20/01/2026
غلطی کا ازالہ کامیابی کا نقطۂ آغاز
آج کی ایک اصلاحی کوشش
Personal Blog for Guidance of Positive Life
20/01/2026
غلطی کا ازالہ کامیابی کا نقطۂ آغاز
آج کی ایک اصلاحی کوشش
01/01/2026
I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
وقت، تاریخ اور یادوں کے سہارے جینے کے بجائے وقت، تاریخ اور داستان میں نام رقم کرنے کی ضرورت ہے۔
محمد عارف خان
دسمبر اور جنوری آتے اور جاتے رہیں گے، کیا یاد رہا اور کیا بھول گئے۔ زندگی ہے جو غفلت میں گزر رہی ہے، غفلت سے توبہ تائب ہو کر نئی زندگی کا آغاز کریں اور زندگی کا ہر لمحہ قیمتی بنائیں۔
محمد عارف خان
تعلیمی جستجو انسانی زندگی کا خاصہ ہے۔ یہی وہ جدوجہد ہے جس کی بدولت تگ و دو کی کشمکش جاری رہتی ہے اور علم و تحقیق کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔ تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کانوکیشن 2025 میں ایم ایس سی کی ڈگری گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی سے وصول کرتے ہوئے۔
09/11/2025
تو غنی از ھر دو عالم من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
ور حسابم را تو بینی ناگزیر
از نگاہِ مصطفیﷺ پنہان بگیر
ترجمہ:
اے اللہ! میں تیرا منگتا ہوں، تو دو عالم کو عطا کرنے والا ہے۔
روزِ محشر میرا عذر قبول فرمانا۔
اگر میرے نامۂ اعمال کا حساب ناگزیر بھی ہو۔
تو پھر اے میرے مولیٰ اسے آقا محمد مصطفٰیﷺ کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا۔
05/10/2025
یہ فیضانِ نظر بخشا گیا ہے اہلِ مکتب کو
خذف ریزوں سے کر لیتے ہیں لعل و گوہر پیدا
اپنے سکول، کالج، یونیورسٹی اور مدرسہ کے شہید و وفات پانے والے اساتذہ کے اعلیٰ درجات اور بقیدِ حیات اساتذہ کے لیے نیک خواہشات اور خوشیوں و برکتوں کی دعائیں۔ محترم قاری نوید خان صاحب اور معزز امتیاز احمد صاحب کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار کا عمر بھر مشکور، اللہ تعالیٰ سب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی و خوشحالی نصیب فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
محمد عارف
06/09/2025
یہ شمس و قمر ، یہ شام و سحر ، یہ برگ و شجر ، یہ باغ و ثمر
یہ تیغ و سپر، یہ تاج و کمر ، یہ حکم رواں تمہارے لیے
صلی اللّٰہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ اجمعین
خوبصورت اور دلکش ماحول