GHS Behram Killi Nowshera kpk
Education For All
From:- Muhammad Faizan SST
آج جماعت دہم کے طلبہ کا آخری پرچہ ہے۔ یہ دن اُن کی تعلیمی زندگی کے ایک اہم باب کے اختتام اور نئے سفر کے آغاز کی علامت ہے۔ ہم اپنے عزیز طلبہ کو الوداع کہتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اُنہیں آنے والے ہر مرحلے میں کامیابی، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ وہ اپنے علم، محنت اور کردار سے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ پورے معاشرے کا نام روشن کریں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اُن کا مستقبل روشن ہو اور وہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران ہوں۔ آمین۔
السلام علیکم۔
گورنمنٹ ہائی سکول Behram Killi کے جماعت نہم اور دہم طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مردان بورڈ سے رول نمبر سلپس موصول ہو چکے ہیں لہذا 28 مارچ بروز ہفتہ کو سکول آکر اپنے بقایا جات یعنی غیر حاضری جرمانہ ادا کرکے رول نمبر سلپ وصول کریں۔ شکریہ۔
"تعلیم وہ روشنی ہے جو دلوں کو منور اور زندگیاں سنوار دیتی ہے۔ چھٹیوں کے بعد یہ نیا آغاز ہمارے طلباء کے لیے کامیابی اور ترقی کی نئی منزلوں کا سبب بنے۔ آئیے ہم سب مل کر وقت کی پابندی، محنت اور نظم و ضبط کو اپنی پہچان بنائیں۔" حافظ رحیم زیب 🌸
31/08/2025
😊معزز اساتذہ، والدین اور طلباء!
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد *کل یکم ستمبر سے سکولز دوبارہ کھل رہے ہیں۔*
تمام اساتذہ اور طلباء وقت کی پابندی کے ساتھ سکول حاضری کو یقینی بنائیں۔
تعلیم کے نئے سفر کا آغاز جوش، جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ کریں
Dear Parents,
Assalamu Alaikum,
Insha’Allah, the summer vacation will come to an end, and regular classes will resume on 1st September 2025. We kindly request you to prepare your children in advance and ensure their 100% attendance on the reopening day.
Thank you for your cooperation.
Warm regards,
School Administration
31/07/2025
Jawad Khan Class 10th...
Allah di obahi.....
Dair loye gham di Mur Plar da para.....
Dair kha mashum wo....
29/07/2025
* ایک اہم گزارش*
*محترم والدین کرام،*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته*
*نہایت ادب اور احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ اگر آپ کا بچہ امتحانات میں ناکام ہو جاتا ہے یا اس کے نمبرز توقع سے کم آتے ہیں، تو براہِ کرم اسے ہرگز ڈانٹیں نہیں، طعن و تشنیع سے گریز کریں، اور کسی قسم کی جسمانی یا ذہنی سزا نہ دیں۔*
*ہر بچہ سیکھنے کی ایک الگ رفتار، صلاحیت اور دلچسپی رکھتا ہے۔ امتحان میں ناکامی صرف نمبروں کی کمی کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک موقع ہوتا ہے کہ ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ بچے کو کس قسم کی مدد، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔*
*ایسے نازک وقت میں بچوں کو سب سے زیادہ ضرورت اپنے والدین کی محبت، توجہ، اعتماد اور مثبت رویّے کی ہوتی ہے۔ آپ کا ہمدردانہ رویہ ان کے اعتماد اور مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔*
*یاد رکھیں:*
*"ناکامی، کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔"*
*آئیں! ہم سب مل کر اپنے بچوں کا مستقبل سنواریں، ان کے لیے ایک محفوظ، محبت بھرا اور سیکھنے کے قابل ماحول فراہم کریں۔,*
*شکریہ*
*Head Master GHS BEHRAM KILLI*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Nowshera