائے اور اور کوئی غیر مرد آ کے کمینٹ میں نائس بیوٹیفل بولے؟؟
ہر گز نہیں ۔۔۔۔

اب کچھ لڑکیاں کہتی ہیں کہ ان کی آئی ڈی میں کوئی نامحرم ہے ہی نہیں ۔۔آپ اتنا پریقین کیسے ہوسکتی کہ آپ نے جوگرلز کے نیم سے آئی ڈیز کو ایڈ کیا ہے وہ تمام لڑکیاں ہی ہیں فیک آئی ڈیز بھی بہت ہوتی ہوسکتا ہے ان میں کوئی فیک آئی ڈی ہو اور اگر ایسا نہیں بھی ہے تو آپ کی پروفائل پکچر تو پبلک ہوتی ہے ہوسکتا ہے آپ کی پوسٹ کرنے یا کمنٹ کرنے کی وجہ سے کوئی اٹریکٹ ہوجائے تو یاد رکھیں مائل کرنے والی عورتیں اللّٰه کو سخت نا پسند ہے اور ان کے لیے کتنی سخت وعید ہے تو ذرا سوچئیے ہم کس طرف جارہے ہیں؟؟____
یاد رکھیں یہ دنیا فانی ہے اور یہ سانسیں عارضی پتا نہیں کب رک جائیں ا،یاد رکھیں تعریف کے یہ چند بول آج دنیا میں ہمیں وقتی خوشی تو دے سکتے ہیں لیکن آخرت میں یہ وبال ہونگے،،،

‼️کچھ بہنیں ایسی بھی ہیں جو خود تو بےپردہ ڈی پی نہیں لگاتی لیکن اگر کوئی لگالے تو اس کی ڈی پر ری ایکٹ وغیرہ کرتی ہیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو اس سے بھی گریز کریں اگر آپ کو اپنی آئی ڈی میں کوئی ایسی بہن نظر آئے جو اپنی تصاویر لگائے یا کوئی سونگز ،اپنی ویڈیوز وغیرہ تو اس کی اصلاح کی کوشش لازمی کریں

سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں دین کی تعلیمات عام کرنے کے لیے علم سیکھنے اور سکھانے کے لیے اللّٰه پاک ہم سب کو سمجھنے کی توفیق دے آمین ثم آمین

♥️✨

14/08/2023

14اگست یوم آزادی پاکستان

12/08/2023

نظر بد سے حفاظت

09/08/2023

نماز فجر کی برکت

02/08/2023

منفرد نام رکھنے کی ایک دوڑ لگی ہے جس کے نتیجے میں خاصے مضحکہ خیز نام رکھے جاتے ہیں وہ بھی قرآن سے ۔

*رضوان نسیم صاحب کی درج ذیل دلچسپ تحریر میں ایسے ناموں کا اچھا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ۔*

آج کل نئے ناموں کے چکر میں مختلف علاقوں میں رکھے گئے نام۔۔

ایک علاقے میں رکھے گئے ایک بچے کا نام "انزلنا"
اسی طرح ایک بچی کا نام ہے "من تشاء"
"انعمت" تو اب عام ہوگیا ہے
سب سے زیادہ ہنسی تب آئی جب نام سنا "لذینا"۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس کا مادہ "الذین" ہے۔

پوچھا صاحب آپ کا نام ؟
بولے کالو خان۔۔
ہم نے اس کا چہرہ دیکھا تو گورا چٹا
پھر استفسار کیا یہ نام کیوں اور کس نے رکھا
بولے دادا نے رکھا ہے قرآن سے دیکھ کر۔۔
"قالو" انا للہ وانا الیہ راجعون

عرصہ قبل ایک رکشہ والے نے رکشہ پہ بیٹے کانام سارق لکھاھواتھا
کہنے لگاقرآن سے دیکھاھے
سمجھابجھاکےتبدیل کرنے پہ آمادہ کیا.

بچی کا نام "منھا" سنا۔
میں نے نام رکھنے کی وجہ اور مطلب پوچھا تو
جواب ملا: "مطلب کا تو پتا نہیں البتہ قرآن پاک میں یہ لفظ آتا ھے اس لیے رکھا ھے".

ایک بچے نے کلاس میں بتایا کہ اس کے گاؤں میں ایک بچی کا نام ذلک ہے.

ہمارے پڑوس میں ایک خاتون کا نام فَھِیَ رکھا گیا ہے.

ہماری مسجد کے ایک نمازی نے اپنی بچی کا نام "ِلنْتَ" رکھا ہوا ھے۔
مسجد کے امام صاحب نے تبدیل کرنے کا بولا تو جواب ملا: " بچی کی دادی کو دورانِ تلاوت یہ لفظ پسند آیا تھا اس لیے رکھا ھے، لہذا دادی کی خوشی کی خاطر یہ نام تبدیل نہیں کر سکتے "

ہمارے گاؤں میں ایک کا نام حامیہ رکھا گیاتھا۔

ایک صاحب نے کہا "وریشا" نام رکھا ہے بیٹی کا، ٹھیک ہے؟ دیکھ بھال کے عرض کیا کہ اس میں واو عطف کا اور آخر میں ا منصوب ہونی کی وجہ سے ہے۔ کہنے لگے، "یہ ہمارا مسئلہ نہیں!"

میرا دکھ میرا ہی دکھ تھا
بہت دکھ ہوا یہ دیکھ کر

گاؤں کوٹلی لوہاراں مغربی سیالکوٹ میں ایک آدمی نے اپنی بیٹی کا نام ۔۔اولئک رکھا ہے اور بیٹے کا نام کظیم کہتا یہ قرآن مجید میں ہیں.

میں حجام کے پاس تھا تو کہنے لگا میرے بھائی کو اللہ نے بیٹی دی ہے اور ہم نے اس کا نام "منھا" رکھا ہے میں نے کہا یہ کہاں ہے تو کہنے لگا قرآن میں.

ہاں یہ بھی ۔ اور ہمارے ہاں ایک بڑا مسٸلہ اور بھی تھا جو خیر اب ختم ہوا کہ اکثر خواتین کے قرآن پڑھنے کا کوٸ خاص انتظام نہیں ہوتا تھا۔ ماں بیٹی کو سکھاتی پھر وہ اپنی بیٹی کو اسی طرح نسل در نسل چلتا رہتا۔ بوڑھی خواتین بہت ذیادہ تلاوت کرتی تھیں۔ کوٸ بچہ پیدا ہوتا تو تلاوت کے دوران دادی/نانی کو کوٸ لفظ پسند آتا وہی رکھ لیتا۔اسی کے تحت ہمارے پڑوس میں ایک شخص کا نام ”خبال“ ہے حالانکہ یہ فساد کو کہتے ہیں۔

پٹھان بھائیوں میں صحابہ یا انبیاء کے اسماء پر نام رکھے جاتے ہیں تو ساتھ میں 'حضرت' بھی لگایا جاتا ہے۔
حضرت علی،حضرت عمر،حضرت بلال تو میں نے سن رکھے ہیں.

سائیکل خان بھی تھا ہمارے گاؤں میں.

لاریب فیہ ایک بچی اور
ایک بچے کا خاتون نے فرعون تجویز کیااورایک افغانی بچےکا زنیم رکھاگیاتھاجو میں نے تبدیل کیا.

ہماری ایک عزیزہ نے پوتے کا نام ابلیس تجویز کیا، پوچھا گیا تو فرمایا کہ قرآن میں آتا ہے اور جب بھی پڑھتی ہوں بہت اچھا لگتا ہے اس لیے سوچ رکھا تھا کہ یہی نام رکھنا ہے.

شیخ محمد ابن العثيمين رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ کہا جاتا ہے ایک بندے نے اپنے بیٹے کا نام "نَکْتَلْ" رکھا، پوچھنے پر کہنے لگا یہ یوسف علیہ السلام کے بھائی کا نام تھا ، فأرسل معنا أخانا نكتل... الخ
( الشرح الممتع)

سوات میں ایک خاتون کا نام سنا تھا: فطرنی۔ اس سے بھی عجیب تر نام مردان میں ایک بوڑھی خاتون کا سنا: تجریان!

ایک خاتون نے ھُنَّج نام رکھا ، ان سے پوچھا گیا یہ نام کہاں سے آیا تو فرمایا قرآن میں ہے، پوچھا گیا کہاں تو کہا "وھدیناہ النجدین"

ہمارے گاؤں کی ایک خاتون نے اپنی بھتیجی کے نام "فاحشہ" تجویز کیا تھا، شاید ان کو ساؤنڈ بہت اچھا لگا تھا اس لفظ کا.

یہ لوگ قرآن کے کسی صفحے پر آنکھ بند کرکے انگلی پھیرتے ہیں۔ کسی کے پاس قرآن اس وقت موجود نہ ہو تو کوئی دوسری کتاب حتی کہ اخبار پر بھی انگلی پھیرتے ہیں جہاں آنکھیں کھول لیں وہاں انگلی روک لیتے ہیں اور وہ لفظ نام ہوتا ہے۔ اس حساب پر ہمارے ہاں "مختلف" "اچانک" نام بھی ہیں۔

جامعہ اسلامیہ میں ایک انڈونیشن لڑکے کا نام رزقاً طیباً ہے۔

ہمارے گاؤں میں بھی ایک بزرگ تھے وہ اپنے پوتوں پوتیوں کا نام قرآن سے اسی طرح کا رکھتے تھے، ان کے ایک پوتے کا نام قم اللیل ہے ایک پوتی کانام صلات دوسری کا رب اغفرلی جو اب فرلی ہوگیا، ایک لڑکی کو استقرار حمل ہوا تو اس نے نام پہلے ہی تجویز کرلیا لڑکی ہوگی تو ابلیسہ اور لڑکا ہوگا تو ہامان.

ہمارے گاؤں میں ایک شخص کا نام عبدالسلام ہے، اب ان کے بیٹوں کا نام بھی انہیں کے بروزن *انت السلام* اور *منک السلام* رکھا گیا ہے. پوچھنے پر کہتے ہیں نماز کے بعد کی دعا میں یہ نام آیا ہے تو غلط تھوڑی ہوگا۔

29/07/2023

عاشورہ کے روزے

Want your school to be the top-listed School/college in Panjab?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Panjab
Panjab