31/07/2022
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
قابل قدر! والدین
کل مؤرخہ یکم اگست 2022ء بروز پیر سے سکول LES اوپن ہو رہا ہے ۔ آپ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو طویل تعطیلات گزارنے کے بعد اب باقاعدگی سے سکول بھیجیں تا کہ آپ کے بچے پوری دل جمی سے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔
جزاک اللہ خیرا
دعاگو:
ڈایریکٹر
دی لائسیئم ایجوکیشن سکولز
LES – Do More With Less
I feel honored to be associated with The Lyceum Education System. The history of this prestigious institution stands witness to its constant upward journey by leaps and bounds. LES aims to assist your child to reach the fullest potential in all areas of development. Students are actively involved in...
10/07/2022
*السلام علیکم ور حمة اللہ وبرکاتہ*
*عید الضحٰی* کے پر مسرت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
اللہ ر ب العزت ہم سب کی قربانیوں کو قبول و منظور فرمائے اور دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی سے سرفراز فرمائے۔آمین
میری دعاُ ہے کہ اللہ رب العزت عید کا دن تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لئے حقیقی معنوں میں خوشیوں کی نوید ثابت ہو۔ آمین
03/07/2022
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
امید کی ڈور اگر ٹوٹ بھی جائے تو بار بار گرہ لگا لیا کریں، چاہے ہزار بار بھی یقین کھو دیں، تب بھی پھر سے گرہ لگا لیا کریں، لیکن ڈور ٹوٹنے نہ دیا کریں، کیا خبر الله کریم کو وہ ٹوٹ ٹوٹ کر باندھی گئی امیدوں کی ڈور کتنی پسند ہو، کیا خبر الله پاک کو آپ کا بار بار روتے ہوئے اسے پکارنا کتنا عزیز ہو اور جب وہ نوازنے پر آتا ہے تو بے حساب دیتا ہے، بس یقین پکا رکھیں کہ وہ بہترین سے نوازے گا، ان شاء الله
اَللّٰهُمََ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَاءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَلُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَاحْفَظْ بِلَادَنَا وَبِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ إِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا
3-ذوالحجہ 1443 ہجری
3-جولائی 2022 عیسوی
19-ہاڑ 2079 بِکرمی
بروز اتوار
02/07/2022
شہروں میں ایک 'اجتماعی ترک ِسُنّت ' کی وبا عام ہورہی ہے
ایک فکر انگیز بات
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نمازیں عیدگاہ میں ادا کرنا نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اہم سُنّت ہے، جس میں بہت سی حِکمتیں اور مصلحتیں پوشیدہ ہیں لیکن آج کل عیدالاضحٰی کی نماز مسجدوں میں ادا کرنے کا رواج عام ہوگیا ہے جبکہ مسجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت صرف بوڑھوں، کمزوروں اور مریضوں کے لیے ہے ۔
لوگ اس ارادے سے کہ قربانی جلد کردیں مسجد میں نماز ادا کرلیتے ہیں، یہ طریقہ خلافِ سُنّت ہے ۔
کیا ہم نعوذ باللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم، سے زیادہ سمجھدار اور اُن سے بڑی قربانی کرنے والے ہیں، جو اپنی مسجد 'مسجد ِنبوی ' جس میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار (50,000) نمازوں کے برابر ملتاہے وہ چھوڑ کر عید گاہ جاتے تھے؟
ذرا غور کریں کہ ہم کتنی اہم سُنّت کو پامال کررہے ہیں؟ اور اسلام کے ایک اہم حکمتوں بھرے حُکم کو ہلکا کررہے ہیں ۔
اور پھر ایک دو مسجدیں نہیں شہر کی تقریباً تمام مسجدوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاتی ہے، کیا یہ ایک عظیم سُنّت کو ٹھکرانا نہیں ہے؟
ہونا تو یہ چاہیے کہ شہر کی کچھ مسجدوں میں صرف بوڑھوں اور مریضوں کے لیے عید کی نماز کا انتظام کردیا جاتا اور باقی سارے لوگ عید گاہ میں نماز ادا کرتے۔
یاد رہے جو ٹرسٹیان اپنی مسجدوں میں عید کی نماز کا انتظام کروا رہے ہیں وہ لوگ بھی 'ترک ِسُنّت ' کے گناہ میں شریک ہورہے ہیں اور ایک گناہ میں اعانت کررہے ہیں۔
شہر کا شہر اس عظیم سُنّت کے ترک میں مشغول ہے اور کسی کو اس کا دُکھ بھی نہیں ہوتا کہ حضور علیہ السلام کی ایک اتنی بڑی سُنّت دھڑلّے سے پامال کی جارہی ہے، ہوسکتا ہے ہم پر جو حالات اور پریشانیاں مسلط ہیں وہ اس اجتماعی ترکِ سنت کی وجہ سے ہوں۔
لہذا تمام لوگ اس 'ترکِ سُنّت' کے گناہ سے باز آئیں اور عید کی نماز عید گاہ میں ہی ادا کریں، رہی قربانی کو جلد ادا کرنے کی بات تو وہ کبھی بھی ادا کی جاسکتی ہے، چاہے گھنٹہ دو گھنٹہ دیر سے ہو یا دوسرے یا تیسرے دن ادا کی جائے۔
حضور علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ جو شخص فسادِامّت کے زمانے (پُرفتن دور) میں میری ایک سُنّت کو زندہ کرے گا اسے سو 100 شہیدوں کے بقدر ثواب ملے گا۔ تو آئیے عید کی نماز عیدگاہ میں پڑھنے کی سُنّت کو زندہ کرنے کا ارادہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بہت اہم پیغام ہے، اپنے تمام دوستوں، رشتے داروں اور اپنے تمام گروپس میں ضرور پہنچادیں ۔۔جزاکم اللہ