Jamia Farooqia Okara

Jamia Farooqia Okara

Share

مدرسہ فاروقیہ ہارون ٹاون اوکاڑا خالصتآً ایک تعلیمی واصلاحی ادارہ ہے۔

13/05/2026
28/04/2026

ضروت برائے معلمہ شعبہ حفظ کلاس

14/03/2025

محترم ومکرم بھائیو السلام علیکم ورحمٰۃاللہ وبرکاتہ

اَلحمدللہ، مدرسہ فاروقیہ ہارون ٹاؤن اوکاڑا کا ایک ایسا دینی ادارہ ہے جہاں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے اور قرآن و حدیث کی روشنی میں طلبہ کی تعلیم و تربیت کی جاتی ہے ۔اورہمارے نوجوانوں کو اسلامی اقدار و اصولوں کی روشنی میں پروان چڑھایا جاتا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ نہ صرف قرآن کی تعلیمات میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔ بلکہ اپنی عملی زندگی میں اپنے اپنے علاقوں میں اسلام کی روح کو عام بھی کر تے ہیں۔
جامعہ میں درجنوں طلبہ رہائش پذیر ہیں جن کی خوراک، رہائش اور علاج معالجہ آپ کے قیمتی تعاون سے ممکن ہوتا ہے۔ یہ طلبہ دین کی شمعیں روشن کرنے والے چراغ ہیں، جو آپ کے دیے گئے عطیات سےقرآنی علوم کی روشنی حاصل کر رہے ہیں۔

جامعہ فاروقیہ اوکاڑا آپ کا اپنا ادارہ ہے، جہاں ہر وقت قرآن و سنت کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں اور دینی پیغام کی تجدید ہو رہی ہے۔ یہ ادارہ ہماری اجتماعی شناخت اور اسلامی ورثے کا ایک انمول حصہ ہے، جس کی ترقی اور استحکام کے لیے آپ کا تعاون بے حد اہم ہے۔

ہم آپ سے دل کی گہرائیوں سے التماس کرتے ہیں کہ جب بھی آپ صدقات، عطیات یا زکوٰۃ،چرمہائے قربانی ادا کریں، تو جامعہ فاروقیہ کو اپنے دل میں اور اپنی مالی معاونت کے ذریعے ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ کا یہ تعاون نہ صرف اس ادارے کی مزید بہتری میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی صحیح دینی تعلیم فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
آئیں! ہم سب مل کر اس مقدس مشن میں اپنا کردار ادا کریں، اپنے دین کو مضبوط بنائیں اور ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ یاد رکھیں کہ ہر چھوٹا یا بڑا قدم، اسلامی معاشرے کی ترقی اور سربلندی کا باعث بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمارے اس ادارے کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً
الخیر میڈیا

Want your school to be the top-listed School/college in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Main Street Haroon Town
Okara
56300