Mera Mazhab Insaniat

Mera Mazhab Insaniat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mera Mazhab Insaniat, Tutor/Teacher, Nawabshah.

Permanently closed.
03/10/2026

Some words by Ayaz Latif palijo

03/10/2026

Funny videos 😂😂🤣

03/10/2026

Funny 😂 🤣😂🤣😂🤣😄😅

Me with my friend M.Farhan unar at Sindh museum Hyderabad.
19/09/2026

Me with my friend M.Farhan unar at Sindh museum Hyderabad.

مجھ کو ہر ايک ميں دکھتا تھا اس کا چھرہ اس کو مجھ میں بھی کوئی اور نظر آتا تھا
19/09/2026

مجھ کو ہر ايک ميں دکھتا تھا اس کا چھرہ

اس کو مجھ میں بھی کوئی اور نظر آتا تھا

Me
15/09/2026

Me

14/09/2026

Enjoying....

سات ستمبر 2026 کی صبح تقریباً 7 بجے، کالے پہاڑ، کڈوالا، تحصیل منڈی یزمان کے علاقے میں ایک بچے، آفتاب، کو Saw-scaled Vipe...
12/09/2026

سات ستمبر 2026 کی صبح تقریباً 7 بجے، کالے پہاڑ، کڈوالا، تحصیل منڈی یزمان کے علاقے میں ایک بچے، آفتاب، کو Saw-scaled Viper (Echis carinatus)
نے کا--ٹ لیا، جسے مقامی طور پر لُنڈی، جلیبی کھپرا وغیرہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بدقسمتی سے بچے کے اہلِ خانہ فوری طور پر ہسپتال جانے کے بجائے جھاڑ پھونک کے چکر میں وقت ضائع کرتے رہے۔ جب بچے کے ہاتھ میں سوجن اور خون بہنے جیسی علامات ظاہر ہوئیں تو اسے THQ یزمان لے جایا گیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد اور اینٹی وینم دیا گیا، لیکن تاخیر اور محدود سہولیات کے باعث ڈاکٹروں نے اسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا۔
افسوس کہ ہسپتال جانے کے بجائے خاندان دوبارہ غیر طبی علاج کی طرف چلا گیا۔
جب Wild Rush ٹیم کو اس صورتحال کا علم ہوا تو ہم نے خاندان کو سمجھایا کہ سانپ کے کا---ٹے میں وقت ضائع کرنا خطر---ناک ہو سکتا ہے۔ ہم نے ان کی بنیادی مالی مدد کی، انہیں وکٹوریہ ہسپتال پہنچانے میں تعاون کیا اور اپنے اسپیشلسٹ ڈاکٹر شکیل احمد سے رابطہ کروا کر انہیں ضروری طبی رہنمائی اور حوصلہ فراہم کیا۔
وکٹوریہ ہسپتال میں آفتاب کا علاج جاری رہا، اسے ڈاکٹرز کی نگرانی میں اینٹی وینم، اینٹی بایوٹکس اور ضروری طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔ کچھ بہتری کے بعد وہ ریکوری کی طرف آ رہا تھا۔
ہم نے اہلِ خانہ کو واضح طور پر کہا تھا کہ ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر بچے کو ہسپتال سے نہ لے جائیں اور کسی غیر طبی مشورے پر علاج بند نہ کریں۔
اسی دوران امریکہ میں مقیم " یاسر فاروق" نے آفتاب کے علاج اور ضروری اخراجات کے لیے 10,000 روپے مدد بھیجی۔ چونکہ سرکاری ہسپتال میں بنیادی علاج کے اخراجات محدود تھے، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ رقم بچے کے صحت یاب ہونے کے بعد اس کے خاندان تک بطور امانت پہنچائی جائے گی۔ تاہم خون کے ٹیسٹ اور کوگولیشن پروفائل جیسی ضروری رپورٹس کے اخراجات کے لیے 5,000 روپے بچے کے والد رب نواز کو فراہم کیے گئے، تاکہ علاج بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔
لیکن افسوسناک طور پر، تقریباً دو دن ہسپتال میں رہنے اور علاج کے دوران بہتری آنے کے بعد، بچے کے والد رب نواز نے آفتاب کو ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر ہسپتال سے لے جانے کا فیصلہ کیا۔
بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ ان کے پیر "مرشد "کی طرف سے فون آیا تھا کہ ہسپتال کے علاج کے بجائے ان کے پاس آ جائیں اور وہ بچے کا علاج کریں گے۔
یہ وہ مقام ہے جہاں ہمیں رک کر سوچنا چاہیے۔
ہم تعلیم دیتے ہیں، آگاہی پھیلاتے ہیں، لوگوں کو ریسکیو اور محفوظ رہنے کا طریقہ بتاتے ہیں، لیکن اگر سانپ کے کا--ٹے کے بعد ہم پھر بھی سائنسی علاج چھوڑ کر جھاڑ پھونک پر اعتماد کریں تو ہماری تمام کوششیں ادھوری رہ جاتی ہیں۔
یاد رکھیں:
سانپ کے کا---ٹے کی صورت میں وقت ضائع نہ کریں۔ مریض کو فوراً قریبی مستند ہسپتال لے جائیں، جہاں تربیت یافتہ طبی عملہ مریض کی حالت کے مطابق علاج اور ضرورت پڑنے پر اینٹی وینم فراہم کر سکے۔
❌ جھاڑ پھونک
❌ غیر مستند نسخے
❌ علاج میں تاخیر
❌ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر ہسپتال چھوڑنا
یہ سب مریض کے لیے نقصا-ن دہ تاخیر کا سبب بن سکتے ہیں۔
Wild Rush
کا مقصد صرف سانپوں کو بچانا نہیں، بلکہ انسانوں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ ہم ریسکیو، عوامی آگاہی، مقامی کمیونٹیز کی تعلیم اور سانپ کے کا---ٹے کی صورت میں بروقت طبی مدد کی اہمیت کے بارے میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔
آفتاب کی کہانی کسی ایک خاندان کی کہانی نہیں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔
اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔
سانپ کے کا---ٹے کو سنجیدہ لیں۔
وقت ضائع نہ کریں — مستند طبی علاج تک فوراً پہنچیں۔
Wild Rush — Wildlife
کو سمجھیں، محفوظ رہیں، فطرت کو محفوظ رکھیں۔
نوٹ: آفتاب کا علاج وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں بہترین طریقے سے ہوا۔۔ وہ اب خطر--ے سے باہر ہے لیکن والدین نے ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر اس ہسپتال سے نکال لیا۔۔ جس سے بچے کی جان کو نہیں لیکن ہاتھ کی انگلیوں کو نقصا--ن پینچنے کا خدشہ ہے۔۔

Copy paste

Address

Nawabshah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Mazhab Insaniat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category