Kazmi Scholar official

Kazmi Scholar official Online Islamic Learning For Sisters
� Quran • Tafseer • Tajweed • Hadith

اکثر دوست کرن خان صاحبہ کی پوسٹس شئیر کر رہے ہیں کہ کیسے لڑکیاں ٹک ٹاک کو چھوڑنے کے بجائے گھر توڑنے پر راضی ہیں۔ عرض کیا...
21/09/2026

اکثر دوست کرن خان صاحبہ کی پوسٹس شئیر کر رہے ہیں کہ کیسے لڑکیاں ٹک ٹاک کو چھوڑنے کے بجائے گھر توڑنے پر راضی ہیں۔ عرض کیا کہ یہ ایک نشہ ہے اور نشے کو طریقے سے چھڑایا جاتا ہے۔

جب میری شادی ہوئی تو میری اہلیہ کو انسٹا پر اسکرولنگ کا شوق نہیں بلکہ نشہ تھا۔

میری اہلیہ جین زی ہیں جنہیں میں چمپینزی کہتا ہوں، اور میں ملینئیل۔ ہم دونوں کی عمروں میں کچھ سال کا فرق ہے اور اتفاق سے ہے۔ نہ میں عمر کے فرق سے شادی کا قائل تھا اور نہ وہ۔ جوڑا بننا تھا تو نہ شادی سے قبل انہوں نے غور کیا اور نہ میں نے۔

خیر! شادی ہو گئی۔ میرا انسٹا پر اکاؤنٹ تک نہیں تھا اور وہ اس کی عادی تھیں۔ کئی کئی گھنٹے اسکرولنگ کرتی رہتیں۔ کچھ ایسی چیزیں بھی ان کی فیڈ میں آتیں جو مجھے پسند نہیں تھیں۔

میں نے پہلے پہل سمجھایا۔ وہ سمجھتی ضرور تھیں لیکن عمل کرنا اور اسے چھوڑنا یا کم کرنا ان کے بس میں نہیں تھا۔ میں نے سچویشن پر غور کیا۔ دو آپشن تھے: ایک یہ کہ میں لڑنے لگ جاؤں جو بیوقوفی ہوتی۔ نشہ کبھی لڑنے سے نہیں چھوٹتا۔ چنانچہ میں نے دوسرا آپشن استعمال کیا۔

میں نے وائی فائی راؤٹر کا ایڈمن پینل اوپن کیا اور اس میں انسٹا کے تمام ڈومین بلاک کر دیے۔ اب نیٹ چل رہا ہے لیکن انسٹا نہیں چلتا۔ اہلیہ نے کئی مرتبہ کہا کہ پتا نہیں انسٹا کو کیا ہو گیا ہے، یہ چلتا ہی نہیں ہے۔ میں نے بھی افسوس کا اظہار کر دیا۔

کچھ دن بعد وہ اپنی والدہ کے گھر گئیں تو مجھے فون کر کے بتانے لگیں کہ یہاں انسٹا چل رہا ہے۔ میں نے حیرت کا اظہار بھی کر دیا۔

والدہ کے یہاں تو انہوں نے ایک دو دن ہی رہنا ہوتا تھا۔ باقی وقت اپنے گھر ہی رہنا تھا جہاں انسٹا بلاک تھا۔ یوں کوئی چھ ماہ گزر گئے۔ چھ ماہ بعد میں نے ایک دن راؤٹر کی سیٹنگ کرتے ہوئے انسٹا کا بلاک ہٹا دیا۔

ان کے پاس نوٹیفکیشن آیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ انسٹا چل گیا ہے۔ لیکن اب یہ صرف "بتانے" تک ہی منحصر تھا۔ اسکرولنگ کی وہ لت ظاہر ہے کہ اتنے عرصے میں ختم ہو چکی تھی۔ انسٹاگرام فیس بک کی طرح ایک عام ایپ بن چکا تھا جو تھوڑی وقت گزاری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

آج اس بات کو کئی سال گزر چکے ہیں۔ میں نے انہیں بعد میں یہ بتا دیا تھا کہ میں نے انسٹا کو بلاک کیا تھا۔ ہم دونوں آج بھی اس بات کو یاد کر کے ہنستے ہیں۔ اہلیہ کی اجازت سے ہی یہاں یہ قصہ لکھ رہا ہوں۔

تو میرے بھائیو! ہر چیز کا حل مرغے کی طرح ٹھونگیں مارنے میں نہیں ہوتا۔ آپ میں اور مرغے میں فرق ہے۔ مسئلہ بچوں کا ہو یا کسی کا، بطور انسان آپ نے اپنی صورت حال کا منفرد حل تلاش کرنا ہے ورنہ مسائل جاری رہیں گے۔

اور میرے بچو! ضروری نہیں کہ جو ڈیجیٹل دنیا آپ کو ایک شوق اور وقت گزاری لگ رہی ہے وہ ہمیشہ ایسی ہی رہے۔ وہ ایک ڈیجیٹل نشہ ہے جو کچھ عرصے کے بعد آپ کو اپنا عادی بنا لے گا اور پھر آپ کا گھر، جاب، کاروبار، سکون، اطمینان، صحت، سب کھا جائے گا۔ آپ خود کو جتنا مضبوط سمجھیں گے وہ اتنی ہی آسانی سے یہ کرے گا۔

لہذا دو کام آپ نے کرنے ہیں:

1۔ اپنی لمٹس اور باؤنڈریز مقرر کرنی ہیں۔ خصوصیاً بچیوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگرچہ دین ہر چیز سے مقدم ہونا چاہیے لیکن آپ اسے پھر بھی ایک جانب رکھ دیجیے، کیا یہ کوئی اچھی بات ہے کہ آپ کا جسم اور ادائیں دیکھ کر ہر چرسی، بھنگی اور بھیک منگا رالیں ٹپکائے؟ کیا وہ سامنے بیٹھا یہ کر رہا ہو تو آپ کو اچھا لگتا ہے؟

2۔ ان ایپس کا وقت مقرر کرنا ہے۔ زندگی میں صرف یہ ایپس تو نہیں ہیں۔ یہ آپ کی صحت اور ہر چیز کھا جائیں تو آپ کو کیا ملے گا؟ تصور کیجیے کہ دس سال بعد آپ کہاں ہوں گے؟

اگر آپ سے یہ نہیں ہو پا رہا اور آپ ان کے نشے کے عادی ہو چکے ہیں تو گھر کے کسی اور فرد سے مدد لے لیں جو پاسورڈ تبدیل کر دے اور مقررہ وقت کے بعد آپ کو لاگ آؤٹ کر دیا کرے۔ یہ ایک آسان حل ہے اور چند ماہ میں یہ نشہ خود ہی کم ہو جائے گا۔

مفتی اویس پراچہ

پچھلے نماز کے مقابلے کے آغاز ہی میں میں نے سوچ لیا تھا کہ جو بچہ اول آئے گا، اس کے لیے گھر میں اپنے ہاتھ سے کچھ بنا کر ا...
21/09/2026

پچھلے نماز کے مقابلے کے آغاز ہی میں میں نے سوچ لیا تھا کہ جو بچہ اول آئے گا، اس کے لیے گھر میں اپنے ہاتھ سے کچھ بنا کر انعام دوں گی۔ الحمدللہ، بچوں نے جس شوق، جذبے اور محنت کے ساتھ نمازوں کی پابندی کی، وہ میرے لیے اصل کامیابی ہے۔ 🤍

پندرہ دن میں 75 نمازوں میں سے محمد عکاشہ کاظمی نے 63 نمازیں ادا کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بریرہ زنیرہ نے 51 نمازوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، اور باقی بچے بھی اسی ترتیب سے تیسرے، چوتھے نمبر پر رہے۔ انعام تو صرف پہلے نمبر والے کے لیے تھا، سو اس بار یہ سعادت محمد عکاشہ کے حصے میں آئی۔ دو دن پہلے اس کے انعام کا سامان بھی لے آئی تھی، اب ان شاء اللہ العزیز القدیر اسے اپنے ہاتھ سے کولر پنکھا تیار کرنے کا مرحلہ ہے جیسا تصویر میں نظر آرہا ہے

اور ہمارے چھوٹے سے محمد بن ضیاء کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ عمر میں چھوٹا ہے اور بھانجا ہونے کے ناتے لاڈ کا حق بھی خوب جتاتا ہے؛ جس بچے کو انعام ملتا ہے، یہ بھی اپنا حصہ مانگتا ہے، ورنہ اگلے مقابلے سے نکل جانے کی دھمکی دیتا ہے۔ 😄 الحمدللہ، ہر بار اسے بھی کچھ نہ کچھ دے دیتی ہوں۔ جو بچہ پہلے نماز میں سستی کرتا تھا، آج شوق سے نماز پڑھنے کی کوشش کرتا ہے؛ کبھی عشاء رہ جاتی ہے، کبھی فجر، مگر الحمدللہ ثم الحمدللہ، نماز کی طرف اس کا ذوق پیدا ہوا ہے۔ اور میرے نزدیک یہی سب سے قیمتی انعام ہے۔

والدین ہر مقابلے کے آخر میں اپنے بچے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں۔ ممکن ہے وہ انعام کا حقدار نہ بنا ہو، مگر اس نے کوشش تو کی، جذبہ تو دکھایا۔ بچے کے اسی جذبے کو زندہ رکھنے کے لیے ایک چھوٹی سی خوشی بھی بہت بڑا اثر چھوڑ سکتی ہے۔ اور جب وہ اول آئے گا تو ان شاء اللہ العزیز القدیر، میری طرف سے بھی اس کے لیے ایک خوبصورت انعام تیار ہوگا۔

*اب موجودہ مقابلے کا انعام بھی لے لیا گیا ہے…*
*اب دیکھتے ہیں اگلا انعام کس ننھے نمازی کے نام ہوتا ہے* 🤍

کچھ لوگ اپنی بقا ہی اس میں سمجھتے ہیں کہ آپ کو گراتے رہیں؛ کیونکہ آپ کی بلندی انہیں اپنی کمزوری کا احساس دلاتی ہے۔ مگر آ...
17/09/2026

کچھ لوگ اپنی بقا ہی اس میں سمجھتے ہیں کہ آپ کو گراتے رہیں؛ کیونکہ آپ کی بلندی انہیں اپنی کمزوری کا احساس دلاتی ہے۔ مگر آپ ان کے الزامات، پروپیگنڈا کے شور میں اپنی سمت مت کھوئیں۔
• اپنا مقصد واضح رکھیں
• اپنی محنت جاری رکھیں
• اور اپنے کام پر فوکس رکھیں۔
جو لوگ آپ کو گرانے میں مصروف ہیں، انہیں ان کے کام پر چھوڑ دیں؛ آپ کا کام اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ آپ کی کامیابی خود آپ کا جواب بن جائے۔

> مولانا منیر احمد علوی صاحب

16/09/2026

ہر مشکل وقت ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا… 🌸

آج اگر راستہ مشکل ہے تو حوصلہ مت ہارو،
کل یہی مشکل تمہاری سب سے بڑی طاقت بن سکتی ہے۔

بس محنت کرتے رہو، دعا کرتے رہو،
اور اللہ پر یقین رکھو…

جو تمہارے لیے لکھا ہے، وہ تم سے کبھی نہیں چھوٹے گا۔

تجوید اور ناظرہ میں کیا فرق ہے؟کچھ نئی طالبات یہ پوچھ رہی ہیں کہ ناظرہ اور تجوید میں کیا فرق ہے، تو مختصراً سمجھ لیجیے:📖...
15/09/2026

تجوید اور ناظرہ میں کیا فرق ہے؟

کچھ نئی طالبات یہ پوچھ رہی ہیں کہ ناظرہ اور تجوید میں کیا فرق ہے، تو مختصراً سمجھ لیجیے:

📖 ناظرہ قرآن مجید:
آپ کو قرآنِ مجید تجوید کے اصول کے مطابق درست پڑھایا جائے گا، لیکن تجوید کے تمام قواعد تفصیل سے نہیں پڑھائے جائیں گے۔ مثلاً راء کب موٹی یا باریک ہوگی، لفظِ اللہ کی تفخیم و ترقیق، سکتہ، ادغام، اقلاب وغیرہ کے اصول الگ سے نہیں پڑھائے جائیں گے؛ بلکہ قرآنِ مجید کی ادائیگی درست کروائی جائے گی۔
سبق طالبہ کی استعداد کے مطابق ہوگا اور ساتھ سبقی منزل بھی سنی جائے گی۔ اس طرح مکمل قرآنِ مجید پڑھایا جائے گا، ان شاء اللہ۔

تجوید کورس:
یہ دو ماہ کا باقاعدہ کورس ہے، جس میں تجوید کے ہر اہم قانون کو پڑھایا، سمجھایا اور عملی طور پر لاگو کروایا جائے گا، ساتھ روزانہ سماعت بھی ہوگی۔
دو ماہ میں طالبہ کے پاس چاہے آدھا پارہ ہو یا دس پارے—مقصد تعداد نہیں بلکہ صحیح ادائیگی، قواعد کی پختگی اور ایک لہجے میں مضبوط تلاوت ہے۔

فرق ایک جملے میں:
ناظرہ میں قرآن درست پڑھنا سکھایا جائے گا، جبکہ تجوید میں قرآن درست پڑھنے کے قواعد باقاعدہ سمجھائے اور پختہ کروائے جائیں گے۔

🌸 Kazmi Scholar
Online Islamic Learning For Sisters
03013246789

14/09/2026

جن لوگوں کی ذہنی صحت مستحکم ہوتی ہے،
وہ عموماً دوسروں کی زندگیوں میں غیر ضروری دلچسپی نہیں لیتے۔
یہ بےحسی نہیں بلکہ بہترین و مناسب ذہنی توازن کی ایک علامت ہے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 📢 *اجتماع کی تیاری کے حوالے سے اہم پیغام* ان شاء اللہ معہد الفقیر اسلامی جنھگ کا اجتماع ...
13/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

📢 *اجتماع کی تیاری کے حوالے سے اہم پیغام*

ان شاء اللہ معہد الفقیر اسلامی جنھگ کا اجتماع آنے والا ہے۔ اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے ابھی سے بھرپور محنت شروع کی جائے۔
تمام احباب اپنے اپنے حلقے میں ملاقاتیں کریں، لوگوں کو اجتماع کی دعوت دیں اور عملی طور پر دعوتی اعمال کا آغاز کریں۔ صرف پیغام پہنچانا کافی نہیں، بلکہ لوگوں سے رابطہ، ملاقات اور انہیں اجتماع میں لانے کی بھرپور کوشش کی جائے۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہماری محنتوں کو قبول فرمائے اور اس اجتماع کو دین کی خدمت اور اصلاح کا ذریعہ بنائے۔
تمام احباب آج ہی سے اس کام کو اپنی ترجیح بنائیں۔
Arzo Janat Ki

08/09/2026

*اپنوں کے ساتھ چلو یا نہ چلو لیکن ______*

*اپنوں کے ساتھ کبھی زندگی میں چال نہ چلو*

🌟 40 دن، 40 سنتیں — دن 4 🌟آج کی پیاری سنت: جوتا پہننے اور اتارنے کا مسنون طریقہ 👞رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:«إِذَا انْتَعَلَ ...
07/09/2026

🌟 40 دن، 40 سنتیں — دن 4 🌟

آج کی پیاری سنت: جوتا پہننے اور اتارنے کا مسنون طریقہ 👞

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

«إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى، وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ»

"جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں سے شروع کرے، اور جب اتارے تو بائیں پاؤں سے شروع کرے۔"

📖 صحیح البخاری، صحیح مسلم

آج کا چیلنج:
آج سے جوتا پہنتے وقت پہلے دائیں پاؤں میں جوتا پہنیں، اور اتارتے وقت پہلے بائیں پاؤں سے اتاریں۔

چھوٹی سی سنت ہے، مگر ہماری روزمرہ زندگی میں بار بار آتی ہے۔

✨ سنت صرف جاننی نہیں، اپنانی ہے!

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے محبت اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں

آمین یا رب العالمین

*یاد رہے*
سنتِ مسواک، طعام،سلام و برکت الطعام کو آج بھی جاری رکھنا ہے
آج کی نئ سنت جوتا اتارنے کو صرف خود نہیں اپنانا بلکہ اپنے گھر دوستوں کے اور معاشرے میں بھی عام کرنا ہے ان شاءاللہ العزیز القدیر

🌟 40 دن، 40 سنتیں — دن 3 🌟آج کی پیاری سنت: کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کرنا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:«بَرَكَةُ الطَّ...
06/09/2026

🌟 40 دن، 40 سنتیں — دن 3 🌟

آج کی پیاری سنت: کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کرنا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

«بَرَكَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ وَالْوُضُوءُ بَعْدَهُ»

"کھانے کی برکت کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کرنے میں ہے۔"

📖 سنن أبي داود، جامع الترمذي

🌸 آج کا چیلنج:
آج کوشش کریں کہ کھانا کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کریں، اور اس سنت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کا عزم کریں۔

✨ سنت صرف جاننی نہیں، اپنانی ہے!

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے محبت اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔

آمین یا رب العالمین 🤲🏻

*یاد رہے*

سنت مسواک، طعام و سلام کو آج بھی جاری رکھنا ہے
آج کی نئ سنت سلام کو صرف خود نہیں اپنانا، بلکہ اپنے گھر ، دوستوں اور معاشرے میں بھی عام کرنا ہے ان شاءاللہ العزیز القدیر

Address

New York
New York

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kazmi Scholar official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share