14/06/2025
ہر فن مولا یا فن کا مولا؟
فرق جان لو، ورنہ وقت سکھا دے گا!
✍️ تحریر: ابو حذیفہ احمد رضا مدنی
---
پتر: بابا جی! آج کل تو ہر طرف شور ہے:
"ہر فن مولا بنو، ہر چیز آنی چاہیے!"
بابا حکمت علی :
او پتر! یہ "ہر فن مولا" اکثر کسی ایک فن میں بھی مولا نہیں ہوتا!
سو جگہ چھوٹے چھوٹے گڑھے کھودنے سے پانی نہیں نکلتا… ایک جگہ گہری کھدائی کرو، تب جا کے پانی نکلے گا!
🎯 فن میں مہارت = کامیابی کی چابی
بابا: دیکھ پتر! جن لوگوں کو دنیا یاد رکھتی ہے، وہ "ہر فن مولا" نہیں بلکہ اپنے فن کے مولا تھے:
🔹 ڈاکٹر عبد القدیر خان
ایٹمی سائنس کے ماہر، محسنِ پاکستان بنے۔
🔹 قاری عبدالباسط
تلاوتِ قرآن میں مہارت، دلوں کو روشن کر گئے۔
🔹 قائداعظم محمد علی جناح
قانون، قیادت اور تدبر کے ماہر، قوم کو آزادی دلائی۔
🔹 امام اعظم ابو حنیفہ
فقہ، اجتہاد اور اصولوں میں مہارت، فقہی نظام کے بانی۔
🔹 امام بخاری و امام مسلم
فنِ حدیث میں مہارت کے عالم، صحاحِ ستہ کا تاج بنے۔
🔹 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
شاعری، تفسیر، حدیث، فقہ، منطق، ریاضی، سائنس، نحو، صرف…
پچاس سے زائد علوم میں مہارت، ہزار سے کتب کے مصنف
ایسا ہر فن مولا — رب کی خاص عطا سے ہوتا ہے۔
(ان بزرگوں کی قبروں پر اللہ پاک کی رحمت ہو)
پتر: تو مطلب، ایک فن پکڑیں اور اس میں استاد بن جائیں؟
بابا: بالکل پتر! جیہڑا فن تجھے پکڑ لے، تُو اُس فن کو مضبوطی سے تھام لے!
دنیا کو "کنفیوژ ہر فن مولا" نہیں، اپنی فیلڈ کے ماہر اور بااثر لوگ چاہییں۔
پھر لوگ ان کے پیچھے پیچھے ہوتے ہیں۔
✅ سبق کی بات
"پتر! ہر فن مولا اکثر ہر فن بھولا ہوتا ہے… لیکن ایک فن کا ماہر تاریخ لکھ دیتا ہے!"
"او پتر! جو ایک جگہ کھدائی کرے گا، وہی پانی نکالے گا!"
💬 کمنٹ کریں:
آپ کس فن میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
کیا کسی ماہر فن نے آپ کی زندگی بدل دی؟
نیچے کمنٹ کریں اور دوسروں کو ترغیب دیں۔
---