04/02/2026
محکمہ تعلیم نوشہرہ کے معزز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب کی تشریف آوری!
آج ہمارے لیے نہایت مسرت و اعزاز کا دن تھا کہ محکمہ تعلیم ضلع نوشہرہ کے محترم و مکرم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبدالرحمن صاحب نے ہمارے ادارے گورنمنٹ مڈل سکول کشتی پل کو اپنی تشریف آوری سے رونق بخشی۔۔ دورانِ ملاقات آپ نے ہیڈ ماسٹر صاحب اور جملہ معزز اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا اور ان کی محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
آپ کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور تعریفی کلمات ہمارے لیے باعثِ افتخار اور آئندہ مزید لگن و اخلاص کے ساتھ خدمتِ تعلیم کے جذبے کو جلا بخشنے والے ہیں۔ آپ کی تشریف آوری ہمارے ادارے کے لیے ایک یادگار اور قابلِ فخر لمحہ ہے، جسے ہم دیر تک یاد رکھیں گے۔
تشریف آوری اور عنایت فرمائی گئی قیمتی توجہ کے لیے ہم دل کی گہرائیوں سے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں۔
از
فرہاد علی (ہیڈماسٹر)وجملہ معلمین حضرات گورنمنٹ مڈل سکول کشتی پل نوشہرہ کلاں۔
28/11/2025
17/11/2025
12/11/2025