Torghon Students Organization

Torghon Students Organization ٹی۔ایس۔او شری ٹینگ سے ککاش تک کے طلبہ کی تنظیم ہے جو کہ علاقے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پچھلی ایک دہاٸی سے کام کررہی ہے۔

Congratulations to our pride, one of the most competent teachers of our society, one of the founders of TSO, Mr. Arif Sh...
08/11/2025

Congratulations to our pride, one of the most competent teachers of our society, one of the founders of TSO, Mr. Arif Shahid.
Your dedication,true mentorship and efforts have paid off.
From: TSO

علی ٹرسٹ کالج نے سال 2026 کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار کالج کی وی...
27/10/2025

علی ٹرسٹ کالج نے سال 2026 کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار کالج کی ویب سائٹ atc.edu.pk پر وزٹ کریں۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 ہے۔

ALERT!Highly Recommended Career Counseling Seminar for   Youth  Of Torghon  Organized by Torghon Students Organization A...
14/10/2025

ALERT!

Highly Recommended Career Counseling Seminar for Youth Of Torghon Organized by Torghon Students Organization
A Special Apprecuation and thanks to President of TSO and his team to organize such a wonderful Session.Really it brings a vlauable change across the village .

🌟 Empowering Youth Through Guidance – A Special Career Counseling Session! 🌟

Are you a student standing at the crossroads of your future, unsure which path to take? Or a parent concerned about your child’s career choices in today’s fast-changing world?

Career counseling is not just advice it's a vital step towards helping the youth discover their strengths, set clear goals, and make informed decisions that shape their futures. In a world full of options and confusion, the right guidance can make all the difference.

To address this crucial need, we are excited to announce a special career counseling seminar led by none other than Mr. Munawar Yalya,a renowned career coach, motivational speaker, and mentor to thousands of students across the country.

Mr. Munawar Yalya brings years of experience, deep insight into career trends, and a passion for helping young minds find their true calling. His dynamic sessions have inspired youth to think beyond limitations and choose careers with confidence and clarity.

*🎯 Don’t miss this opportunity to redefine your future!*

09/10/2025



پریس ریلیز آج مورخہ 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کا پندرھواں یومِ تاسیس  گریس پبلک سک...
05/10/2025

پریس ریلیز
آج مورخہ 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کا پندرھواں یومِ تاسیس گریس پبلک سکول آستانہ سکردو میں دلی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں طورغون بھر کے طالبِ علموں اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت تنظیم کے صدر جناب محمد حسن شادابؔ نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی جناب اظہر حسین چراغ اور جناب منور یلیاء تھے۔ تقریب میں الخدمت ویلفیئر آرگنائزیشن طورغون کے معزز بزرگ رکن جناب حاجی رجب علی ،چیئرمین مجلسِ شوریٰ طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جناب محمد باقر جمالی اور سابق جنرل سیکریٹری و نائب صدر جناب عاشق آخوندی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز احتشام اسلم کی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ یومِ تاسیس کی تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یومِ تاسیس کی مبارک باد پیش کی اور طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کابینہ برائے سال 2025-26 کے نمایاں اقدامات اور کاوشوں کو سراہا۔
خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے صدرِ تنظیم نے شرکاء کو تنظیم کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اور انتظامی سطح پر تنظیم کی پذیرائی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔اس بات تشویش کا اظہار بھی کیا کہ طورغون کے کثیر تعداد میں معززین کی موجودگی کے باوجود بھی نہایت کم عمائدین نے تنظیم کو اہمیت دی۔صدرِ تنظیم نے طورغون کے عمائدین سمیت ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کی جانب سے تنظیم کی حوصلہ افزائی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس تنظیم کی بقاء اور اس کا استحکام روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت ہے۔
پروگرام میں ینگ موٹیویشنل اسپیکر اور تنظیم کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جناب ممتاز حسین نے بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور نوجوانوں سے "ہم اپنی منازل تک کیوں نہیں پہنچ سکتے" کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
مہمانوں میں سے جناب منور یلیاء نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال اور انڈسٹریل ایریا میں ہمارے جوانوں کی نمائندگی کو اکیسویں صدی کی اہم ضرورت قرار دی اور اس معاملے طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے اس امید اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں سے طورغون کے طالبِ علموں کو آگاہی دینے کے لیے ایک سیشن منعقد کریں گے۔ جبکہ اظہر حسین چراغ ،محمد باقر جمالی اور عاشق آخوندی نے بھی تنظیم کی موجودہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
پروگرام کے آخر میں معزز مہمانوں نے حالیہ ستارہِ ربیع الاول آن لائن نعتیہ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو انعامی شیلڈز اور حصہ لینے والے تمام طالبِ علموں کو انعامی اسناد سے نوازا اور یومِ تاسیس کی خوشی میں کیک کٹنگ کی۔ آخر میں جناب بزرگوار حاجی رجب علی صاحب نے دعائیہ کلمات میں تنظیم کے بانیان کے لیے خصوصی دعا کی اور دعائے امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

شعبہ اطلاعات -طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)

23/09/2025

پرائمری سکول نرگچو طورغون کی طالبات کا خوبصورت اندازِ نعت خوانی ۔ سبحان اللّٰہ


اعــــــــــــــــــــــلان نتـــــــــــــــائـــــجتمام پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں کو طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن...
22/09/2025

اعــــــــــــــــــــــلان نتـــــــــــــــائـــــج

تمام پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں کو طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرڈ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اطلاع عامطورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ آن لائن نعتیہ مقابلہ، جس کی آخری تاریخ 19 ستمبر 2025 مقرر کی گ...
20/09/2025

اطلاع عام

طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ آن لائن نعتیہ مقابلہ، جس کی آخری تاریخ 19 ستمبر 2025 مقرر کی گئی تھی، بخیروخوبی اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

شعبہ اطلاعات کی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے مطابق 19 ستمبر کی شب 12:00 بجے کے بعد موصول ہونے والی تمام ویڈیوز کو مقابلے کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا، اور وہ خودکار طور پر مسترد تصور کی جائیں گی۔

تمام شرکاء کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی ویڈیوز جمع کروائیں۔

مزید براں، نتائج کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا تاکہ تمام ویڈیوز کو مساوی وقت مل سکے اور لائکس و ویوز کی بنیاد پر منصفانہ انداز میں نمبرات دیے جا سکیں۔

شعبہ اطلاعات
طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

20/09/2025

ستارہِ ربیع الاول آن لائن نعتیہ مقابلہ 2025
ویڈیو نمبر :15
نعت خواں : محمد جواد عابدی

زیرِ اہتـــمام: طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرڈ ،ضلع کھرمنگ

20/09/2025

ستارہِ ربیع الاول آن لائن نعتیہ مقابلہ 2025
ویڈیو نمبر :14
نعت خواں : محمد طاہر

زیرِ اہتـــمام: طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرڈ ،ضلع کھرمنگ

19/09/2025

ستارہِ ربیع الاول آن لائن نعتیہ مقابلہ 2025
ویڈیو نمبر :13
نعت خواں : محسن جواد
زیرِ اہتـــمام: طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرڈ ،ضلع کھرمنگ

19/09/2025

ستارہِ ربیع الاول آن لائن نعتیہ مقابلہ 2025
ویڈیو نمبر :12
نعت خواں : اصغر علی

زیرِ اہتـــمام: طورغون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرڈ ،ضلع کھرمنگ

Address

Kharmang
Northern Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Torghon Students Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share