18/05/2026
الحمدللہ! گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 38/2RA اوکاڑہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری میل) اوکاڑہ، محترم راؤ صغیر صاحب کی جانب سے خطِ تحسین سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز سکول کی بہترین کارکردگی، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا ثبوت ہے۔
انشاءاللہ ہم آئندہ بھی تعلیم کے میدان میں مزید بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے۔
ہم ڈی ای او صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری کاوشوں کو سراہا۔ ❤️
DTE Punjab DSD Rana Sikandar Hayat School Education Department, Government of the Punjab District Education Officer Female Okara Deputy District Education Officer EE-M Okara Assistant Education Officer Markaz 33-2R Male Okara ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑا GGHS 38.2RA Okara
27/04/2026
ہمارے ادارے میں ایک نہایت شاندار اور یادگار سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،
میڈیا اور مختلف اخبارات نے بھی اس خوبصورت تقریب کو بھرپور کوریج دی، جس میں ہمارے ادارے کی تعلیمی معیار اور طلباء کی محنت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑا
DTE Punjab DSD School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat District Education Officer Female Okara Assistant Education Officer Markaz 33-2R Male Okara Deputy District Education Officer EE-M Okara GGHS 38.2RA Okara
24/04/2026
الحمدللہ! 🌸
گزشتہ روز ہمارے سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، والدین بے حد خوش نظر آئے جبکہ اساتذہ کی خوشی بھی دیدنی تھی۔
اس خوبصورت تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی، ڈی ای او ایلیمنٹری میل اوکاڑہ راؤ سغیر صاحب، ڈپٹی ڈی ای او خالد وحید صاحب، اے ای او رحمن حبیب صاحب، لطیف عاطف صاحب، ارشد صاحب اور نواز صاحب نے شرکت فرمائی اور بچوں میں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے۔ اساتذہ کرام کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھی شیلڈز سے نوازا گیا۔
مہمانانِ گرامی نے سکول کے تعلیمی معیار، بہترین نظم و ضبط اور خوشگوار تعلیمی ماحول کو بے حد سراہا۔ والدین نے بھی سکول کے ماحول، صفائی، ڈسپلن اور بچوں کی بہترین تربیت کو بے حد پسند کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
یہ تقریب واقعی یادگار رہی اور اس کی کامیابی میں ہر فرد کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں، خصوصاً جناب ظفر رشید ظفر صاحب کے جنہوں نے خصوصی تعاون فراہم کیا، اور ہیڈماسٹر جناب عبدالقیم صابر صاحب کی بہترین قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔ ❤️
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑا DTE Punjab DSD School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat Maryam Nawaz Sharif District Education Officer Female Okara Assistant Education Officer Markaz 33-2R Male Okara Deputy District Education Officer EE-M Okara GGHS 38.2RA Okara
14/04/2026
آج ہمارے سکول کے لیے ایک اعزاز کا دن تھا، جب گورنمنٹ ایم۔ سی ہائی سکول اوکاڑا کے معزز اساتذہ کرام
جناب محمد اعظم بھٹی صاحب (ریٹائرڈ ٹیچر)،
جناب محمد منشاء صاحب (ریٹائرڈ ٹیچر)،
اور جناب محمد سعید اقبال صاحب (ٹیچر)
ہم سے ملاقات کے لیے ہمارے ادارے تشریف لائے۔
ان معزز شخصیات کی آمد نے ہمارے سکول کے ماحول کو مزید باوقار اور یادگار بنا دیا۔ ان کی علمی خدمات اور تجربات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ 🌹
01/04/2026
آج سکول میں سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو معزز ہیڈ ماسٹر جناب عبدالقیوم صابر صاحب اور جناب ظفر رشید ظفر صاحب کی جانب سے نقد انعامات سے نوازا گیا۔
تمام کامیاب طلباء کو دل سے مبارکباد 🌟
Assistant Education Officer Markaz 33-2R Male Okara Deputy District Education Officer EE-M Okara ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑا DTE Punjab DSD School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat District Education Officer Female Okara Maryam Nawaz Sharif