Nomal Youth Movement

Nomal Youth Movement An organization working for the benefits of society.

نومل کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبریالحمدللہ، آج سے نومل میں نادرا آفس یونین کونسل نومل بٹوٹ میں مستقل بنیادوں پر عوام کی...
14/07/2026

نومل کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری
الحمدللہ، آج سے نومل میں نادرا آفس یونین کونسل نومل بٹوٹ میں مستقل بنیادوں پر عوام کی خدمت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ اب نومل اور گرد و نواح کے عوام کو شناختی کارڈ، بے فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور نادرا سے متعلق دیگر تمام اہم دستاویزات کے حصول کے لیے گلگت جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اس سہولت سے نہ صرف نومل بلکہ نلتر ، فیض آباد، گوچ، گورو جگلوٹ ، رحیم آباد اور جوتل سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔
اس اہم عوامی خدمت کی فراہمی میں تنظیم حیدریہ نومل اور یوتھ موومنٹ نومل نے کلیدی اور مؤثر کردار ادا کیا، خصوصاً ان ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جو نادرا سے متعلق امور کے لیے گلگت جا کر مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرتے تھے۔
اس موقع پر ہم نادرا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے علاقے کے مسائل کو سمجھ کر ھمارے ساتھ تعاون کیا، بالخصوص سید ساجد صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ اسی طرح کمیل عباس سوشل ویلفیئر سیکرٹری تنظیم حیدریہ نومل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی انتھک کوششوں کے ذریعے اس آفس کی بحالی اور فعال بنانے میں کردار ادا کیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سہولت علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

تنظیم حیدریہ نومل
یوتھ موومنٹ نومل

الحمد اللہ 🤲✨آج انجمن حسینیہ نومل، تنظیم حیدریہ نومل، نومل یوتھ، انجمن تاجران نومل،ائی ایس او نومل اور عمائدینِ نو مل کی...
19/05/2026

الحمد اللہ 🤲✨

آج انجمن حسینیہ نومل، تنظیم حیدریہ نومل، نومل یوتھ، انجمن تاجران نومل،ائی ایس او نومل اور عمائدینِ نو مل کی جانب سے ملتِ اسلامیہ ایران کی مالی مدد کے لیے جمع کی گئی خطیر رقم 2 کروڑ 26 لاکھ روپے قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان
آغا سید راحت حسین الحسینی
نے اپنے دستِ مبارک سے وصول فرمائی۔

یہ عظیم اقدام نومل کے باشعور، غیور اور دردِ ملت رکھنے والے عوام کے جذبۂ ایمانی، اتحادِ ملت اور مظلومینِ عالم کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظہر ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام جوانوں، تاجروں، عمائدین اور تنظیموں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین 🤍

✨ اتحاد • اخوت • خدمتِ ملت ✨

ہم نومل یوتھ مومنٹ کی جانب سے نگر یوتھ کے صدر ایڈوکیٹ رضوان کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کیے جانے کی پرزور مذمت کرتے ...
10/04/2026

ہم نومل یوتھ مومنٹ کی جانب سے نگر یوتھ کے صدر ایڈوکیٹ رضوان کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کیے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
بغیر وارنٹ گرفتاری اور اسلحے کے زور پر کسی بھی شہری کو اس طرح اسلحے کے زور پر اٹھانا کسی بھی مہذب معاشرے اور قانون میں جائز نہیں۔ یہ واقعہ نہایت تشویشناک اور قابل افسوس ہے جو خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور قانون کی کمزوری کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم متعلقہ اداروں اور وزیر داخلہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نگر یوتھ کے صدر کو فی الفور بازیاب کروایا جائے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نوجوانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
ہم نگر کے غیور اور باشعور عوام بالخصوص نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ نومل یوتھ مومنٹ اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آپ کا جو بھی فیصلہ اور لائحہ عمل ہوگا ہم مکمل یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ رہیں گے۔
ہم عوام، سول سوسائٹی اور تمام انصاف پسند حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور ایک پرامن و محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے متحد ہوں۔
منجانب :نومل یوتھ مومنٹ

01/04/2026

الہادی پبلک سکول نومل کے سٹوڈنٹ اپنے ایرانی بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے مقصد سے علمدار چوک نومل میں قائم امدادی کیمپ میں اپنی طرف سے امداد فراہم کر رہے ہیں سلام ہو ایسے اساتذہ اور والدین پر جنہوں نے ان ستاروں تربیت فرمائی ہے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں اللہ تعالی تعلیمی میدان میں سرخرو فرمائیں اور اسی طرح اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

29/03/2026

*امدادی تحریک برائے متاثرین ملت اسلامیہ ایران*
علمدار چوک نومل۔
ایران کے بہادر مجاہد اسلام کے لئے امدادی کیمپ -
ہمارے ایرانی بہن بھائی مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ انسانیت اور دینی بھائی چارے کے ناطےزیرنگرانی ملت اسلامیہ گلگت بلتستان، تنظیم حیدریہ نومل ، نومل یوتھ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انجمن تاجران نومل اورفروغ عزاداری فورم نومل کی جانب سے علمدار چوک،نومل گلگت میں "ایران ریلیف کیمپ" کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہماری تھوڑی سی مدد، ان کے لئے بڑی امید بن سکتی ہے ۔ نومل کے غیور عوام مرد و خواتین سے گزارش ہے اس کیمپ میں آکر اپنی امداد جمع کروا کر بیداری کا ثبوت دیں۔

📢 Admissions Open – Spring 2026Allama Iqbal Open University invites you to visit our One-Day Information & Admission Sta...
27/03/2026

📢 Admissions Open – Spring 2026
Allama Iqbal Open University invites you to visit our One-Day Information & Admission Stall and explore a wide range of educational opportunities.
🎓 Programs Offered:
Matric | FA | Associate Degree | BS | B.Ed | MPhil | PhD
📍 Location: *Alamdar Chowk, Nomal Gilgit*
📅 Date: *Friday, 27 March 2026*
⏰ Time: *10:00 AM – 4:00 PM*
📌 Key Services at the Stall:
* Admissions & Career Counseling
* Distance Learning Information
* Admissions & Enrollment Guidance
* “Education for All”
📞 For Further Details:
0311-9720068 | 0315-6744652 I
🤝 In collaboration with the Normal Youth Movement
Don’t miss this opportunity to shape your future through flexible and quality education! Note: *Share in Different Group and social media Plateform*

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان میں جہاں ہماری سیکیورٹی فورسز کا کردار اہم ہے، وہیں سول انتظامیہ کے مخلص افس...
26/12/2025

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان میں جہاں ہماری سیکیورٹی فورسز کا کردار اہم ہے، وہیں سول انتظامیہ کے مخلص افسران بھی دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس گلگت کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر اشفاق حسین کا شمار ان چند افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کیے۔
بدقسمتی سے، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک مخصوص گروہ اور نام نہاد صحافتی لبادے میں چھپے عناصر، خاص طور پر چلاس سے تعلق رکھنے والے عیسیٰ خان دانش، کی جانب سے اشفاق حسین کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے پیچھے چھپے حقائق کو جاننا ہر امن پسند شہری کے لیے ضروری ہے.
اپریل 2025 کی ایک پرانی تحقیقاتی رپورٹ کو اکتوبر 2025 میں ہونے والے قاضی نثار صاحب پر حملے کے کیس سے جوڑنا سراسر بدنیتی اور مضحکہ خیز ہے۔ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، لیکن ایک مخلص افسر کو نشانہ بنانے کے لیے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
​ مخصوص سرکاری افسران کو ان کے مسلک کی بنیاد پر نشانہ بنانا اور سوشل میڈیا پر "بکواس" اور نفرت انگیز مواد پھیلانا کسی صحافی کا شیوہ نہیں ہو سکتا۔ یہ براہِ راست علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے۔
​ جب کوئی شخص طالبان جیسے گروہوں کے پیغامات اور انٹرویوز کے لیے سہولت کار کا کام کرے، تو اس کا ایجنڈا واضح ہو جاتا ہے۔ ایسے عناصر صحافت کی آڑ میں ریاست مخالف اور امن دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
​ہماری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش ہے کہ
​ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو سرکاری افسران کو ہراساں کر کے انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔
​سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے "کی بورڈ واریئرز" کی بیخ کنی کی جائے جو گلگت بلتستان میں نقصِ امن کا باعث بن رہے ہیں۔
​ہم اشفاق حسین جیسے ایماندار افسران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی شرپسند کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ہمارے اتحاد اور امن کو پارہ پارہ کرے۔
​منجانب:نومل یوتھ مومنٹ

تمام والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے ادارے الہادی سکول نومل سال 2026_27  کے لئے ECD سیکشن سے لے کر کلاس سوم(3rd) تک ...
23/12/2025

تمام والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے ادارے الہادی سکول نومل سال 2026_27 کے لئے ECD سیکشن سے لے کر کلاس سوم(3rd) تک نئے داخلے کا اعلان کر رہا ہے جو کہ محدود نشستیں پر مشتمل ہوگا ، اس کے لیے تمام والدین سے گزارش ہے بروقت اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروائیں۔رجسٹریشن کے بعد باقاعدہ انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد کامیاب سٹوڈنٹ کو داخلہ دیا جائے گا۔مزید معلومات کے لیے دی گئے نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

یوم ازادی گلگت بلتستان اپ تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارک ہو۔  یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور روشن دن ہے...
31/10/2025

یوم ازادی گلگت بلتستان اپ تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور روشن دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب 1947ء میں گلگت کے بہادر سپوتوں، غازیوں اور شہیدوں نے بے مثال جرات و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج کے ظلم و جبر سے نجات حاصل کی اور اپنی سرزمین کو آزاد کرایا۔ ان مجاہدین نے بغیر کسی بیرونی مدد کے صرف اپنے ایمان، حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے سے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا۔ شہیدوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کی بنیاد رکھی، جبکہ غازیوں نے اپنی بہادری اور قیادت سے یہ ثابت کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام آزادی، غیرت اور خودداری کے علمبردار ہیں۔ آج یکم نومبر کو ہم ان تمام شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کے باعث گلگت بلتستان آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ گلگت بلتستان کی اس پاک سرزمین کو ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں اور اس پاک سرزمین کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ہیں اور اس سرزمین کو اس کے اندرونی اور بیرونی سازشی عناصر سے محفوظ رکھے امین
منجانب:مستنصر عبّاس صدر نومل یوتھ مومنٹ

زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقیقمر عباس ولد مرحوم ہیڈ ماسٹر اخلاق احمد محلہ جگوٹ نومل نے ایف۔ پی۔ ایس سے  پورے گلگ...
17/10/2025

زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
قمر عباس ولد مرحوم ہیڈ ماسٹر اخلاق احمد محلہ جگوٹ نومل نے ایف۔ پی۔ ایس سے پورے گلگت۔بلتستان میں کمپیوٹر پروگرامر کا ٹسٹ پاس کرکے گلگت۔بلتستان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ میں کمپیوٹر پروگرامر(BPS-17) تعینات ہو گۓ۔ نومل یوتھ کیطرف سے پوری فیملی بالخصوص قمر عباس کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔۔

Address

Nomal
Nomal
15100

Telephone

+923128569206

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nomal Youth Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Nomal Youth Movement:

Shortcuts

Share