20/07/2025
میری فرینڈ لسٹ میں ایک بندہ/ بندی ایسا بھی ہے جو ہفتہ میں ایک آدھ بار ایسی پوسٹ لازمی کرتا ہے جس میں وہ اپنی زیر مطالعہ یا مشاہدہ کتاب کی فوٹو شئیر کرتے ہیں جس کے ساتھ گھر میں پکی لوبیا بھنڈی اور عمومی کھانوں کی فوٹو اٹیچ ہوتی ہے بارہا نظر کے سامنے سے گزرتی ہے تو سوچتا ہوں موصوف کس کو موٹیویٹ کر رہے ہیں کتب بینوں کو یا " طعام شوقینوں " کو یا پھر اسکے پیچھے کوئی اور لاجک ہے
کسی کا تو علم نہیں البتہ انکی پوسٹ دیکھ کر کبھی کتاب پڑھنے کو دل کرتا ہے تو کبھی کتاب پڑھتے ہوئے کھانا کھانے
کو جی کرنے لگتا ہے
خیر جس کو جو بھاتا ہے وہ اسی کی طرف جاتا ہے کیونکہ یہ تو ہماری عمومی فطرت ہے کہ ہم ایک ہی حادثہ میں مرنے والے بندے کو بیک وقت شہید اور " ہلاک" دونوں قرار دے رہے ہوتے ہیں پچھلے دنو کسی اداکارہ کی میت نو ماہ بعد ملی تو ہر ایک نے اپنے ظرف اور نظر سے دیکھا کوئی رب کا عذاب قرار دینے پہ تلا تھا تو کوئی اسے معصوم و مغفور ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہا تھا
یاد رہے میں اس متعلق اپنا نظریہ رکھتا ہوں اور بھی " اپنے تک "
وسیم عباس
20 جولائی 2025