12/04/2025
"الحمدللہ! جامعہ الاحد اوکاڑہ و دی اسوہ سکول اوکاڑہ کی ہونہار طالبات نے ضلع اوکاڑہ کی سطح پر ہونے والے عظیم الشان مقابلۂ حسنِ قرأت میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کر دیا۔
مہروش عابد نے اول پوزیشن جبکہ آمنہ فضل نے دوم پوزیشن حاصل کر کے اپنی محنت، اساتذہ کی تربیت اور ادارے کی بہترین تعلیم و تربیت کا ثبوت دیا۔
جامعہ الاحد اوکاڑہ میں بچوں اور بچیوں کے لیے حفظ، ناظرہ، درس نظامی و دینی علوم، اسکول ایجوکیشن، اور جدید عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کا بہترین نظم موجود ہے۔
الحمدللہ! نئے داخلے جاری ہیں۔ اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کے حسین امتزاج سے آراستہ کرنے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر: 03007141670
12/04/2025
الحمدللہ جامعۃ الاحد/دی اسوہ سکول کی طالبات کا آل اوکاڑہ مقابلہ قرآت میں اول اور دوم پوزیشن
04/04/2025
مڈل پاس طالبات کے لیے سنہری موقع
داخلے جاری
03/04/2025
*وہ لمحہ کتنا خوبصورت ہو گا! جب آقا جان ﷺتمہیں تمہارے نام سے پکاریں گے تم پوچھو گے۔آقا جان آپ میرا نام کیسے جانتے ہیں؟تو آقا جان فرمائیں گے کہ تمہارا درود و سلام تمہارے نام کے ساتھ مجھ تک پہنچایا جاتا تھا۔اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ❤️شبِ جمعہ ہے محبت و عقیدت کے ساتھ درود شریف کا اہتمام فرمائیے!*
19/03/2025
الحمدللہ ثم الحمدللہ!
جامعۃ الاحد للبنین والبنات اوکاڑہ کی علمی و روحانی محنت کا ایک اور شاندار ثمر!
درسِ نظامی سال اول 2025 کے نتائج میں ہماری طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے جامعہ کا نام روشن کر دیا۔
ہم اپنی تمام طالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے بچوں کو دین و دنیا کی متوازن تعلیم دینا چاہتے ہیں تو آج ہی داخلہ لیں۔
جامعہ میں درج ذیل شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں:
– حفظ القرآن مع نرسری تا مڈل
مڈل پاس طالبات کے لیےگولڈن چانس
– 6 سالہ درس نظامی (میٹرک تا بی ایس)
اہلیت: تعلیمی قابلیت مڈل لازمی
ہرعمر کی خواتین کے لیے
– 2 سالہ دراسات دینیہ (میٹرک تا بی ایس)
اہلیت : لکھنا پڑھنا جانتی ہو
رابطہ: 03007141670
جامعۃ الاحد اوکاڑہ — جہاں تعلیم، تربیت اور کردار ایک ساتھ پروان چڑھتے ہیں۔
19/03/2025
الحمدللہ جامعہ کے شعبہ حفظ القرآن کے تمام طلبا ممتاز درجہ میں کامیاب
رزلٹ بنین و بنات 100 فیصد رہا
19/03/2025
الحمدللہ جامعہ کے شعبہ کتب بنات کے پہلے سال کی کارکردگی درس نظامی سال اول میں تمام طالبات ممتاز درجہ میں کامیاب
27/02/2025
رمضان المبارک میں قرآن کریم کے ساتھ جُڑنے کا سنہری موقع!
جامعۃالاحداوکاڑہ کی جانب سے خواتین کے لیے 25 روزہ دورۂ قرآن، جہاں ہر عمر کی خواتین تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنےاور سننے کی سعادت حاصل کر سکتی ہیں۔
وقت: صبح 10 بجے تا 12 بجے
مقام: صفدر غفور ٹاؤن، نزد قائداعظم لاءکالج، جی ٹی روڈ، اوکاڑہ
رابطہ: 03007141670
27/02/2025
جس طرح آسمان پہ ستارے ✨✨چمکتے ہیں
اسی طرح زمین پہ آقا جان ﷺ کی بارگاہ میں
درود شریف پڑھنے والے روشن ہوتے ہیں ۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ ۔ 🤎
شبِ جمعہ ہے محبت و عقیدت کے ساتھ درود شریف کا اہتمام فرمائیے!
24/02/2025
الحمدللہ جامعۃ الاحد/دی اسوہ سکول کے سالانہ پروگرام کی خوبصورت جھلکیاں
06/02/2025
“جو یہ چاہتا ہے ، کہ اسے شرح صدر نصیب ہو؛گناہوں کی بخشش عطا ہو ؛
کرب و الم سے نجات حاصل ہو ؛ اور پریشانیوں کے بادل چھٹ جائیں ؛
اسے چاہیے کہ کثرت سے آقا کریم پر درود شریف پڑھا کرے!”
( امام ابن قیم رحمہ اللہ : الفوائد )