Dr. Ahmad Qadri

Dr. Ahmad Qadri

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Ahmad Qadri, Educational consultant, Akbar Road, Okara.

"� پی ایچ ڈی اسکالر
مفتی
ماہر تعلیم �
� اوپن یونیورسٹی و دیگر اداروں میں داخلے اور رہنمائی
� آن لائن جاب اپلائی سروسز
دینی و دنیاوی تعلیم
� یوٹیوب:
@ahmadnetcafe9 | @ahmadnetcafe
� رابطہ: wa.me/03052501408

29/04/2026

*ایسی لڑکیاں جن کا نکاح ہو چکا ہو اور ان کے والدین مہنگائی کی وجہ ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم فل کر کے اپنے ضلع زکوۃ دفتر میں جمع کروائیں اور گورنمنٹ کی طرف سے 10 سے 12 دنوں میں اہل ہونے پر دو لاکھ کا چیک مل جائے گا اور اپنی ضروریات کا سامان لے سکے گے.*
Follow Me👇
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

29/04/2026

🔹 ‏اب ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی HEC جانا ہی نہیں پڑے گا۔ ان لائن ڈگری اپلوڈ کریں اور چند دن بعد تصدیق ہو جائے گی.
Follow Me👇
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

27/04/2026

کسی دوسرے اسلامی (بریلوی مسلک) بورڈ سے
تنظیم المدارس کی طرف انے والے طلباء و طالبات متوجہ ہوں
✅ *بریلوی مسلک بورڈ*
1⃣ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان
2⃣ کنزالمدارس پاکستان
3⃣ نظام المدارس پاکستان
4⃣ *وفاق* المدارس الاسلامیہ *الرضویہ❤️* پاکستان
📢 نوٹ:🧐 الحمدللہ ہماری ان👆تمام بورڈز تک رسائی ہے، صرف رکے ہوئے معاملات یا مسائل کو حل کرواسکتے ہیں، 2نمبری کا خیال اپنے پاکیزہ ذہن سے نکال دیں،
اور 2نمبری کے لیے رابطہ کرنا بھی😡 آپ کی بہت بڑی بے وقوفی ہے
🪀 03052501408

Follow Me👇
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

23/04/2026

ساری رات موبائل کی اسکرین سے چمٹی رہنے والی باتیں… ابتدا میں تجسس کی ایک چنگاری، پھر ہر پیغام پر دل کی بےقرار دھڑکن۔ ماں کی پکار ان سنی، باپ کی نصیحت نظرانداز، تعلیم پسِ پشت—اور یوں آہستہ آہستہ زندگی کی سمت بدلنے لگتی ہے۔

پھر ملاقاتوں کا سلسلہ، رنگین لمحوں کا دھوکا، میٹھی باتوں کے جال میں عزت و وقار کا سودا، اور نفس کی عارضی لذتوں کو محبت کا نام دے دینا…

کچھ ہی عرصے بعد وہی رشتہ جھگڑوں میں بدل جاتا ہے؛ کبھی بریک اپ، کبھی پیچ اپ—اور یہی سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ دل تھک جاتا ہے، روح بوجھل ہو جاتی ہے، اور انسان خود اپنی کہانی کا تماشہ بن جاتا ہے۔ پھر سوشل میڈیا پر اپنی وفا کے قصے اور دوسرے کی بےوفائی کے نوحے… قیمتی وقت، جو سونے سے بھی زیادہ قیمتی تھا، مٹی میں مل جاتا ہے۔

ابتدا میں جینے مرنے کی قسمیں، اور انجام میں ایک دوسرے پر کردار کے الزامات اور تلخ الفاظ… اور یوں راستے جدا ہو جاتے ہیں۔

یہ کیسی محبت ہے…؟
یہ محبت نہیں، یہ نفس کا دھوکا ہے۔
حقیقی محبت وہ ہے جو عزت بڑھائے، حدود سکھائے، اور انسان کو اپنے رب کے قریب کرے… نہ کہ اسے خود سے بھی دور کر دے۔

آج سوشل میڈیا جسے محبت کا نام دیتا ہے، حقیقت میں وہ اکثر ایک فریب ہے… ایک ایسا فریب جو دل بھی توڑتا ہے اور زندگی بھی بگاڑ دیتا ہے۔
سوچئے… اور اپنے آپ کو بچائیے۔ 🤍

22/04/2026

*چیف منسٹر ای بائیک فار ٹیچرز سکیم 2026*
نوٹ: اپلائی کرنے کے لیے پورٹل اوپن کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری اساتذہ کے لیے قسطوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرادی

✅آن لائن اپلائی کرنے کے لیے https://ptf.punjab.gov.pk/ لنک جوائن کریں، ویب سائٹ جلد بحال کردی جائے گی

✅Required documents:
➡️CNIC (Front & Back)
➡️Service certificate or pay slip
➡️Driving license or leaner's permit
➡️Passport size photo

✅Installment Plan:
➡️E-Bike Price: 2 Lakh to 2.5 Lakh
➡️Govt. subsidy: 30% to 40%
➡️Installment Duration: 2 to 3 years

*Report: Information Channel*
===========

🏠گھر بیٹھے 👨‍💻آنلائن اپلائی کے لیے، ہمیں صرف واٹس ایپ پر ✍میسج کریں۔
🪀💬📵03052501408
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

22/04/2026

بریکنگ نیوز😍
نویں سے بارہویں تک👨‍🏫👩‍🏫
عامہ + خاصہ بھی👳🧕

📄 🔹 نوٹیفکیشن کا اردو ترجمہ
امتحانی مواقع (Attempts) میں اضافہ اور اس سے متعلق سہولیات کے بارے میں تجویز
(سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے)
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) نے اپنی میٹنگ جو 18فروری2026 کو منعقد ہوئی، ایجنڈا آئٹم نمبر5 کے تحت متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ:
👉 امتحان دینے کے مواقع (Attempts) کی تعداد 4چار سے بڑھا کر 6چھ کر دی جائے۔
👉 یہ چھ مواقع چار مسلسل سالوں کے اندر استعمال کیے جا سکیں گے۔

مزید یہ کہ:
👉 یہ پالیسی سالانہ امتحان2024 سے نافذ العمل ہوگی۔
👉 اس کا اطلاق تمام گروپس اور شعبوں پر ہوگا، مثلاً:
میٹرک
انٹرمیڈیٹ
لیول O/A
الثانویہ العامہ
الثانویہ الخاصہ
👉 اور ان طلبہ پر بھی ہوگا جو:
امتحان پاس کرنے کے بعد اضافی مضامین (additional subjects) دینا چاہتے ہیں۔

📌 تاہم ایک اہم شرط:
👉 جو طلبہ اضافی مواقع استعمال کریں گے، انہیں اسی وقت کے موجودہ (نئے) نصاب کے مطابق امتحان دینا ہوگا۔

✅ 🔹 آسان الفاظ میں خلاصہ (Points)
📌 پہلے: 4بار امتحان دینے کا موقع تھا
📌 اب: 6بار موقع ملے گا
📌 مدت: یہ 6مواقع لگاتار صرف 4سال کے اندر استعمال کرنے ہونگے۔
📌 یہ اصول 2024 کے امتحان سے لاگو✅
📌 یہ میٹرک، انٹر، O/A لیول، 🕌دینی بورڈز وغیرہ، سب پر لاگو ہوگا۔
📌 اضافی مضامین والے طلبہ بھی شامل ہیں🫂
⚠️ شرط: ہر بار نئے سلیبس کے مطابق پیپر دینا ہوگا😌
===========

مزید ہر قسم کی تعلیمی و نوکریوں کی معلومات کے لیے ہمیں فالو کریں🌹👇
🪀💬📵 03052501408
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

20/04/2026

بچوں کو مارے بغیر موثر طریقے سے پڑھانے کا مکمل منصوبہ

18/04/2026

*اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام — نئی اپڈیٹ*
خوشخبری!
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
👀*ضروری کاعذات*
🚨برائے مہربانی جس کے پاس کوئی بھی ایک ڈاکومنٹ کم ہو تو رابطہ بالکل نہ کریں کیونکہ آپ کا ٹائم بڑا قیمتی ہے اس سے بچائیں
1️⃣ زمین کی فرد
2️⃣ شناختی کارڈ
3️⃣ والد کا شناختی کارڈ
4️⃣ تصویر
5️⃣ زوجہ یا والد کا شناختی کارڈ
🤕نوٹ: گھر کی رجسٹری ضروری ہے اسٹام پیپر قابل قبول نہیں ہوگا، اور ٹیم گھر کا سروے کرے گی اس کے بعد جا کے پیسے ملتے ہیں۔

پہلے یہ سہولت صرف نئے گھر بنانے کے لیے تھی، لیکن اب وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اس میں بڑی آسانی کر دی گئی ہے۔
اب یہ لون ان لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہے:
✅ جن کے گھر پہلے سے بنے ہوئے ہیں
✅ جو اپنے گھر میں اضافی کمرے بنانا چاہتے ہیں
✅ جو گھر کو بہتر یا مرمت کروانا چاہتے ہیں
✅ یا ایک ہی گھر میں دو یا تین فیملیز رہتی ہیں اور ہر فرد اپنے حصے کا گھر بنانا چاہتا ہے
👉 اب ہر شخص اپنے حساب سے اس پروگرام کے تحت گورنمنٹ لون حاصل کر سکتا ہےاور اپلائ جاری ہے
===========

🏠گھر بیٹھے 👨‍💻آنلائن اپلائی کے لیے، ہمیں صرف واٹس ایپ پر ✍میسج کریں۔
🪀💬📵03052501408
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

17/04/2026

*9TH CLASS*
پہلی مرتبہ بورڈ کے سسٹم سے سامنا کریں گے ۔۔۔ ان کو مکمل آگاہی دیجئے کہ کیسے جوابی کاپی کو فل کرنا ہے ۔۔۔
غلطی کی گنجائش نہیں کیونکہ ناں تو آپکو whitener استعمال کرنے کی اجازت ہے اور ناں ہی آپکو دوبارہ جوابی کاپی ملے گی ۔۔لہذا ڈانٹ ڈپٹ سے بچنے کیلیے پہلے سے پریکٹس کرئیے
Follow Me👇
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

15/04/2026

*وزیر اعلیٰ پنجاب بائیک پیٹرول فیول سبسڈی /-2000 Rs کے لیے اہلیت کا معیار*
آپ اہل ہیں اگر:
موٹر سائیکل پنجاب میں رجسٹرڈ ہو۔
درخواست گزار کے پاس ایک درست شناختی کارڈ (CNIC) ہو۔
درخواست گزار صرف ایک ہی موٹر سائیکل کا رجسٹرڈ مالک ہو۔
موٹر سائیکل 150 CC سے زائد نہ ہو
❌درخواست گزار کسی بھی چار پہیہ گاڑی (کار وغیرہ) کا مالک نہ ہو۔
❌یہ اسکیم الیکٹرک بائیکس (EV) کے لیے نہیں ہے۔
===========

🏠گھر بیٹھے 👨‍💻آنلائن اپلائی کے لیے، ہمیں صرف واٹس ایپ پر ✍میسج کریں۔
🪀💬📵03052501408
🫂 https://whatsapp.com/channel/0029VaPfj8w1dAw5xRm1SJ2U

13/04/2026

🌿 حضرت لقمان حکیمؑ کی نصیحت

حضرت لقمان حکیمؑ نے اپنے بیٹے سے فرمایا:
"بیٹے! زندگی میں تین باتوں سے کبھی دستبردار نہ ہونا:
اوّل: بہترین کھانا کھانا،
دوم: بہترین بستر پر سونا،
سوم: بہترین گھر میں رہنا۔"

بیٹے نے عرض کیا:
"ابا جان! ہم تو غریب لوگ ہیں، یہ سب کیسے ممکن ہے؟"

حضرت لقمان حکیمؑ نے فرمایا:
"بیٹے! اگر تم صرف بھوک کے وقت کھانا کھاؤ گے تو وہی بہترین کھانا ہوگا۔

اگر تم خوب محنت کرو گے اور تھک کر سوؤ گے تو تمہارا بستر ہی بہترین بن جائے گا۔

اور اگر تم لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرو گے تو تم ان کے دلوں میں جگہ بنا لو گے، اور یوں تم بہترین گھر میں رہو گے۔"

سبحان اللہ! 🌸

Want your school to be the top-listed School/college in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Akbar Road
Okara
56300