18/08/2026
Government M.C Elementary School Lalazar Colony Okara
To promote student activities. Nurturing potential, inspiring growth, and fostering a love for learning. Empowering young minds to shape a brighter future."
18/08/2026
15/08/2026
ربیع الاول وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ طیبہ پر چلنے، آپ ﷺ کی محبت کو دل میں بسانے اور آپ ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
یا اللہ! اس بابرکت مہینے کے صدقے ہماری دعائیں قبول فرما، ہمارے گھروں میں محبت، سکون اور برکت عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین 🤲✨
پرنسپل: طارق فراز چوہدری
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول، لالہ زار کالونی، اوکاڑہ
15/08/2026
گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول لالازار کالونی اوکاڑہ میں یوم آزادی پاکستان کے جشن کا پرجوش انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ صغیر صاحب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد صاحب، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رائے عامر صاحب، پرنسپل طارق محمود صاحب، اسکول کے تمام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا۔ اس کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں تمام مہمانانِ گرامی اور اسکول اسٹاف نے قومی ترانے کے ساتھ پرچمِ ستارہ و ہلال کو سلامی پیش کی۔ اس کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر طلبہ نے حب الوطنی کے نغمے اور ملی ترانے پیش کیے، تقاریر کی گئیں اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تمام حاضرین نے قومی یکجہتی اور جذبۂ آزادی کا مظاہرہ کیا۔
25/07/2026
مون سون کے بعد سکول کی خوبصورتی
مون سون کی بابرکت بارش نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لالہ زار کالونی، اوکاڑہ کی چہرہ مہر نکھار دی ہے۔
بارش کے بعد پوری عمارت، صحن، درخت اور راستے دھل کر صاف اور شفاف ہو گئے ہیں۔ ہریالی نے چاروں طرف رونق بکھیر رکھی ہے اور فضاء میں ایک خوشگوار ٹھنڈک اور تازگی ہے۔
یہ تمام دلکش منظر لالہ زار کے تمام ورکرز اور خاص طور پر درجہ چہارم کے ملازمین کی محنت اور جانفشانی کا ثمر ہے۔ جنہوں نے بارش کے بعد سکول کو سنوارنے اور صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔
ان کی انتھک محنت نے سکول کو ایک نیا روپ عطا کیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی ان کا معترف ہے۔
ان تمام محنتی عمائدین کو دلی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
25/07/2026
آج گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لالہ زار کالونی، اوکاڑہ میں ایک اہم لمحہ تھا جب ہیڈ ماسٹر طارق رفیق بھٹی صاحب نے نئے آنے والے ہیڈ ماسٹر طارق محمود صاحب کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
طارق رفیق بھٹی صاحب نے اپنے خطاب میں نئے ہیڈ ماسٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سکول طارق محمود صاحب کی قیادت میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور بچوں کا مستقبل روشن ہوگا۔
26/05/2026
تمام اہلِ اسلام کو فریضۂ حج کی عظیم سعادت اور ایامِ حج کی بے شمار خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ حجاجِ کرام کی عبادات، دعائیں اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور پوری اُمتِ مسلمہ کو امن، اتحاد، محبت اور رحمتوں سے نوازے۔
لبیک اللہم لبیک…
یہ مقدس دن ہمیں صبر، اخلاص، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو بھی اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔ Government M.C Elementary School Lalazar Colony Okara
Deputy
10/05/2026
GES MC Lalazar Colony Okara
🌸 Mother’s Day 2026 🌸
ماں محبت، دعا اور قربانی کا وہ خوبصورت رشتہ ہے
جو زندگی کو سکون اور کامیابی عطا کرتا ہے۔ ❤️
تمام ماؤں کو
Headmaster & Staff GES MC Lalazar Colony Okara
کی جانب سے
Mother’s Day کی دلی مبارکباد۔ 🌷
اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو سلامت، خوش اور سایۂ شفقت قائم رکھے۔ آمین۔
10/05/2026
پاک فوج کے عزم، قربانیوں اور وطن سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج کا دن نہایت خاص اور یادگار رہا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب خالد وحید صاحب اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رائے عامر صاحب کے ہمراہ ٹیچر کمیونٹی نے اس قومی جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا۔ 🇵🇰
اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے، اور ہماری بہادر افواج کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
Government M.C Elementary School Lalazar Colony Okara
Deputy District Education Officer EE-M Okara
01/05/2026
رزقِ حلال کی دھن میں جو دن رات ایک کرتا ہے
خدا بھی اس کے ہاتھوں کی تھکن سے پیار کرتا ہے
محنت کشوں کی ہمت کو سلام
دنیا کے ہر مزدور کی عظمت کو سلام
Government M.C Elementary School Lalazar Colony Okara
Deputy District Education Officer EE-M Okara
Welcome to our honorable chief guest and respected parents to the Annual Prize Distribution Ceremony at Government MC Elementary School, Lalazar Colony, Okara.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
56300
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 15:00 |
| Tuesday | 09:00 - 15:00 |
| Wednesday | 09:00 - 15:00 |
| Thursday | 09:00 - 15:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 15:00 |