29/09/2023
#molanaimranbashir #viral #molanaimranbashirofficial #molanaimranbashirreels #imranbashir
UNITY FAITH DISCIPLINE
SHAH FAISAL PUBLIC SCHOOL STARTS ON I3 APRIL 2000.SHAH FAISAL IS V UPCOMING SCHOOL OF OKARA CITY.THE OBJECTIVE OF THE SCHOOL IS UNITY FAITH DISCIPLINE.THE LEARNERS OF THIS SCHOOL HAS AIM LEARN TO SERVE.
29/09/2023
#molanaimranbashir #viral #molanaimranbashirofficial #molanaimranbashirreels #imranbashir
03/06/2022
05/01/2022
Courses starting from 15th January 2022. Limited seats available . Hurry up and reserve your seat in your desired course.
پاکستان ننجا فیڈریشن کے زیر اہتمام
*خواتین کیلیے فری سیلف ڈیفنس کورس اوکاڑہ *
خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی ہراسیت سے بچاؤ کیلیے پاکستان ننجا فیڈریشن کے زیر اہتمام
بمقام *دفتر انجمن فلاح خواتین شیر محمد ٹاؤن باالمقابل گلبرگ سٹی 2/4ایل اوکاڑہ * میں دو روزہ مفت سیلف ڈیفنس کورس *دس اکتوبر سے گیارہ اکتوبر2021* تک جاری رہےگا دو روزہ کورس میں خواتین کو معاشرے میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم بلخصوص جنسی ہراسگی، جسمانی تشدد، گھریلو تشدد ، امن وامان کی صورتحال میں اپنے ذاتی بچاؤ کو مضبوط بنانے کیلیے ابتدائی مارشل آرٹ ٹریننگ دی جائے گی اور انہیں مارشل آرٹ سیلف ڈیفینس کی ابتدائی تیکنیکس سکھائی جائیں گی
خواہشمند خواتین اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنی رجسٹریشن کروائیں
برائے رابطہ و رجسٹریشن عظمی شوکت چوہدری بلیک بیلٹ 5 ڈان پاکستان ننجا فیڈریشن رابطہ نمبر :03004369591
راحیلہ اسحاق صدر انجمن فلاح خواتین اوکاڑہ، رابطہ نمبر #03087000048
*محترم والدین اور عزیز طلباء .*
*السلام علیکم..!*
آپکو اطلاع دی جاتی ہے کل یکم فروری بروز سوموار سے سکول اوپن ہو رہے ہیں. تمام کلاسز تمام SOPs(ماسک ، یونیفارم ، بکس ، بیگ) کے ساتھ سکول تشریف لائیں. سکول کے اوقات کار 8:45 سے 1:30 بجے تک ہونگے.
انشاءاللہ کل سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا.
شاہ فیصل پبلک سکول اوکاڑہ
Hey, Kids!
The wait is over. Now it’s time to pack up your bags, buckle up your shoes and get ready to come back to school 🏫🎒📚
Your teachers are waiting to see your beautiful faces once again.👨🏻🏫👩🏻🏫
"ریپ کیس...
احتیاطی تدابیر...
1...اپنے بچے کو ہمیشہ گھر کے ایسے ایک سے دو نمبر یاد کرا کے رکھیں.. جو زیادہ تر کھلے رہتے ہیں...
2....اپنے بچوں کو اتنا بچہ نا سمجھیں کہ انہیں محرم رشتوں کی پہچان نا کرا سکیں... انہیں بتائیں کہ آپ نے کن رشتوں کے پاس جانا ہے کن سے دور سے ہی سلام کرنا ہے....
3.... بچوں کو سکھائیں کہ جسم کے کس حصے پہ ہاتھ لگانا گندی بات ہے... اگر کوئی ایسی جگہ ٹچ کرے تو فورا ماں یا باپ کو بتائیں....
4... اپنے بچے سے اتنی دوستی ضرور رکھیں کہ اگر کوئی اسے زبردستی اپنے پاس بلاتا ہے یا ساتھ دینے پہ مجبور کرتا ہے تو بچہ یا بچی بنا ڈرے اپنے والدین کو بتا سکے...
5... اپنے بچوں کو سکھائیں کہ اگر کوئی ایسا انسان جسے آپ نہیں جانتے آپ کو چیز کا یا گھمانے پھرانے کا لالچ دے کر آپ کو ساتھ لے جانا چاہے تو آپ بیچ روڈ پہ زور سے چلائیں اور سب کو بتائیں کہ یہ انکل مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں...
6.... اپنے بچوں کو بتائیں کہ اسکول سے یا ٹیوشن مدرسے کی چھٹی کے وقت آپ کو کوئی اجنبی لینے آئے اور کہے کہ ہمیں آپ کے ابو یا امی نے بھیجا ہے تو اس کے ساتھ بلکل نا جائیں... بلکہ رک کر اس بندے کا انتظار کریں جو روز آپ کو لینے آتا ہے...
7... اپنے بچوں کو بتائیں کہ امتحان میں فیل ہونا زیادہ بہتر ہے اس بات سے کے ٹیچر آپ کے جسم کے غلط حصوں پہ ہاتھ لگائے.. آپ نے بنا ڈرے ماں باپ کو بتانا ہے ٹیچر کی مار سے یا فیل ہونے سے نہیں ڈرنا...
8.... بچوں کو اور لڑکیوں کو سکھائیں کہ اس روڈ سے بلکل نہیں گزرنا جو سنسان ہو...
9... گھر سے باہر کسی سے کوئی چیز لے کر نہیں کھانی... اور بچوں کو جھولے چیز والے اور آسکریم والوں سے ڈرا کر ہی رکھا جائے تو بہتر ہے...
10... کسی دوست یا کزن کے ساتھ اکیلے کمرے میں بلکل بند نہیں ہونا...
11.... اگر آپ کا بچہ کسی رشتے دار کے پاس جانے سے خوف محسوس کرتا ہے تو اسے بلکل مجبور نا کریں... بچہ سہی غلط سے نا آشنا ہوتا ہے لیکن اللہ نے بچوں میں ایسی چھٹی حس رکھی ہے جو بچے کو احساس دلاتی ہے کہ جو ہو رہا ہے وہ کچھ اچھا نہیں ہے....
12...بڑی ہوتے بچے تجسس کے مارے ہر صحیح غلط کو جان لینے کی کوشیش میں غلط دوستوں میں پھنس جاتے ہیں.. چناچہ اپنے بچے کے دوستوں اور کزنز پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کھیل رہے ہیں اور کس ٹائپ کے ہیں....
13.... بہت زیادہ سختی بچے کو ماں باپ سے دور کر دیتی ہے... سمجھاتے وقت آپ کا انداز بہت دوستانہ ہونا چاہیئے...اپنے بیٹوں کو شروع سے عورت کی عزت کی اہمیت سے وقف کرائیں تاکہ وہ کل کو جنسی درندے نا بنیں...
14...اپنے بچے کو اکیلے بلکل کسی کے گھر رات گزارنے کی اجازت نا دیں... اب وہ وقت نہیں رہا کہ بچے بچیاں اپنی سہیلیوں یا کزنز کے گھر بنا ماں باپ کے رہ سکیں...
15.... میں یہ نہیں کہتی کہ آپ کسی پہ بھی اعتبار نا کریں... مگر شیطان جب وار کرتا ہے تو وہ محرم رشتوں کا بھی لحاظ نہیں کرتا... چاچو ماموں خالو پھپھا ان سب کے ریپ کیس بھی سننے کو ملتے ہی رہتے ہیں.. چناچہ ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے بچوں کی آبرو کے لیئے احتیاط بہت ضروری ہے....
پتا نہیں حکومت کچھ کرتی ہے یا نہیں... مگر جب تک خبر منظر عام پہ آتی ہے تب تک ظلم ہو چکا ہوتا ہے...جتنی تیزی سے آج کل ریپ کیس بڑھ رہے ہیں ان باتوں کو بچوں کی تربیت کا حصہ بنا لیں... اپنے دو سے تین سال کے بچے کو بھی سکھانا شروع کر دیں کہ کون سی جگہ غلط ہے جہاں نا ہاتھ لگانا ہے نا لگانے دینا ہے... ہر کسی کے پاس نہیں جانا... آپ دیکھیں گے بچہ تیزی سے سیکھ رہا ہے... یہ تربیت پھپھو خالہ ماں باپ نانی دادی بہن بھائی بھی کر سکتے ہیں... اور یہ ہمارے بچوں کی حفاظت کے لیئے بےحد ضروری ہے... اگر آپ یہ سوچیں گے کہ یہ بچہ ہے ابھی نہیں سیکھے گا تو آپ غلط ہیں... جب بڑے ہونے کے بعد وہ خود سیکھتے ہیں تب تک وہ نجانے کس کس کے غلط لمس کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں...
نیکی سمجھ کر دوسروں تک پنہچائیں شاید کہ کسی کا بچہ محفوظ ہو جائے...اگر حکومت کچھ نہیں کر رہی تو اپنے بچوں کے حفاظتی اقدام ہم خود کریں گے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے...
شکریہ...
| 09:00 - 17:00 |