16/09/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ گورنمنٹ گرلز اپوا اسکول کی سابقہ پرنسپل، محترمہ میڈم فرزانہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔
میڈم فرزانہ ایک نہایت محنتی، مخلص اور بہترین پرنسپل تھیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں نبھائیں اور اسکول کو بہترین طریقے سے چلانے میں بھرپور محنت اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔ ان کی خدمات، محنت اور خلوص کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ان کی تمام محنتوں اور نیکیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور اور کشادگی عطا فرمائے
اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، ساتھی اساتذہ اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲