Markaz e Noorbakhshia

Markaz e Noorbakhshia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Markaz e Noorbakhshia, Educational Research Center, Khapalu, Northern Areas.

صوفیہ نوربخشیہ کی تعلیمات پھیلانے کا مرکز||قرآن،حدیث،فقہ احوط،اصولِ اعتقادیہ اور دعواتِ صوفیہ کی روشنی میں مختلف موضوعات پر لیکچرز سننے کے لئے ہم سے جڑے رہیں۔
یہ ہمارا آفیشل پیج ہے یوٹیوب پر Markaz e Noorbakhshia کے نام سے ہے سبسکرائب کریں۔

13/03/2026

جمعۃ الوداع کے دن ایک نفلی نماز پڑھ کر سارے قضاء نمازوں سے سبکدوش ہو جائیں!؟؟

24/02/2026
20/02/2026

#نمازِ_تراویح_نافلہ_رمضان
شاہ سید محمد نوربخش علیہ الرحمہ نے الفقہ احوط کے اندر تفصیلاً بیان کی ہے۔ مؤلف و مدرس نائب خطیب جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ باقر پی گوند اور امام مسجد کرامینگ خپلو مولانا محمد شفیع مطہری نے شاہ سید محمد نوربخش کا نظریہ، شاہ سید محمد نوربخش کی تعلیمات کی روشنی میں نمازِ تراویح کا مفصل بیان کیا ہے۔

تعلیمات صوفیہ نوربخشیہ
مرکز نوربخشیہ
مرکز تصوف
مرکز علم و عرفان

دعائے جوشن کبیر پرنٹ ہو کر مولانا سیف اللہ صاحب خطیب و امام علی پور اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔حاصل شدہ  رقوم اسی خا...
20/02/2026

دعائے جوشن کبیر پرنٹ ہو کر مولانا سیف اللہ صاحب خطیب و امام علی پور اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
حاصل شدہ رقوم اسی خانقاہ کے تعمیرو توسیع کے لئے وقف کیا ہے ۔
دعائے جوشن کبیر میں کل سو فصلیں ہیں ہر فصل کے الگ الگ حکمت اور خواص ہیں۔ مختلف بیماریوں کے علاج معلوم کرنے کے لئے ہر فصل کے شروع میں نسخے کا نام لکھا ہوا ہے۔
جب بھی دعائے جوشن کبیر پورا پڑھے یا ایک فصل پڑھے بوا فقیر رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا یا ایک فاتحہ پڑھیں۔
اس دعا جوشن کبیر کو کسی خاتون نے اپنے خرچے سے چھپوا ہے اور ہدیہ علی پور خانقاہ کو وقف کیا ہے۔

09/02/2026

#تقریبِ_تقسیمِ_انعامات_بسلسلہ_ختم_قرآن_و_تکمیل_دعوات_صوفیاء
شاہ ہمدان کیمپس صوفیہ نوربخشیہ بلتی کالونی علی پور اسلام آباد
#رپوٹر + #کوریج: نجم الدین جلالی (ایجوکیشن سیکٹری NYF پنجاب ڈیوژن)
اس روح پرور محفل میں صدارت کی کرسی پر قائدِ ملتِ صوفیہ نوربخشیہ حضرت مولانا رستم علی انجم صاحب جلوہ افروز تھے۔ تقریب میں علماۓ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں نائب خطیب جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ باقر پی گوند، مؤلف و مدرس مولانا محمد شفیع مطہری صاحب، خطیب جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ شیرتھنگ قاری غلام رسول صاحب،خطیب خانقاہ معلیٰ صوفیہ نوربخشیہ علی پور اسلام آباد مولانا سیف اللہ صاحب، پرنسپل ماڈل ہائی اسکول خپلو مولانا محمد حسین صاحب،پرنسپل مدرسہ اصحاب صفہ ہمدانی ٹاون مولانا کلیم اللہ صاحب، ایڈووکیٹ مولانا قیصر محمود صدیقی صاحب اور نجم الدین جلالی نمایاں تھے۔
محفل میں ملت کے نوجوانوں، ماؤں اور بہنوں کے ساتھ ساتھ درگاہ نوربخش کے طلاب نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے تقریب کی علمی و روحانی شان میں اضافہ ہوا۔
نظامت و نقابت کے فرائض برادرم اشرف احمد نے انتہائی خوش اسلوبی سے نبھائی۔
علماۓ کرام نے اپنے خطابات میں قرآنِ مجید کی فضیلت، شان، عظمت، مقام اور مرتبے پر جامع اور مؤثر انداز میں روشنی ڈالی اور طلبہ و طالبات کو قرآن سے مضبوط تعلق قائم رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر سالانہ امتحانات میں اعلیٰ نتائج حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں این وائی ایف پنجاب ڈویژن اور این وائی ایف اسلام آباد ڈویژن کے عہدیداران اور صدر انجمن صوفیہ نوربخشیہ علی پور محترم المقام برادرم اکبر بھائی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہوئی۔
#میزبان +
اس بابرکت اور روح پرور محفلِ سعید کے کامیاب انعقاد کا سہرا بجا طور پر امام و مدرس مولانا نعیم الرحمٰن بلغاری صاحب اور ان کی اہلیہ، مدرسہ ہذا کی معلمہ محترمہ ریحانہ رحمانی صاحبہ کے سر جاتا ہے۔ یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ آج کی یہ منظم، باوقار اور ثمرآور نشست انہی کی شبانہ روز محنت، اخلاص، حسنِ تدبیر اور خلوصِ نیت کا عملی مظہر ہے۔
مولانا نعیم الرحمٰن بلغاری صاحب نے بحیثیت امام و مدرس نہ صرف تعلیمی و تربیتی ذمہ داریوں کو حسنِ طریقے سے نبھایا بلکہ ادارے کو نظم، وقار اور روحانی ماحول عطا کیا، جبکہ محترمہ ریحانہ رحمانی صاحبہ نے بطور معلمہ اپنی علمی بصیرت، اخلاقی تربیت اور مادرانہ شفقت کے ذریعے طالبات کی دینی و روحانی آبیاری میں قابلِ رشک کردار ادا کیا۔
یہ محفل درحقیقت اس حقیقت کی جیتی جاگتی تصویر ہے کہ جب علم کے ساتھ اخلاص، اور خدمت کے ساتھ ایثار شامل ہو جائے تو اس کے ثمرات قوم و ملت کے لیے مشعلِ راہ بن جاتے ہیں۔ ہم دونوں معزز شخصیات کی ان مخلصانہ کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انہیں آئندہ بھی دینِ اسلام اور ملتِ صوفیہ نوربخشیہ کی خدمت کی توفیقِ جلیلہ عطا فرمائے۔ آمین


https://youtu.be/jScl5BHa8aI?si=x-T4yOxtlFBt7nn8خطاب

کراچی کے مختلف جامعات سے فارغ التحصیل طلباء اور زیر تعلیم طلباء کے ساتھ آج لاہور بنک سٹاپ مسجد میں دینی امور،جدید علوم ا...
28/01/2026

کراچی کے مختلف جامعات سے فارغ التحصیل طلباء اور زیر تعلیم طلباء کے ساتھ آج لاہور بنک سٹاپ مسجد میں دینی امور،جدید علوم اور خصوصاً فقہ احوط اور کتاب الاعتقایہ کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

20/01/2026

چکری روڈ گلستان فاطمہ کالونی راولپنڈی
محفل اوراد فتحیہ
مقرر محمد شفیع مطہری
موضوع، آسماء الحسنی کے فضائل

28/12/2025

فقہ احوط و اصولِ اعتقادیہ کی حقّانیت اور ماخذ؟
مجاہدِ ملتِ صوفیہ نوربخشیہ،عالم باعمل،استاذ الاساتذہ،مولف و محقق حضرت مولانا محمد شفیع مطہری حفظہ اللہ
بمقام: مدرسہ حیدریہ آنسوق خپلو
مکمل ویڈیوں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے:
https://youtu.be/mI6HfQpgMJ8?si=80DR2evEVLg1ozMG
مرکزِ نوربخشیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجئے:
https://youtube.com/?si=CpWZdmFiXyNkk6xv

09/11/2025

درس فقہ احوط سلسلہ وار قسط نمبر 2
قرآن وحدیث اور تعلیمات صوفیہ نوربخشیہ کی روشنی میں
موضوع: باب الطہارۃ پاکی کا بیان
اقتباس نمبر 1
Markaze Noorbakhshia YouTube channel
Mulvi Muhammad Shafi Mutahhari

04/11/2025

درس فقہ احوط سلسلہ وارقسط اول
موضوع: باب الطہارۃ ( پاکی کا بیان)

27/10/2025

احکام شریعت آپ کے مسائل اور ان کا حل سلسلہ ننبر16
Markaze Noorbakhshia YouTube channel
Muhammad Shafi Mutahhari

Address

Khapalu
Northern Areas

Telephone

+923555704435

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markaz e Noorbakhshia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Markaz e Noorbakhshia:

Shortcuts

Share