29/10/2025
ضلع نارووال میں یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے عوامی مفاد کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ بروز ہفتہ، یکم نومبر 2025 کو ضلع نارووال میں مقامی عام تعطیل ہوگی۔
یہ تعطیل حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ علی پور سیداں نارووال کے سالانہ عرس کی تقریب کے سلسلے میں دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری حکم نامے کے مطابق ضلع کے تمام سرکاری دفاتر، ادارے اور سکول اس روز بند رہیں گے۔