Hira Model School Kheshgi "Official"

Hira Model School Kheshgi "Official"

Share

The only official page of HMS Kheshgi.

Photos from Hira Model School Kheshgi "Official"'s post 16/12/2025

اسلامی جمیعت طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایکسپو میں حرا ماڈل سکول نے کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔
سائنس ماڈلز کی نمائش میں ادارے کی طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی اور سیرت النبی ٹیسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے علمی برتری ثابت کی ۔
کامیابی پر سکول انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد
مستقبل میں بھی تعلیمی ، سائنسی اور دینی میدانوں میں مزید کامیابیوں کے عزم کا اظہار

Photos from Hira Model School Kheshgi "Official"'s post 15/12/2025

ادارہ ھذا میں ضلع سطح پر مختلف مقابلوں کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں اور طلبہ کا ذوق اپنے نقطہ عروج پر

زندگی جہد مسلسل ہے تماشا تو نہیں
وہی جیتے ہیں جو رہتے ہیں طوفانوں کی زد میں

Photos from Hira Model School Kheshgi "Official"'s post 27/11/2025

آج سر اویس کی رخصتی کے موقع پر ایک پرخلوص اور پروقار الوداعی تقریب ہوا طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اساتذہ نے سر اویس کی خدمات ،کردار اور ادارے کے لیے ان کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ادارہ ھذا کے ڈائیریکٹر ہدایت الرحمان صاحب نے سر اویس کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تحائف پیش کیے ۔تقریب میں یادگار تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ بھی کیا ۔تقریب کے اختتام پر سر اویس کی آئندہ زندگی اور خدمات کے لیے دعائیں کی گئیں

14/11/2025

ادارے میں ہفتہ وار ختم القرآن کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اس سلسلے کا مقصد طلبہ میں قرآن سے دلی وابستگی پیدا کرنا اور تلاوت کی عادت کو مضبوط کرنا ہے ۔اج کی باری جماعت ششم کے طلبہ کو ملی جنہوں نے نہایت جذبے اور اہتمام کے ساتھ ختم القرآن کیا ۔یہ سلسلہ بچوں میں قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کا شعور بیدار کرتا ہے ۔ختم القرآن کے اختتام پر خصوصی دعا کرائی گئی دعا میں درجہ ذیل امور شامل تھے
ادارے کی ترقی ،کامیابی اور استحکام
پاکستان کی خوشحالی ،امن اور ترقی
امت مسلمہ کی وحدت ،کامیابی اور فلاح
ادارہ نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت اور روحانی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔

10/11/2025
Photos from Hira Model School Kheshgi "Official"'s post 23/10/2025

جسمانی صحت ایک تندرست دماغ اور کامیاب زندگی کی بنیاد ہے ۔تعلیمی اداروں میں جسمانی سرگرمیوں کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ طلبہ کی مکمل تربیت ہے ۔کھیل جسم کو مضبوط اور ذہن کوتوانا رکھتے ہیں ۔کھیل طلبہ میں خوداعتمادی بڑھاتے اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہیں ۔جسمانی فٹنس ، تعلیمی کامیابی اور ذہنی سکون کے لیے کھیل ناگزیر ہیں ۔ادارہ اگر صحت مند طلبہ چاہتا ہے تو اسے کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے

30/07/2025

میٹرک امتحان میں حرا ماڈل سکول خویشگی کے طلبہ وطالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔کامیابی کا سہرا محنتی اساتذہ کے سر جاتا ہے ۔جنہوں نے دن رات طلبہ کی رہنمائی کی۔حرا ماڈل سکول نے اپنی تعلیمی پالیسیوں اور بہترین تدریسی نظام کی بدولت یہ کامیابی حاصل کی ۔ادارہ ھذا نے آیندہ سال کے لیے تعلیمی منصوبہ بندی مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا

12/05/2025

طالبات کی طرف سے ماں کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو نہایت قابل تعریف ہیں ۔۔ماں وہ ہستی ہے جس کی دعائیں زندگی کی سب سے بڑی طاقت ہیں ۔اور وہ اپنی نیند ، آرام اور خوشی بچوں کی بھلائی کے لیے قربان کرتی ہے ۔

12/05/2025

آج جماعت چہارم میں نئے کلاس پراکٹر کے انتخاب کا عمل بخیر خوبی مکمل ہوا ۔سابقہ کلاس پراکٹرز نے خوش دلی کے ساتھ اپنے ذمہ داری نیے منتخب پراکٹر کے حوالے کی۔اور تمام طلبہ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Nowshera?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Kheshgi Bala
Nowshera
24120

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:30
Tuesday 08:00 - 13:30
Wednesday 08:00 - 13:30
Thursday 08:00 - 13:30
Friday 08:00 - 13:30
Saturday 08:00 - 13:30