اہلـــــیــانِ حــــویــلی Ehlyan-e-Haveli

اہلـــــیــانِ حــــویــلی   Ehlyan-e-Haveli حویلی ٹورازم ۔۔سیاحت سیاست ثقافت

  آج کہوٹہ کے مقام پر ٹیلی کمیونیکیشن مومنٹ آف حویلی  کی جانب سے  طلباء اور کمیٹی ممبران کی اہم میٹنگ ہوئی۔ 26 جولائی کو...
30/07/2024


آج کہوٹہ کے مقام پر ٹیلی کمیونیکیشن مومنٹ آف حویلی کی جانب سے طلباء اور کمیٹی ممبران کی اہم میٹنگ ہوئی۔ 26 جولائی کو انجمن تاجران ، ٹرانسپورٹ یونین ، وکلاء ، طلبہ، علماء، صحافی، سول سوسائٹی کی جانب سے پیہہ جام شٹرڈاون میں بھرپور کردار ادا کرنے پر سراہا ۔ میٹنگ کے دوران 26 جولاِئی کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور یکم اگست کو کمشنر پونچھ ڈویژن کی میٹنگ میں پیش رفت کو مدنظر رکھ کے آئندہ کا لائحہ عمل طہ کیا۔ تمام شرکاء میٹنگ نے فیصلہ کیا کہ اگر عملی اقدامات نہ کئے تو جلد ہی کہوٹہ کے مقام پر حویلی کے طلباء پرامن و جاندار احتجاج کرینگے ، احتجاج کی تاریخ کا تعین یکم اگست کو ہوگا ، حویلی کا ہر فرد اس تحریک کا وارث ہے۔۔ تمام حویلینز سے اپیل ہے کہ طلباء کے ریفرینڈم میں حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بھرپور شرکت کریں ۔اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے انشاءاللہ جلد کامیابی حاصل کرینگے اور تحریک مطالبہ منظور ہونے تک جاری رہے گی۔



29/07/2024

*Reminder*
کل مورخہ 30 جولائی بروز منگل دن دو بجے حسب پروگرام، بمقام کالج گراونڈ کہوٹہ، آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ ہوگی تمام احباب شرکت کو یقینی بنائیں۔


27/07/2024

اسلام علیکم!
30 جولائی بروز منگل دن دو (2) بجے بمقام کہوٹہ کالج گراونڈ دیگر موبائل سروس پر جاری تحریک کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ رکھی ہے. یکم اگست کو ہونے والی میٹنگ (کمشنر صاحب و متعلقہ محکموں کے مابین) میں عملی پیش رفت کو مدنظر رکھ کر موثر و جاندار لائحہ عمل طہ کیا جائے گا۔آپ سب کو خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آپ کی شرکت و قیمتی رائے تحریک کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔



21/07/2024

آج مورخہ 21 جولائی بروز اتوار کہوٹہ کے مقام پر ٹیلی کمیونیکیشن مومنٹ آف حویلی کی مرکزی کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باہمی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 24 جولائی بروز بدھ کو ضلع بھر کے تمام شہروں میں پرامن انداز میں اعلامتی پیہہ جام شٹر ڈاون ہڑتال کی جائی گی ( مرکزی انجمن تاجران و ٹرانسپورٹ یونین نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے) جو صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گی اور دن 12 بجے تک جاری رہے گی۔ حویلی بھر کے عوام کا مطالبہ ہیکہ ضلع بھر میں دیگر نیٹ ورکس کی موبائل و انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے ۔عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ، آپ کی شرکت تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔ یاد رہے کہ یہ پرامن احتجاج ہوگا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
منجانب
ٹیلی کمیونکیشن مومنٹ آف حویلی

دیگر نیٹ ورکس کے حصول کے لئے عوامی ریفرینڈم ۔ آپ کی شرکت تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوگی۔
18/07/2024

دیگر نیٹ ورکس کے حصول کے لئے عوامی ریفرینڈم ۔ آپ کی شرکت تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوگی۔

20/05/2024

اسلام علیکم!
ایس کام کی ناقص موبائل و انٹرنیٹ سروس میں بہتری اور دیگر موبائل و انٹرنیٹ سروسزز کی ضلع حویلی میں دستیابی کے لئے اہلیان حویلی کے پلیٹ فارم سے ایک تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مطالبہ منظور ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔اس تحریک میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ (طلباء، وکلاء، تاجر، ٹرانسپورٹر، علماء، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیمیں ( حویلی یوتھ الائنس، جمیعت طلباء اسلام ، حویلی سٹوڈنٹ یونیٹی، وائس آف حویلی ) شامل ہونگے۔ تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کو بھی دعوت دی جاتی ہے۔
اہلیان حویلی کے پلیٹ فارم میں باظابطہ رکنیت سازی عمل میں لائی جاۓ گی اور تحریک کے لائحہ عمل سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاۓ گا۔
شکریہ۔

13/05/2024

آج ہونے والے غیور ، بہادر شہدا کی، کل دن۔ ۱ بجے ضلع حویلی پائلٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے مقام پر غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جاۓ گی۔ ضلع حویلی کی مساجد میں اطلاع دی جاۓ اس کا اعلان کیا جاۓ۔
احتجاج کے لئے قافلہ پلنگی بازار سے گگڈار بازار کی طرف نکلے گا ۔
1.صبح نو بجے گگڈار
2.ساڑھے نو بجے پلنگی
3.دس بجے تونگیری
4.ساڑھے دس بجے کہوٹہ ۔ کے مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا جاۓ گا۔
تحصیل حویلی و خورشیدہ باد کے عوام بھی اسی ترتیب پر عمل کرتے ہوے کہوٹہ پہنچے۔
اس پیغام کو حویلی کے ہر فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شکریہ

13/05/2024

لانگ مارچ ، قافلے میں شامل حویلی کی عظیم ماؤں کے غیور و بہادر سپوتوں کو اہلیان حویلی کے عوام کی جانب سے سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دوران مارچ سیکورٹی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین بالخصوص حویلی کے جوانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما ہوا تو غیرت مند نوجوان سخت ردعمل دیں گے۔ سوشل میڈیا ، فون کالز اور دیگر طریقہ کار سے طلباء ، تاجر ، ٹرانسپورٹر ، وکلاء ، علماء اور سول سوسائٹی کو آگاہ کیا جائے ۔

21/03/2024

ترجمہ القران۔
"اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پیشمانی اٹھاؤ".
#حویلی
غیر معقول صحافی جو برادریوں اور ذاتیات کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر انتشار پھیلا رہے ان کا مکمل سوشل بائکاٹ کیا جاۓ ۔ ادھوری معلومات کی بنیاد پر پبلک کو مس گائیڈ کرنا جوکہ بعد از وقت خاندانوں کے درمیان مزید انتشار پیدا کرنے کا سبب بنے ، صحافت کی سنگین غلطی ہے۔ ورثا ، وکلا سے مشاورت کے بعد ایسے صحافی حضرات کے بارے میں قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ نیز سوشل میڈیا پر پھیلائی گی غلط/ادھوری خبروں کی وجہ سے آنے والے کسی بھی واقع کی تمام تر ذمہ داری اس صحافی / سوشل میڈیا صارف پر عائد ہو گی۔
بزریعہ سوشل میڈیا اطلاع دی جاتی ہے۔
منفی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔

21/08/2022

اسلام علیکم!
یونیورسٹی آف پونچھ کہوٹہ حویلی کیمپس کے طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے میں حویلی کے تمام نمائندگان اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔۔ کیمپس کے اندر 2018 میں جب طلباء کی تعداد 157 تھی تب دو بسزز میسر تھی ،آج 2022 میں جب طلباء کی تعداد 547 ہے، بدقسمتی کے ساتھ کیمپس کے طلباء کو نئی بسزز فراہم نہیں کی گئی جسکی وجہ سے طلباء کو سفری معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیمپس میں اس وقت تین نئی بسزز کی ضرورت ہے ( 1.52 seater & 2 .32 seaters). خورشیدآباد اور دیگوار کے طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت تاحال میسر نہیں، اکتوبر میں طلباء کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کر جائے گی لہزا حویلی کے نمائندگان اس مسئلے کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے حل کریں اور طلباء کی مشکلات کو دور کریں۔۔








Address

حویلی آزادکشمیر
Palangi

Telephone

+923558006760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اہلـــــیــانِ حــــویــلی Ehlyan-e-Haveli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category