دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب رح

دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب رح "اہلِ سنت و جماعت کا ایک مستند دینی مرکز، جہاں قرآن، حدیث اور فقہ جیسے اسلامی علوم کی مکمل تعلیم دی جاتی ہے۔"
contact: 0313 7474547

25/09/2026

سرۂ ال عمران آیت 24

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ۪- وَّ غَرَّهُمْ فِیْ دِیْنِهِمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ(24)

ترجمہ:
یہ جرأت انہیں اس لئے ہوئی کہ وہ کہتے ہیں ہرگز ہمیں آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دنوں اور ان کے دین میں انہیں فریب دیا اس جھوٹ نے جو باندھتے تھے۔

تفسیر:
{ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا: یہ جرأت انہیں اس لئے ہوئی کہ وہ کہتے ہیں۔} آیت میں فرمایا گیا کہ یہودیوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کتاب اور اس کے احکام سے منہ پھیرنے کی یہ جرأت اس لئے ہوئی کہ انہوں نے اپنی نجات و بخشش کے من گھڑت خیالات پال رکھے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ یہ کہتے ہیں : ہمیں جہنم کی آگ ہرگز نہ چھوئے گی مگر گنتی کے چنددن یعنی چالیس دن یا ایک ہفتہ پھر کچھ غم نہیں۔ یا یہودی کہتے تھے کہ’’ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے ہیں (المائدہ : ۱۸) اللہ تعالیٰ نے اس طرزِ عمل پر فرمایا کہ’’ ان کی ایسی ہی من گھڑت باتوں نے ان کے دین کے بارے میں انہیں دھوکے میں ڈالا ہوا ہے۔

عمل سے منہ پھیر کر امید کی دنیا میں گھومنے کا انجام:
ہمارے لئے اس میں درسِ عبرت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی قوم کی تباہی اسی صورت میں ہوتی ہے جب وہ عمل سے منہ پھیر کر صرف آرزو اور امید کی دنیا میں گھومتی رہتی ہے۔ جو شخص لاکھوں روپے کمانے کی تمنا رکھتا ہے لیکن اس کیلئے محنت کرنے کو تیار نہیں وہ کبھی ایک روپیہ بھی نہیں کما سکتا۔ جو قوم ترقی کرنے کی خواہشمند ہو لیکن اپنی بداعمالیاں ، کام چوریاں اور خیانتیں چھوڑنے کو تیار نہیں وہ کبھی ترقی کی شاہراہ پر قدم نہیں رکھ سکتی۔ یونہی جو لوگ اطاعت ِ الٰہی اور اتباعِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے قریب بھی نہ آئیں اور اپنی نسبتوں پر پھولتے پھریں وہ بھی احمقوں کی دنیاکے باسی ہیں اور افسوس یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایسوں کی کثرت ہے ۔ہمارے واعظین، خطباء اور پیر صاحبان جو کچھ بیان فرماتے ہیں سب کے سامنے ہے۔ خوفِ خدا، قبر کی تیاری، آخرت کی فکر، بارگاہِ الٰہی کی جواب دہی پر شاید ہی کبھی کلام ہو اور رحمت کے موضوع پر اس قدر بیان کہ لوگ جَری ہوچکے ہیں۔اور اس کے نتیجے میں قوم کی عملی حالت کہاں پہنچی ہوئی ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔اس حوالے سے امت کے حکیم، امام غزالی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا حقیقت شَناس کلام پڑھئے۔ آپ نے کیمیائے سعادت میں تحریر فرمایا ہے: (اگر) علماء بھی وعظ و نصیحت کی بجائے بازاری مقررین کا انداز اختیار کر لیں ،لغویات وواہیات، بیہودہ گوئی اور بیکار باتوں سے دل بہلانا شروع کر دیں جو عموماً دیکھا گیا ہے تو لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہو جائیں گے کہ کوئی بات نہیں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں رحمت ِخداوندی ہمارے شامل حال رہے گی تو قوم کا حال غافلین سے بد تر ہو جائے گا۔ ظاہر ہے جب عام آدمی مجلسِ وعظ میں ایسی خرافات سنے گالازماً ویسی ہی صفات اس میں پید ا ہوں گی ، آخرت کے خطرات سے ڈرنا تو در کنار، اس کے دل سے آخرت کا خیال بھی نکل جائے گا، پھر اسے جو کچھ بھی کہا جائے وہ یہی کہتا رہے گا : اللہ عَزَّوَجَلَّ بڑا رحیم وکریم ہے، میرے گناہوں سے اس کا کیا بگڑتا ہے؟ اورا س کی جنت کوئی تنگ و تاریک معمولی سی کوٹھڑی تھوڑی ہے بلکہ وہ تو زمین و آسمان سے بھی زیادہ وسیع وکشادہ ہے وہاں تو کروڑوں انسان بآسانی سما جائیں گے تو مجھ جیسے گناہگار سے اللہ تعالیٰ کا تنگ آ جانا خدا کی رحمت سے بعید ہے۔ ایسی ایسی لغویات اس کے دل و دماغ پر مسلط ہو جاتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت، رکن سوم: مہلکات،اصل دہم، علاج غفلت ونادانی، ۲ / ۷۳۲) ذرا غور کریں کہ کیا امام غزالی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا فرمان ہمارے آج کے معاشرے پر صادق نہیں آتا۔

17/09/2026

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ایک آدمی نے ایک کتے کو دیکھا جو پیاس کی و جہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا تو اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس میں چلو سے پانی بھر کر اس کتے کو پلایا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگیا تو اللّٰہ تعالیٰ کو اس کا یہ کام پسند آیا اور اس کو جنت میں داخل کردیا

14/09/2026

صاحبِ " تعلیم المتعلم"
شیخ الاسلام امام زرنوجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں

وہ وظائف جو رزق کو بڑھاتے ہیں، ان میں سے چند ایک یہ ہیں:

1۔ روزانہ صبحِ صادق کے وقت نمازِ فجر سے قبل یہ کلمات 100 بار پڑھنا:

سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ۔

2۔ ہر روز صبح و شام 100، 100 مرتبہ یہ کلمات پڑھنا:

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِينُ۔

3۔ روزانہ نمازِ فجر اور نمازِ مغرب کے بعد ان کلمات کو 33، 33 مرتبہ پڑھنا:

الْحَمْدُ لِلّٰهِ، سُبْحَانَ اللّٰهِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ۔

4۔ نمازِ فجر کے بعد 40 بار استغفار کرنا۔

5۔ ان کلمات کی کثرت کرنا:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔

6۔ سرکارِ مدینہ صَلَّى اللّٰهُ تَعَالَىٰ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم پر درودِ پاک کی کثرت کرنا۔

7۔ جمعہ کے دن ستر مرتبہ ان کلمات کو پڑھنا:

اللّٰهُمَّ أَغْنِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَكْفِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔

8۔ ان کلمات کو ہر روز صبح و شام پڑھنا:

أَنْتَ اللّٰهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ، أَنْتَ اللّٰهُ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ، أَنْتَ اللّٰهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ،

أَنْتَ اللّٰهُ خَالِقُ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ، أَنْتَ اللّٰهُ خَالِقُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ،

عَالِمُ السِّرِّ وَالْخَفِيِّ، أَنْتَ اللّٰهُ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ، أَنْتَ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلَيْهِ

يَعُودُ كُلُّ شَيْءٍ، أَنْتَ اللّٰهُ دَيَّانُ يَوْمِ الدِّينِ، لَمْ تَزَلْ وَلَا تَزَالُ، أَنْتَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ،

أَنْتَ اللّٰهُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، أَنْتَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ، أَنْتَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ، لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ، يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔

27/08/2026
23/08/2026

دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب اخوند پنجو صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکبرپورہ کی طرف سے
*" اکبرپورہ فلاحی تنظیم"*
کو پہلا سالانہ کامیاب مقابلہ حسن قراءت ،نعت و تقریر کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا اس تنظیم کو مزید خدمت کے لئے بہت ترقیاں عطا فرمائے .

اس کے بانیان ملک جنید صاحب، سید معین الدین صاحب، قاری حامدنواز صاحب اور شاہدشاہ باچا صاحب کو بمعہ تمام معاونینِ تنظیم کو جزائے خیر عطا فرمائے

آمین ثم آمین ❤❤🤲🤲🤲🤲@

اکبرپورہ فلاحی تنظیم کی جانب سے تقریری مقابلہ 26-08-22میزبانی: دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہفائنل ان شاء ا...
22/08/2026

اکبرپورہ فلاحی تنظیم کی جانب سے تقریری مقابلہ 26-08-22
میزبانی: دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ
فائنل ان شاء اللہ 26-08-23

17/08/2026

انشاء اللہ 22 اگست ۔۔۔۔۔۔بروز ہفتہ ۔۔ ۔۔

17/08/2026

حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’بےشک اللہ پاک طیب ہے اور وہ پاک ہی کو قبول کرتا ہے اور بے شک اللہ پاک نے مؤمنوں کو بھی اسی چیز کا حکم دیا ہے جس چیز کا رسولوں علیہمُ السّلام کو حکم دیا ہے۔ چنانچہ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:يَٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُواْ مِنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَٱعۡمَلُواْ صَٰلِحًاۖ (پ ۱۸، المؤمنون:۵۱)
ترجمہ کنزالایمان: اے پیغمبرو پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھا کام کرو۔
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُلُواْ مِن طَيِّبَٰتِ مَا رَزَقۡنَٰكُمۡ (پ ۲، البقرة:۱۷۲)
ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں ۔
پھر آپ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ایک شخص کا تذکرہ کیا جو طویل سفر کرتا ہے، گرد آلود پراگندا بالوں والا ہے، وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر کہتا ہے:اے میرے رب ! اے میرے رب! حالانکہ اسکا کھانا حرام، پینا حرام اور اس کی غذا حرام سے ہے تو اس کی دعا کیسے قبول ہو سکتی ہے۔‘‘(مسلم، كتاب الزکاة، باب قبول الصدقة من الکسب...الخ، ص۳۹۳، حدیث:۲۳۴۶)

الحمد للہ والشکر للہ
17/08/2026

الحمد للہ والشکر للہ

حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:جنت کا ایک دروازہ صرف روزے داروں کے لئے مخصوص ہو گا، اس سے روزے داروں کے سوا کوئی او...
17/02/2026

حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جنت کا ایک دروازہ صرف روزے داروں کے لئے مخصوص ہو گا، اس سے روزے داروں کے سوا کوئی اور نہیں گزرے گا
( صحیح بخاری : ۱۸۹۶)

بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشنے پہ آئے جب امت کے گناہگاروں کو
تحفے میں رمضان دیتا ہے

Address

Nowshehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب رح posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to دارالعلوم حضرت سید عبدالوہاب رح:

Shortcuts

Share