25/12/2024
الحمدللہ
گورنمنٹ مڈل سکول جبہ داؤدزئی نے اپنے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی سرکاری سکولوں کے درمیان سالانہ مقابلوں میں زبردست گارگردگی دِکھائی ہے۔
1۔ مسلسل چوتھی دفعہ ضلع نوشہرہ کی سطح پر کوئز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سال یہ کارنامہ جماعت ہشتم کے طالب علم محمد انفال ولد اشفاق حسین، محمد بلال ولد محمد خان اور اویس خان ولد سرتاج خان نے سرانجام دیا۔
2: کوئز مقابلہ کے ساتھ اس سال جماعت ہشتم کے طالب علم نور احمد ولد احسان اللہ نے ڈرائنگ مقابلے میں بھی ضلع نوشہرہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
3: جماعت ہفتم کے طالب علم طیب اللہ ولد جعفر خان نے انگلش تقریر میں ضلع نوشہرہ کی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بچوں کی یہ اعلی کارکردگی اساتذہ کی محنت کو منہ بولتا ثبوت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے۔ کہ ان طالب علموں پر محنت جاری رکھی جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ بچے مستقبل میں اعلی مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
نوٹ: بدقسمتی سے مڈل سکولز کے مقابلے ضلع کی سطح سے آگے نہیں جاتے۔ ورنہ یہ بچے صوبائی سطح پر بھی کامیاب ہوتے۔
24/12/2024
23/12/2024
20/12/2024