04/09/2024
Govt. primary school LALAY WALA
education
04/09/2024
السلام علیکم۔
اساتذہ کرام نئے داخلے کا ٹارگٹ مل گیا ہو گا۔ 31 مارچ کو رزلٹ ڈے ہوگا۔ 30 کی کلاس والے 15 فرسٹ 10 سیکنڈ اور 5 تھرڈ کا رزلٹ سنا چکے ہوں گے۔
( جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے)
آپ کے آس پاس ایسی عمارتیں بھی ہوں گی۔ جہاں پر نمبرز کی بھرمار ہوتی ہے۔
والدین کے کان بھی 400 میں سے 399 نمبرز سننے کے عادی ہو چکے ہیں۔ آپ ہیں کہ ایک ایک نقطے پر اڑ جاتے ہیں۔ پڑھاتے وقت بڑے محنتی اور سخی ہوتے ہیں۔ رزلٹ کے وقت قلم ایک ایک نقطے پر اڑ جاتی ہے۔ ایک طرف ریڑ کی حسن کارکردگی کی میزیں بھری پڑی ملتی ہیں۔ میڈلز کے شاپر پڑے ہوتے ہیں۔ سکول کے قریب سے گزرنے والے راہ چلتے بچے کو بھی 2 تین میڈل پہنا دیے جاتے ہیں۔ ایک آپ ہیں کہ بچے کے فائنل امتحان کا رزلٹ کارڈ بھی بڑی ناراضگی سے لکھتے ہیں۔ ایک مرحوم دوست کی زبانی جس نے کہا تھا کہ ایک افطاری پر جانا ہوا۔ وہاں پر کچھ لوگ باتیں کر رہے تھے فلاں () سکول کا رزلٹ بہت زبردست آیا ہے۔ بہت ہی اعلی ترین رزلٹ ہے۔ کوئی کہہ رہا تھا میرے بیٹے کے صرف دو نمبر کم ہوئے ہیں۔کوئی کہہ رہا تھا میرے بیٹے نے 400 میں سے چار سو نمبر حاصل کیے ہیں۔ ایک آدمی نے اپنی جیب سے رزلٹ کارڈ نکالا میں دیکھ کر حیران ہوا۔ بچہ پریپ کا ہے۔ نمبر 400 میں سے 399.5 ہیں۔ رزلٹ میں لکھائی کے امتحان کے الگ نمبر زبانی کے الگ نمبر تھے۔ میں نے اس آدمی سے کہا میں آپ کے بیٹے سے ایک بات پوچھ لوں ! آدمی نے کہا ضرور میں نے کہا بیٹا اپنے نام کے سپیلنگ سنا سکتے ہو ؟ اپنا نام لکھ سکتے ہو؟ ایک سے 30 تک گنتی سنا یا لکھ سکتے ہو؟ ا سے ے تک حروف تہجی لکھ یا سنا سکتے ہو؟ A تا Z الفابیٹ پہچان سکتے ہو ؟ بدقسمتی سے جواب نہیں آیا .کہاں گیا وہ زبانی، لکھائی والا امتحان ؟ کہاں گئے وہ رزلٹ تیار کرنے والے ؟ کہاں گئی وہ ربڑ والی تختی جس پر حسن کارکردگی لکھا ہوا تھا؟ خدارا اپنے بچوں کو اچھی تعلیم کے لئے ایسے سکولز میں داخل مت کروائیں جہاں جھوٹ کے 10 فرسٹ ، 10 سیکنڈ ، 10 تھرڈ اور 400 میں سے 399.5 نمبر دیے جاتے ہوں۔
ورنہ جب بورڈ کے امتحانات ہوں گے۔ تو 400 میں سے 123 نمبر آئیں گے۔ تب آنکھ کھلے گی۔ کمپنی کی شہرت کے لئے گھی والے ڈبے سے کار نکلنے کی آفر ہوتی ہے۔ لیکن گھی کے ڈبے میں اصلی گھی نہیں ہوتا ۔ ہمارے سکولز اس کے برعکس درست رزلٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ پیپر مارک کرتے ہیں ۔ سچا اور کھرا رزلٹ دیتے ہیں۔ اب ایک علاقہ ہے۔ جس کی دو عمارتوں سے رزلٹ نکل رہے ہیں۔ ایک طرف سے رزلٹ کی روشنی موم بتی ، لالٹین یا بلب جتنی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری طرف رزلٹ کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں۔ اب دو پڑوسی ہیں۔ ایک کا بچہ انتہائی قابل، لائق ، ذہین اور محنتی ہیں۔ اس کے 400 میں سے 380 نمبر ہیں۔ ایک بچہ جو سکول سے گھر آتے ہی پب جی ، فری فائر کھیلتا ہے۔ لیکن نمبر 400 میں سے 399 ہیں۔ تو لوگ 399 والے سکول کی طرف بھاگتے ہیں۔ 380 نمبر دینے والے کو کام چور نہ پڑھانے والا تصور کیا جاتا ہے۔ حالانکہ کہ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔ بہرحال معلم حضرات سے اپیل ہے۔ آپ بھی رزلٹ دینے میں کنجوسی نہ کریں۔ ورنہ نئے داخلے کا ٹارگٹ خاک پورا ہو گا۔ آدھی کلاس سرٹیفکیٹ لینے دوڑی آئے گی۔ کہ یہاں پر پڑھائی نہیں۔ ہم وہاں جاتے ہیں۔ جہاں میرے کزن کے 400 میں سے 399 نمبر آئے ہیں۔
حکومتِ پنجاب کے اعلان کے مطابق 21 اگست 2023ء (بروز سوموار) سے سکول کھلنے جا رہے ہیں
بچے کی وردی، بستہ، جوتے اور دیگر اشیاء کو تیار و مکمل کریں اور بچوں کی سکول میں حاضری کو یقینی بنائیں
02/07/2020
Admissions are open..
31/01/2020
آج گورنمنٹ پرائمری سکول لالے والا میں دسمبر ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں میڈلز تقسیم کیے گئے نیز بچوں کو تلقین کی گئی کہ سالانہ پیپرز کے لیے بھرپور تیاری کریں۔۔۔
Dear Parents!
Please be informed that School will re open tomorrow INSHALLAH.
18/08/2019
Tree plantation compaign at GPS LALAY WALA
21/03/2019
Clean and green Pakistan
Shajr kari mohem GPS LALAY WALA
Click here to claim your Sponsored Listing.