12/08/2026
🇵🇰 12 اگست 1947 — ایک تاریخی اعزاز 🇵🇰
12 اگست 1947 کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی نے ایک تاریخی قرارداد کے ذریعے محمد علی جناح کو باضابطہ طور پر “قائدِاعظم محمد علی جناح” کے لقب سے مخاطب کرنے کی منظوری دی۔ یہ اعزاز اس عظیم رہنما کی بے مثال قیادت، جدوجہد اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ان کی تاریخی خدمات کا اعتراف تھا۔
آج ہم قائدِاعظمؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی ترقی، اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
قائدِاعظمؒ کا پاکستان — ہمارا فخر، ہماری ذمہ داری! 🇵🇰