14/08/2026
جشنِ آزادی — جذبہ، جوش اور وطن سے محبت کا حسین امتزاج
لیڈز سکول سسٹم پاہڑیانوالی (ڈاکٹر شمس العارفین کیمپس) میں 14 اگست کی شاندار تقریب نہایت جوش و خروش، ولولے اور ملی جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی۔
تقریب کا ہر لمحہ سبز ہلالی پرچم کی محبت، وطن سے وفاداری اور پاکستان کی روشن مستقبل کی امید سے بھرپور تھا۔ ننھے ستاروں نے ملی نغموں، تقاریر اور خوبصورت پرفارمنسز کے ذریعے اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔
یہ خوبصورت تقریب اس عہد کی تجدید بھی تھی کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔
آئیے! عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی قدر کریں گے، اس کی خدمت کریں گے اور اسے دنیا کے نقشے پر ایک عظیم اور کامیاب ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے!
پاکستان زندہ باد