Allama Muhammad Amir Raza

Allama Muhammad Amir Raza

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Allama Muhammad Amir Raza, Education Website, Okara.

العلوم الفنیہ پر درس نظامی کے متعلق ویڈیوز ، علمی تحریرات ، قرآن کے مشکل صیغوں اور دیگر چیزوں کو اپلوڈ کیا جاتا
آپ خود بھی پیج کو لائیک کریں اور آگے شیئر بھی کریں
جزاکم اللہ خیرا
(انس آن لائن اکیڈمی)

15/04/2026

*دورہ حدیث کی طالبات تحریری ٹیسٹ کے لیے رابطہ فرمائیں*
محدود نشستیں ہیں
ابھی ہی اپنا داخلہ کنفرم کروائیں۔
نوٹ:
*کسی بھی درجہ کے تدریسی ٹیسٹ کے لیے معلمات رابطہ کریں*
+923143181637

04/04/2026

خوشخبری! دعوتِ اسلامی کی طالبات کے لیے تدریسی ٹیسٹ کی تیاری کا سنہری موقع ✨
کیا آپ بھی تدریسی ٹیسٹ میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ ہم لائے ہیں آپ کے لیے ایک جامع اور معیاری تعلیمی پروگرام۔
✅ نمایاں خصوصیات:
ثانیہ، رابعہ، خامسہ اور دورۃ الحدیث کی مکمل تیاری۔
مجلس کے مقرر کردہ معیار کے مطابق مکمل تحقیق اور رہنمائی۔
اب تک 700 سے زائد طالبات کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔
حتی کہ تفتیشی ٹیسٹ کی بھی تیاری کر کے کامیاب ہوچکی
اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے آج ہی رابطہ کریں!
نوٹ: پاس کروانا ہماری زمداری ہوگی
📞 رابطہ نمبر: صرف اسلامی بہنیں رابطہ کریں
+923143181637

21/01/2026

🌸 محترمہ طالبات اور معزز معلماتِ اسلام! 🌸
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ
وراثت کے مسائل میں ایک معمولی سی غلطی
کس طرح حق دار کو حق سے محروم کر دیتی ہے؟
کیا آپ چاہتی ہیں کہ
📜 میراث کے پیچیدہ مسائل
📊 حصوں کی تقسیم، کمی بیشی اور ترتیب
🧮 عَول، ردّ، حجب اور عصبات کے قواعد
محض یاد نہ ہوں،
بلکہ سمجھ، ترتیب اور عملی مثالوں کے ساتھ آپ کے ذہن میں رچ بس جائیں؟
✨ دورۂ میراث (اسلامی بہنوں کے لیے)
آپ کو یہ سکھاتا ہے کہ:
— وراثت کا مسئلہ ابتدا سے انتہا تک کیسے حل کیا جاتا ہے؟
— ہر وارث کا حق کن اصولوں پر متعین ہوتا ہے؟
— حقیقی زندگی کے مسائل میں شرعی تقسیم کیسے کی جاتی ہے؟
اس کورس میں آپ سیکھیں گی:
🔹 تقسیمِ ترکہ کا درست طریقہ
🔹 عَول اور ردّ کی مکمل تفصیل مع اجرا
🔹 عصبات اور ذوی الارحام کی پہچان
🔹 حقیقی مثالوں کے ساتھ مسئلہ حل کرنے کی مشق
🔹 غلط تقسیم سے بچنے اور دوسروں کی رہنمائی کا سلیقہ
یہ کورس:
🌿 آپ کو صرف علم نہیں دیتا
🌿 بلکہ امانت، دیانت اور حق رسانی کا شعور عطا کرتا ہے
💻 آن لائن کلاسز (واٹس ایپ ایپ پر)
📅 مدت: صرف 2 ماہ
🎓 آغاز: بعد از امتحان کنز المدارس
💰 فیس: نہایت معمولی
📞 داخلے کے لیے ابھی رابطہ کریں
+923143181637

11/08/2025

میں، علامہ محمد عامر رضا, واضح کرتا ہوں کہ میں اپنی ذاتی معلومات اور
تصاویر کے استعمال کے لیے فیس بک یا میٹا کو کوئی اجازت نہیں دیتا۔
کل ایک اہم دن ہے جس پر رات 9:20 بجے باضابطہ مہر لگائی گئی ہے اور یہ خبر ٹی وی پر نشر کی گئی ہے۔ فیس بک کے نئے قوانین کل سے نافذ ہوں گے جو آپ کی تصاویر کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔
مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ براہِ کرم اس پیغام کو کاپی کریں اور اپنے پروفائل پر ایک نیا پوسٹ بنا کر پیسٹ کریں۔ جو لوگ ایسا نہیں کریں گے، انہیں اجازت دینے والا سمجھا جائے گا۔
پرائیویسی کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔
میں اپنی ذاتی معلومات اور تصاویر کے استعمال کے لیےفیس بک یا میٹا کو کوئی اجازت نہیں دیتا
Allama Muhamad Amir raza

04/07/2025

*الانس آن لائن اکیڈمی کے تحت تحریری تدریسی انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا سنہری موقع* ♥️✨❗

دورہ حدیث کی طالبات کےلیے الانس آن لائن اکیڈمی کے تحت تحریری انٹری تدریسی ٹیسٹ کی تسلی بخش تیاری کےلیے داخلے جاری ہیں ۔✨

مکمل نصاب کی تیاری کروائی جائےگی
عربی عبارت پر اعراب ، بمطابق عبارت ترجمہ ، تفہیمِ عبارت و نفس مسئلہ کی وضاحت
افعال ، مشتقات ، مصادر اور جامدات کی صرفی تحقیق بمع تعلیلات ، نحوی اجراء، عامل معمول، مسند مسند الیہ و ضمائر و مرکبات کی کی پہچان نیز ترکیبِ نحوی اور وجوہ اعراب کی اقسام وغیرہ
مذکورہ تمام چیزیں حل کروائی جائیں گی👆🏻

کلاس کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔
بذریعہ معلمہ 💞
فی طالبہ فیس ۔۔2000

دورانیہ کلاس ۔۔۔45 منٹ روزانہ

نصاب آنے سے پہلے اپنا ایڈمیشن کروالیجیے۔❗
ایڈمیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ فرمائیے👇🏻👇🏻

+92 314 3181637

05/06/2025

امام غزالی فرماتے ہیں:
*"من لم یعرف المنطق فلا ثقة له فی العلوم اصلا"*
یعنی جو منطق نہیں جانتا وہ بالکلیہ کسی بھی علم میں مہارت حاصل نہیں کر سکتا
افسوس کہ آج وہ دور آگیا کہ اس علم کو فضول و ناکارہ کہے کر چھوڑ جا رہا ہے، علم منطق سے بے رغبتی اور دوری ہر طرف پھیلاتی جا رہی ہے، اسے دقیق اور دشوار کہے کر دامن سمیٹا جا رہا ہے، حتی کہ طلباء کرام درکنار اساتذہ کرام بھی اس سے بیزار اور متنفر دکھائی دیتے ہیں اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ علم مشکل ترین ہے
یاد رکھیے! یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ یہ علم مشکل ہے لیکن اس حقیقت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی بھی فن آسان نہیں، ہر فن کے لیے محنت و مشقت کرنی پڑتی ہے،
جب ہر فن کے لیے محنت و مشقت کرنی پڑتی ہے تو علم منطق کو ہی خاص کیوں ؟
لہذا طلبہ کرام سے گزارش ہے جتنا دیگر علوم جیسے صرف و نحو سیکھنے پر زور دیا جاتا ہے اتنا ہی علم منطق کو سیکھنے پر بھی دیا جائے۔
✍️ * #ابو الانس رضا الحنفی@*

09/05/2025

*السوال:*

*لفظ "جعفر" غیر منصرف ہے یا پھر منصرف یا دونوں مع الدلائل بیان کر دیں ؟*❓❓❓🤔

~[[[کسی کی تحریر سے نام مٹانا یا اپنا لکھنا شرعاً و اخلاقا درست نہیں]]]~

*تحریر نمبر: _60_* 👇

*~از قلم ✍️ ابو الانس رضا الحنفی~*

*الجواب:* 👇👇👇
`Answer`

☜ سوال کا جواب سمجھنے سے پہلے غیر منصرف کے اسباب میں سے وزن فعل کو سمجھنا ضروری ہے۔

*✯✯✯ ⫷ وزن فعل کی تعریف ⫸ ✯✯✯*

اسم کا فعل کے وزن پر ہونا۔

*✯✯✯ ⫷ وزن فعل کی شرائط ⫸ ✯✯✯*

وزن فعل کی دو شرائط ہیں، ان میں سے ایک شرط کہ وزن فعل کے ساتھ مختص ہو یعنی ابتدا وہ فعل میں پایا جائے اور اسم میں نہ پایا پھر فعل سے منقول ہو کر اسم میں پایا جائے جیسے "شمّر" ابتدا تو فعل میں پایا گیا ہے لیکن پھر فعل سے نقل کر کے گھوڑے کا نام رکھ دیا گیا یعنی اسم بنا دیا گیا،
دوسرہ شرط کہ وزن فعل کے ساتھ مختص نہ ہو بلکہ فعل میں بھی پایا جاتا ہو اور اسم میں بھی تو پھر اس کے شروع میں حروف اتین میں سے کوئی حرف ہو اور آخر میں تائے تانیث نہ ہو جیسے "أضربُ" یہ وزن فعل میں بھی پایا جاتا ہے اور اسم میں بھی لیکن اس کے شروع میں حروف اتین میں سے ہمزہ ہے اور آخر میں تائے تانیث بھی نہیں ہے تو لہذا یہ وزن فعل ہے۔
*✯✯✯ ⫷ الدلائل ⫸ ✯✯✯*

👈 لہذا اس ساری گفتگو سے واضح ہوا کہ جو وزن فعل کے ساتھ مختص نہ ہو یا فعل میں پایا جاتا ہو اور اسم میں بھی پایا جاتا ہو اور اس کے شروع میں حروف تین میں سے کوئی حرف نہ ہو تو وہ غیر منصرف نہیں ہوگا بلکہ منصرف ہوگا جیسے النجم الثاقب میں ہے: *" مشترک بینھما نحو۔۔۔فَعْلَل۔۔۔ فصرفه الجمھور "*
یعنی وہ وزن فعل اور اسم کے درمیان مشترک ہو جیسے کہ ان میں سے ایک وزن "فعلل" ہے تو جمہور نحاۃ نے فرمایا کہ ایسا وزن منصرف ہے یعنی غیر منصرف نہیں۔
اسی طرح مصباح الراغب میں ہے: *" اما الاوزان المشرکة بین الفعل والاسم۔۔۔فانه ینصرف "*
یعنی وہ اوزان جو فعل اور اسم کے دونوں میں مشترک ہوں یعنی فعل میں بھی پائے جاتے ہوں اور اسم میں بھی تو وہ منصرف ہیں۔
اسی طرح اسی کے حاشیہ میں ہے: *" واعلم ان الوزن المشترک بین الاسم والفعل بحیث لا اختصاص له بالفعل بوجه لا یؤثر مطلقا "*
یعنی وہ وزن جو اسم میں بھی پایا جائے اور فعل میں بھی اور فعل کے ساتھ مختص ہونے کی کوئی صورت نہ ہو تو وہ مطلقاً وزن غیر منصرف میں مؤثر نہیں ہوتا۔
اسی طرح درایہ میں ہے:
*"۔۔۔۔ والثانی ان یکون مشترکا بین الاسم والفعل۔۔۔ھذا القسم ایضا لا یؤثر۔۔۔"*
یعنی۔۔۔ صاحب درایہ فرماتے ہے کہ اوزان کی چار قسمیں ہیں اور ان میں سے پہلی قسم کہ وزن اسم کے ساتھ خاص ہو تو وہ غیر منصرف میں مؤثر نہیں اسی طرح دوسری قسم کہ وزن اسم میں بھی پایا جاتا ہو اور فعل میں بھی تو وہ بھی غیر منصرف میں مؤثر نہیں۔۔۔
*✯✯✯ ⫷ نتیجہ ⫸ ✯✯✯*
☜ لہذا ان سارے دلائل کے پیش نظر اور وزن فعل کی شرائط کے پیش نظر لفظ "جعفر" غیر منصرف نہیں بلکہ منصرف ہے کیونکہ "جعفر" ایسا وزن نہیں ہے کہ جو فعل کے ساتھ خاص ہو کہ اس کو غیر منصرف قرار دیا جائے بلکہ اسم میں بھی پایا جاتا اور فعل میں بھی، اور اسی طرح فعل اور اسم میں پائے جانے کی وجہ سے اس کے شروع میں حروف اتین میں سے کوئی حرف بھی نہیں کہ جس کی بنا پر اس کو غیر منصرف قرار دیا جا سکے تو لہذا لفظ "جعفر" غیر منصرف نہیں بلکہ منصرف ہے۔
*✯✯✯ ⫷ نوٹ ⫸ ✯✯✯*
یونس نحوی اور عیسی بن عمر کے نزدیک غیر منصرف کا سبب بننے کے لیے اس کی کوئی شرط نہیں ہے لیکن پھر ان کے نزدیک بھی اختلاف ہے کہ یونس نحوی کہتے ہیں کہ مطلقاً غیر منصرف میں وزن معتبر ہے خواہ وہ فعل سے منقول ہو یا نہ ہو اور اسی طرح وہ فعل کے ساتھ خاص ہو یا نہ ہو اور عیسی بن عمر کہتے ہیں کہ غیر منصرف میں مؤثر ہونے کے لیے فعل کے ساتھ خاص ہونا ضروری نہیں لیکن اس کی ایک شرط ہے کہ وہ فعل سے منقول ہو۔
اور یاد رکھیے گا جو یہ دلائل دیتے ہیں ان کا نحو کی کتب میں رد موجود ہے اس کے علاؤہ ان کا مذھب نحو کی معتبر کتب کے متن کے خلاف ہے اور ویسے بھی یہ جمہور کے مذھب کے خلاف ہیں اس لیے ان کے نزدیک اگرچہ لفظ "جعفر" غیر منصرف بن جائے گا لیکن جمہور نحاۃ کے نزدیک لفظ "جعفر" غیر منصرف نہیں بلکہ منصرف ہے، لہذا ہم بھی لفظ "جعفر" کو منصرف پڑھیں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

*اس طرح کی مزید تحریرات حاصل کرنے کے لیے ہمارے واٹسپ چینل کو جوائن فرما لیں*
👇👇👇

Follow the 📚❞ فیضانِ امام النحو والصرف والمنطق والمیراث والفقه ❝📚 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va908X09WtBzEVPTVi38

Photos from Allama Muhammad Amir Raza's post 13/04/2025

کچھ ایسے نقوش جو آپ کے علم میں شاندار اضافہ کر سکتا ہے
اس کو سیو کرلو یہ بار بار نہیں ملتے شکریہ



#نقوش #نقشہ

09/03/2025

*شرط اور جزاء کا عامل کونسا ہے ؟❔❓*

✍️ * #ابو الانس رضا الحنفی@*

Follow the 📚❞ فیضانِ امام النحو والصرف والمنطق والمیراث والفقه ❝📚 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va908X09WtBzEVPTVi38

Want your school to be the top-listed School/college in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Okara