27/12/2024
جنوبی کوریا نے 2025 کے لیے 2,07,000 نئے غیر ملکی کارکنوں کو لانے کا منصوبہ جاری کیا ہے۔ جن میں EPS سسٹم کے ذریعے ایمپلائمنٹ پرمٹ (غیر پیشہ ورانہ E-9 ویزا): 1,30,000 افراد (گزشتہ سال سے 3۔ 5% کم)، سیزنل ورکر (سیزنل ورکر E-8 ویزا): 75,000 افراد کو شامل کیا جائے گا۔ اس تعداد کا تعین مختلف شعبوں میں مزدوروں کی طلب اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔
کوریا کے ویزے کی تمام معلومات
1۔ قراندازی کے لئے اپلئے کرنا ہوگا۔ ایک ہزار روپے فیس
2۔ نام آنے پر 8000 روپے فیس جمع کرنا ہوگا۔ جوکہ بنک میں جمع کرنا ہوتا ھے
3۔اسکے بعد ایکیڈمی میں زبان سیکھنا ہوگا۔ ہر ایکیڈمی کا اپنی اپنی فیس ہوتی ھے۔لیکن اوسط 25000 ھے۔
4۔ اسکے بعد ٹیسٹ دینا ہوتا ھے۔
5۔ ٹیسٹ پاس( فیل ہونے کیصورت میں قصہ یہی ختم )ہونے کے بعد سکل ٹیسٹ ہوتا ھے۔ جسکے لیے دوبارہ اکیڈمی جوائن کرنا ہوگا اوسط فیس 8000 تک ہوتا ھے
5۔ سکل کے لئے شرٹ ٹراوزر جوکہ سو فیصد لازمی نہیں مگر سب لیتے ھے۔ جو کہ ایک ہزار سے پندرہ سو میں مل جاتا ھے۔
6۔ سکل پاس ہونے پر میڈیکل ہوتا ھے۔ جسکی فیس 4000 روہے ہوتا ھے۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ میڈیکل اور ٹیسٹ دینے کے لیے اسلام اباد یا کراچی جانا پڑتا ہے اور درخواست فارم لاہور یا اسلام اباد میں جمع کرانی ہوتی ہے جو بھی اپ کے نزدیک شہر پڑتا ہے کوئٹہ کراچی لاہور اسلام اباد ان شہروں میں اپ اپنا درخواست فارم جمع کرا سکتے ہیں اور اسلام اباد انے جانے کے لیے اپ کے چار سے پانچ چکر لگ سکتے ہیں وہ بھی کرایہ اس میں اپ خود جمع کر لیں تقریبا 15سے 20 ہزار
7۔ میڈیکل پاس ہونے پر کاغذات کوریا جاتے ھے۔ اور ہر دو ماہ یا تین ماہ بعد ویزے جاری ہوتے ھے۔ وہاں پھر قسمت پر منحصر ھے۔ جسکا ویزہ جلد جاری ہوجائے وہ جلد چلا جاتا ھے۔ اور جسکا نہیں جلدی جاری نہیں ہوتا۔ وہ لیٹ ہوجاتا ھے
8۔ ٹوٹل ویزہ آنے تک 50000 سے 55000 ہزار تک کا ہرچہ آتا ھے جوکہ یک مشت بھی نہیں دینا پڑتا۔ اس سارے پروسیس میں چھ ماہ سے لیکر ایک سال لگ جاتا ھے۔
9۔ ویزہ آنے پر ٹکٹ کے پیسے پھر خود دینا پڑتے ھے۔ اور اسکے علاوہ کچھ فیس اور ہوتی ھے جوکہ ویزہ آنے کے بعد دینا پڑتا ھے۔
10۔ ویزہ مکمل فری ہوتا ھے۔
11۔ ایک بات سب نوٹ کریں۔ویزے سے تقریبا 2 سے 3 فیصد لوگ رہ جاتے ھے۔جنکا ویزہ نہیں آتا۔کیونکہ یہ سارہ طریقہ کار کام کی درخواست کے لئے ہوتا ھے۔ ویزہ نا آنے کی صورت میں اپ کسی کو قصوروار نہیں ٹھہراسکتے۔
12. ایک دفعہ ٹیسٹ پاس کرنے پر اپ دو سال تک جتنے ویزے جاری ہوتے ھے۔ اس عمل کا حصہ ہوتے ھے۔دو سال میں اگر ویزہ نہیں آیا۔اپ اگر چاہے تو دوبارہ قراندازی کے لئے اپلئے کرسکتے ھے۔مگر دو سال کے بعد اپکے ویزے کے چانسز ختم ہوجاتے ھے۔
13.کوریا میں اجکل بغیر اوور ٹائم کے بیسک تنخواہ 443000 تقریبا ھے۔ اوور ٹائم کے ساتھ یہ زیادہ ہوتی ھے۔
14.اپلئے سے پہلے یہ ساری باتیں اپکو یاد رکھنی چاہیے۔ نا کہ بعد میں خود کو یا سسٹم کو قصوار وار ٹھہراے۔۔شکریہ