11/05/2022
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے زیرصدارت تعلیمی بورڈز سربراہان اجلاس، میٹرک اور انٹر امتحانات کے لائحہ عمل اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ۔
میٹرک تھیوری امتحان 13 مئی سے 31 مئی اور پریکٹیکل امتحان 6 جون سے 11جون تک جاری رہے گا۔
انٹر امتحان 10جون سے 30جون تک اور پریکٹیکل 4 جولائی سے 28 جولائی تک ہوں گے۔
امسال میٹرک ریگولر اور پرائیویٹ 8 لاکھ 21 ہزار 9سو چھ طلباءوطالبات امتحان دیں گے۔
جبکہ امسال انٹر میڈیٹ میں پورے صوبے سے 5لاکھ 34 ہزار ایک سو اٹھارہ طلباء وطالبات امتحان دیں گے
پشاور: پورے صوبے سے میٹرک کے امتحان کے لیے 3ہزار 2سو 53 امتحانی مراکز اور انٹر کے لیے 1ہزار 8سو 45 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
میٹرک امتحان میں 23 ہزار 7 سو 20 جبکہ انٹر میں 14 ہزار 2سو 9 سپروائزری سٹاف خدمات سرانجام دیں گے۔
ہر بورڈ میں مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم ہو گا اور تمام ہالوں کی بذریعہ CCTV مانیٹرنگ ہوگی۔
پیپرچکرز کی تعداد زیادہ کریں اور نئے لوگوں کو بھی موقع دیں شہرام خان ترکئی کا بورڈ سربراہان کو ہدایت
تعلیم بورڈ کا کام پیسے کمانا نہیں امتحانات پر زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کیے جائیں گے
3 سال بعد پورے کورس اور تمام مضامین میں نارمل امتحان لے رہے ہیں جو بڑا خوش آئند ہیں۔
طلباء کی سہولت کے مدنظرتمام متعلقہ اضلاع میں واپڈا حکام کو پیپرز کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام بورڈز طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر سٹوڈنٹس فیسیلیٹیشن سنٹر جلد از جلد فعال کریں۔