29/06/2025
"شعور کا پہلا درجہ"
خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔
شعور کا دوسـرا درجہ۔۔
بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔
اور شعور کے تیسرے درجہ۔۔۔
بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہوتا ہے...
جو لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں .
سمجھیئے کہ ان کی مثال تنگ جوتے کی مانند ہے جو آپ کے سائز کے نہیں ہیں.
خوش رہیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے!!!
Rf Pearls Academy...
20/08/2021
تعلیمی سیشن 22-2021 کے لئے تجاویز تیار کرلی گئیں.
صوبے پنجاب میں اگلے تعلیمی سیشن 22-2021 کے لئے تجاویز تیار کرلی گئیں، آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام لازمی اور اختیاری مضامن کا امتحان ہو گا۔
سابقہ پیپر پیٹرن بھی برقرار رہے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں سمارٹ سلیبس ہی نافذ العمل ہو گا۔
کیونکہ رواں سیشن میں امتحانات لیٹ ہونے کی وجہ سے طلبا کا بیشتر وقت ضاٸع ہو چکا ہے۔رواں سال تمام
طلبا کو پریکٹیکل کے مارکس تھیوری کے حاصل کردہ مارکس کی اوسط کی بجاٸے مکمل مارکس دینے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ طلبا کی پرسنٹیج بہتر ہوسکے۔
طلبا جتنے مارکس اختیاری مضامین میں حاصل کریں گے ان کو اتنے ہی مارکس لازمی مضامین میں بھی مل جاٸیں گے اس سلسلے میں لازمی اور اختیاری مضامین کے جوڑے بنانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
اگلے سال تمام کلاسز کے امتحانات بروقت ہونگے۔پرائمری اور مڈل کے فروری میٹرک کے مارچ اور انٹرمیڈیٹ کے اپریل میں ہونگے۔
اگلے سال ڈگری لیول کے امتحانات کی ٹاٸمنگ متعلقہ یونیوسٹیاں خود طے کریں گی۔
نرسری تا آٹھویں کلاس تک کا امتحان رواں سال کی طرح اگلے سال بھی پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو گا۔
06/08/2021
Admissions open for Next classes...
24/06/2021
عورت کے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات:
غسل کے دوران مدینہ کی ایک عورت نے مردہ عورت کی ران پر ہاتھ رکھتے ہوئے یہ الفاظ کہے کہ اس عورت کے فلاں مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے.
بس یہ بات کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنی ڈھیل دی ہوئی رسی کھینچ دی.
اس عورت کا انتقال مدینہ کی ایک بستی میں ہوا تھا اور غسل کے دوران جوں ہی غسل دینے والی عورت نے مندرجہ بالا الفاظ کہے تو اس کا ہاتھ میت کی ران کے ساتھ چپک گیا۔ چپکنے کی قوت اس قدر تھی کہ وہ عورت اپنا ہاتھ کھینچتی تو میت گھسیٹتی تھی مگر ہاتھ نہ چھوٹتا تھا۔
جنازے کا وقت قریب آ رہا تھا اس کا ہاتھ میت کے ساتھ چپک چکا تھا اور بے حد کوشش کے باوجود جدا نہیں ہو رہا تھا، تمام عورتوں نے اس کے ہاتھ کو پکڑ کر کھینچا، مروڑا، غرض جو ممکن تھا کیا مگر سب بے سود رہا!
دن گزرا ، رات ہوئی، دوسرا دن گزرا، پھر رات ہوئی سب ویسا ہی تھا، میت سے بدبو آنے لگی اور اس کے پاس ٹھہرنا ،بیٹھنا مشکل ہو گیا!
مولوی صاحبان، قاری صاحبان اور تمام اسلامی طبقے سے مشاورت کے بعد طے ہوا کہ غسال عورت کا ہاتھ کاٹ کر جدا کیا جائےاور میت کو اس کے ہاتھ سمیت دفنا دیا جائے۔ مگر اس فیصلے کو غسال عورت اور اس کے خاندان نے یہ کہہ کر رد کر دیا کہ ہم اپنے خاندان کی عورت کو معذور نہیں کر سکتے لہذا ہمیں یہ فیصلہ قبول نہیں!
دوسری صورت یہ بتائی گئی کہ میت کے جسم کا وہ حصہ کاٹ دیا جائے اور ہاتھ کو آزاد کر کے میت دفنا دی جائے، مگر بے سود. اس بار میت کے خاندان نے اعتراض اٹھایا کہ ہم اپنی میت کی یہ توہین کرنے سے بہر حال قاصر ہیں.
اس دور میں امام مالک قاضی تھے. بات امام مالک تک پہنچائی گئی کہ اس کیس کا فیصلہ کیا جائے! امام مالک اس گھر پہنچے اور صورت حال بھانپ کر غسال عورت سے سوال کیا "اے عورت! کیا تم نے غسل کے دوران اس میت کے بارے میں کوئی بات کہی؟"
غسال عورت نے سارا قصہ امام مالک کو سنایا اور بتایا کہ اس نے غسل کے دوران باقی عورتوں کو کہا کہ اس عورت کے فلاں مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے.
امام مالک نے سوال کیا "کیا تمھارے پاس اس الزام کو ثابت کرنے کےلیے گواہ موجود ہیں" عورت نے جواب دیا کہ اس کے پاس گواہ موجود نہیں. امام مالک نے پھر پوچھا "کیا اس عورت نے اپنی زندگی میں تم سے اس بات کا تذکرہ کیا؟" جواب آیا "نہیں"
امام مالک نے فوری حکم صادر کیا کہ اس غسال عورت نے چونکہ میت پر تہمت لگائی ہے لہذا اس کو حد مقررہ کے مطابق 80 کوڑے لگائے جائیں!
حکم کی تعمیل کی گئی اور 70 بھی نہیں 75 بھی نہیں 79 بھی نہیں پورے 80 کوڑے مارنے کے بعد اس عورت کا ہاتھ میت سے الگ ہوا.
آج ہم تہمت لگاتے وقت ذرا بھی نہیں سوچتے. استغفراللہ
22/06/2021
جب شدید موسم میں کوئی ریڑھی والا 30 روپے کی
چیز 60 روپے میں بیچ کر آپ کو لوٹنا چاہے تو لٹ جایا کریں
جب کوئی رکشے والا دھوکے سے آپ سے
چار پیسے کرایہ زیادہ لے لے تو دھوکہ کھا لیا کریں
جب آپ کے گھر کی کام والی بیماری اور نقاہت کے باعث
کبھی کام چوری کر جائے تو آپ بھی آنکھیں چرا کر انجان بن جایا کریں
کیونکہ ہم خود بھی سارا دن نجانے کتنی بار ربِ عرش کو دھوکہ دینے
کی کوشش کرتے ہیں اور وہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی نظر انداز کر جاتا ہے
وہ ہم سے اپنی نعمتیں نہیں چھینتا ہمیں رسوا نہیں کرتا چھوٹ دے دیتا ہے عزت رکھ لیتا ہے
اس کی ذات اونچی ہے وہ انسانوں کی بڑی سے بڑی خطا کا بھی بھرم رکھ لیتا ہے !!!
خود کو بلند کریں دوسروں کی طرف سے اتنا نقصان برداشت کر لیا کریں
جس سے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا یا جو قابل برداشت ہوں مثلا 50000 آمدنی والا انسان 100
50 کی اونچ نیچ برداشت کر سکتا ہےاسے ہر چھابڑی یا ریڑی والے سے بحث کرنا زیب نہیں دیتا !
وہ لوگ بہت عجیب لگتے ہیں جو معاشی لحاظ سے بلند ہونے کے باوجود روپے روپے
کیلئے جھگڑ کر خود کو نیچا ثابت کر لیتے ہیں اپنا ایک مقام بنائیں اپنی آمدن طاقت ، ہمت اور
برداشت کے حساب سے خود کیلئے ایک معیار متعین کریں اور خود کو اس سے نیچے نہ گرنے دیں
18/06/2021
زندگی کا لطف
ارب پتی صنعت کار، ایک مچھیرے کو دیکھ کر بہت حیران ہوا جو مچھلیاں پکڑنے کی بجائے اپنی کشتی کنارے سگریٹ سُلگائے بیٹھا تھا۔
صنعت کار: تم مچھلیاں کیوں نہیں پکڑ رہے؟
مچھیرا: کیونکہ آج کے دن میں کافی مچھلیاں پکڑ چکا ہوں۔
صنعت کار: تو تم مزید کیوں نہیں پکڑ رہے؟
مچھیرا: میں مزید مچھلیاں پکڑ کر کیا کروں گا؟
صنعت کار: تم زیادہ پیسے کما سکتے ہو، پھر تمہارے پاس موٹر والی کشتی ہوگی جس سے تم گہرے پانیوں میں جاکر مچھلیاں پکڑ سکو گے, تمہارے پاس نائیلون کے جال خریدنے کے لئے کافی پیسے ہوں گے, اس سے تم زیادہ مچھلیاں پکڑو گے اور زیادہ پیسے کماؤ گے۔ جلد ہی تم ان پیسوں کی بدولت دو کشتیوں کے مالک بن جاؤ گے۔ ہوسکتا ہے تمہارا ذاتی جہازوں کا بیڑا ہو۔ پھر تم بھی میری طرح امیر ہو جاؤ گے۔
مچھیرا: اس کے بعد میں کیا کروں گا؟
صنعت کار: پھر تم آرام سے بیٹھ کر زندگی کا لُطف اُٹھانا۔
مچھیرا: تمہیں کیا لگتا ہے، میں اس وقت کیا کر رہا ہوں؟
17/06/2021
*ایک عرب دیہاتی روضہ رسولﷺپر حاضر ہوکر رب سے دعا کرتا ہے،*
اس کے مانگنے کا انداز دیکھیئے
الفاظ پر غورکیجیئے!
*یقین جانیئے رب سے مانگنے کا بھی ایک خاص فن،انداز اور ڈھنگ ہوتا ہےجو اس گاؤں کے رہنے والے عرب سے سیکھنا چاہیئے۔*
*اے اللہ!*
*یہ آپ کے حبیب ہیں،*
*میں آپ کا غلام ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے۔*
*خدایا اگر تو مجھے بخش دے گا تو تیرا حبیب خوش ہوگا،*
*تیرا بندہ کامیاب ہوگا اور تیرا دشمن غمگین ہوگا،*
*مولا اگر تو نے میری بخشش نہیں کی تو تیرا حبیب غمگین ہوگا،*
تیرا غلام ناکام ہوگا اور تیرا دشمن خوش ہوگا،*
*الہی! تیری شان اس سے بڑی ھے کہ تو اپنے حبیب کو غمگین کردے،*
*اپنے بندے کو ناکام اور اپنے دشمن کو خوش کردے،*
*میرے پروردگار*
*ہم عرب ہیں ہمارے یہاں جب کوئی سردار فوت ہو جائے تو اس کی قبر پر غلاموں کو آزاد کیا جاتا ہے اور یہ تمام جہانوں کے سردار محمدالرسول اللہﷺکی قبر ہے،*
*پس مجھ غلام کو جھنم کی آگ سے آزاد فرما دے ۔آمین*
15/05/2021
سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!
ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں
اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا
نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا
آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے
ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے
اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے
#قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔
اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں
اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ کا ھے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رھا ھے
اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رھا ھے
سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے
دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پینچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا
آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا
سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے
پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا
زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں
ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی
میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔
From:Ramzan Ch
11/05/2021
Asslam o alikum! Dear friends ap bi achi achi post kia karen taka kise ka koi faida ho saka.Thenks
09/05/2021
*❤️نسبت سے فرق تو پڑتا ہے❤️*
*گندم میں کنکر ہوتا ہے، کیا وہ کنکر گندم کے بھاؤ نہیں بکتا؟*
*وہ بھی گندم کے حساب سے ہی تلتا ہے۔*
*اسی طرح جو ﷲ والوں کی مجالس میں بیٹھتا ہے*
*وہ کھرا نہ بھی ہو، کھوٹا ہی ہو…*
*ان شاء ﷲ اس کا حساب کتاب، اور بھاؤ، اسی گندم کے بھاؤ لگ جائے گا اور ان شاء ﷲ وہ بھی اسی طرح بوریوں میں پیک ہو کے تُلے گا اور کندھوں پہ اُٹھایا جائے گا. اور اگر وہ دُور رہا تو آوارہ پڑے کنکر کی طرح پاؤں تلے روندا جائے گا یا اُٹھا کر باہر پھینک دیا جائیگا۔*
*ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺍﯾﻨﭩﯿﮟ ﻟﯿﮟ*
*ﺍﯾﮏ ﺍﯾﻨﭧ ﮐﻮ*
*ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ..*
*ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﻨﭧ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﺨﻼ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ..*
*ﺍﯾﻨﭩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺟﯿﺴﯽ ....*
*ﺑﻨﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍیک ....*
*ﻟﮕﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ...*
*ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﻣﺴﺠﺪ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ...*
*ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﺨﻼ ﺳﮯ....*
*ﺟﺲ ﺍﯾﻨﭧ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﺨﻼ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ.....*
*ﻭﮨﺎﮞ ﮨﻢ ﻧﻨﮕﺎ ﭘﺎؤں ﺑﮭﯽ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺍﯾﻨﭧ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻠّﻪ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﯿﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ٹیکتے ﮨﯿﮟ ﺍس کو ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﺳﮯ ﭼﻮﻣﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﻮﺳﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ..*
*ﺩوﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺭُﺗﺒﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻕ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺍ !...*
*ﻗﯿﻤﺖ ﺍﯾﮏ ﺗﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﮭﯽ.....*
*ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ* *ﺍینٹیں ﺍﯾﮏ*
*ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﻟﮕﺎئی ﺑﮭﯽ...*
*ﻓﺮﻕ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﯽ* *ﻧﺴﺒﺖ*
*ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﺗﮭﯽ*
*ﺍﭘﻨﯽ ﻧﺴﺒﺖ اللہ والو ﺳﮯ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﯾﻘﯿﻨﺎ ﺑﮩﺖ ﻓﺮﻕ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ۔*
*یا اللہ پاک ہمیں اپنی خاص رحمت سے دین اسلام پر صحیح طرح عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور دین اسلام پر استقامت عطا فرما.یااللہ ہم سے راضی ہو جا، ہمیں اپنی پناہ میں لے لے، ہمارے تمام کبیرہ صیغرہ گناہ معاف فرما.*
*آمین ثم آمین یا رب العالمین*
From:Ramzan ch