Education of Physics and Chemistry

Education of Physics and Chemistry Education

23/02/2025

تخلیق کی احتیاط:

پیداش کے وقت ایک عورت کے اندر دس سے بیس لاکھ انڈے موجود ہوتے ہیں۔ بلوغت تک یہ انڈے چار لاکھ سے 40 ہزار تک رہ جاتے ہیں، جبکہ تولید کے لئے محض ایک انڈہ چاہیے ہوتا ہے . . ایک سپرم اور ایک انڈہ . . یعنی اگر تین بچے زندگی میں پیدا کئے تو صرف تین ہی انڈے استعمال ہوے، باقی دو ملین ضائع گئے . .
جبکہ
مردوں کے جسم میں سپرم کی پیداوار بہت بڑی مقدار میں ہوتی ہے۔ ایک ایجیکولیشن (ج**ع کے دوران انزال) میں تقریباً 1.5 سے 5 ملین تک سپرم نکلتے ہیں، اور ہر ایجیکولیشن میں سپرم کی تعداد مختلف ہو سکتی ہے۔

سپرم کی پیداوار ایک دن میں تقریباً 1,500 سے 3,000 سپرم فی سیکنڈ ہوتی ہے، یعنی ایک مرد کا جسم روزانہ 2 کروڑ سے زیادہ سپرم پیدا کرتا ہے۔

یہ بڑی مقدار میں سپرم کی پیداوار اس لیے ہوتی ہے تاکہ مرد کے جسم میں سے صرف ایک سپرم ہی ایک انڈے کو فورٹیلیز (fertilize) کرنے کے لیے کامیاب ہو۔ دیگر سپرم، جو کہ انڈے تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں، ضائع ہو جاتے ہیں یا ان کی موت ہو جاتی ہے۔

اس طرح، مرد کی تولیدی صلاحیت میں سپرم کی بڑی مقدار کی موجودگی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کامیاب فورٹیلیزیشن (fertilization) کا امکان زیادہ ہو۔
یعنی ایک انڈے سے ملاپ کے لئے پچاس لاکھ سپرم دوڑ لگاتے ہیں اور محض ایک ہی کام آتا ہے باقی سب ضائع جاتے ہیں۔🤔

26/07/2021

-بچے کی جنس کا انحصار سو فیصد مرد پر ہوتا ہے لیکن علم و تحقیق سے نا آشنا لوگ معاشرے میں طعنے عورت کو دیتے ہیں- یہاں جب ایک عورت مسلسل لڑکیاں پیدا کرتی ہے تو مرد دوسری عورت تلاش کرتا ہے، حالانکہ یہ سائنسی اصولوں کے سو فیصد خلاف ہے۔

کروموسوم: Chromosomes تخلیق کا مرکزی کردار ہیں- کروموسوم دھاگے نما مادہ ہے ۔ جو خلیے (cell) کے نیوکلئیس میں موجود ہوتے ہیں ۔ انسان کے خلیے کے نیوکلیئس کے اندر 46 کروموسومز (23 جوڑے) ہوتے ہیں۔ کروموسوم کے 22 جوڑوں کو آٹوسوم کہا جاتا ہے۔ مرد اور عورت کے آٹوسوم ایک جیسے ہوتے ہٰیں۔ اور کروموسوم کے ایک جوڑے کو سیکس کروموسوم یا ایلو کروموسوم کہا ہے۔ مرد کے سیکس کروموسوم یا ایلو کروموسوم XY اور عورت کے XX ہوتے ہٰیں۔
جنس کا تعین کرنے والے کروموسومز کی شکل انگریزی کے حروف ایکس X اور وائے Y سے مشابہت رکھتی ہے تبھی انہیں ایکس اور وائے کروموسومز کہا جاتا ہے-
؛ X+X = Female Baby
؛ X+Y = Male Baby
ماں کے ڈی این اے میں جنس کا تعین کرنے والے دونوں کروموسومز ہمیشہ XX ہوتے ہیں اس لیے ماں ڈی این اے کا جو بھی آدھا حصہ ٹرانسفر کرے ہر دو صورتوں میں ایکس کروموسومز ہی ٹرانسفر ہوگا،
جبکہ باپ کے ڈی این اے میں جنس کا تعین کرنے والے دو کروموسومز میں سے ایک X ہوگا یا Y، اس لیے باپ کی طرف سے ڈی این اے کا آدھا ٹرانسفر کیا جانے والا حصہ کبھی تو وائے کروموسوم ٹرانسفر کر دیتا ہے کبھی ایکس، جب مرد کی طرف سے X کروموسوم ٹرانسفر ہوتا ہے۔ تو گرل پیدا ہوتی ہے۔ اوراگر مرد کی طرف سے Y کروموسوم ٹرانسفر ہوتا ہے تو بوائے پیدا ہوتا ہے۔
"مرد کی پیدائش کے عمل کی شروعات میں ہمیشہ ایکس کروموسوم ہی نشوونما پاتا ہے اور پہلے پانچ سے چھ ہفتے ہر شخص، جی ہاں ہر شخص عورت ہی کی طرح بنتا ہے اور پھر پینتیس سے چالیس دن کے بعد وائے کروموسوم ایکٹو ہوتا ہے، یوں زنانہ آرگنز کی تخلیق رک جاتی ہے اور مردانہ آرگنز کی تخلیق شروع ہوتی ہے-
Engr. Arif

13/04/2021

Heat گرمی #

گرمی توانائی کا قسم ہے۔جو زیادہ توانائی والے جسم سے کم توانائی والے جسم کی طرف ٹرانسفر ہوتی ہے۔

#ٹمپریچر Temperature

جسم میں گرمائش (Hotness) اور ٹھنڈک (coldness) کے درجے کو ٹمپریچر کہا جاتا ہے۔ٹمپریچر کو ظاہر T سے کیا جاتا ہے۔ بین الااقوامی سسٹم کے مطابق ٹمپریچر کو یونٹ کیلون ہے۔

#تھرمامیٹر Thermometer

تھرمامیٹر دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ تھرمو+میٹر۔ تھرم یونانی زبان میں گرمی میٹر ایسے اوزارکو کہا جاتا ہے جو ماپ کے لیے استعمال ہو۔ تھرمامیٹر کا مطلب ایسا اوزار جو گرمی کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہو۔ تھرمامیٹر گلاس ٹیوب ( شیشے کی نلی) کا بنا ہوتا ہے۔ شیشے کی ایک سرا بند ہوتا ہے۔ اور دوسرا سرا بلب جیسا ہوتا ہے۔ بلب والے سرے مین الکوحل یا پارہ بھرا ہوتا ہے۔

#تھرمامیٹری خاصتیں
Thermometric properties

ایسے چیزیں جو گرمی بھڑھنے سے پھیلے اور گرمی کم ہونے سے سکڑ جائیں۔ تو اشیاء کی اس خاصیت کو تھرمامیٹری خاصیت کہا جاتا ہے۔ اس کی واضح مثال پارہ اور الکوحل ہیں۔

#پارے(مرکری) کی خاصیتیں
Properties of Mercury

پارے کی نشانی Hg ہے۔ اس کا رنگ چاندی جیسا ہوتا ہے۔

پارے کا فریزنگ پوائنٹ منفی 39 سینٹی گریڈ، اور بوائلنگ پوائنٹ 360 سیلسئس ہے۔

پارہ اگر دوسرے جسم کی سطح کو چھوتا ہے۔ تو اس سطح کو گیلا نہین کرتا۔

پارہ کنڈکٹر ہے۔

#الکوحل کی خاصیتیں
Properties of Alcohal

الکوحل بےرنگ ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس کو تھرمامیٹر میں استعمال کیا جاتا ہے تو لال رنگ اس میں مکس کیا جاتا ہے۔

الکوحل کا فریزنگ پوائنٹ منفی 115 سینٹی گریڈ، اور بوائلنگ پوائنٹ 78 سیلسئس ہے۔

پارہ اگر دوسرے جسم کی سطح کو چھوتا ہے۔ تو اس سطح کو گیلا کرتا ہے ۔

الکوحل گرمی کو جذب کر سکتا ہے۔لیکن مرکری سے چار دفعہ کم گرمی کو جذب کرتا ہے۔

#ٹمپریچر کے اسکیل یا یونٹس
Scales of Temperature

ٹمپریچر کے تین اسکیلس ہیں۔
1:سیلسئس یا سینٹی گریڈ
2:فارنھائیٹ
3:کیلون

سیلسئس اسکیل کے مطابق پانی کا فریزنگ پوائنٹ 0 ڈگری ، فارنھائیٹ کے مطابق 32 ڈگری، اور کیلون کے مطابق 273 ڈگری ہے۔سیلسئس اسکیل کے مطابق پانی کا بوائلنگ پوائنٹ 100 ڈگری ، فارنھائیٹ کے مطابق 212 ڈگری، اور کیلون کے مطابق 373 ڈگری ہے۔ انسانی جسم کا نارمل ٹمپریچر سیلسئس کے مطابق 37 ڈگری، کیلون کے مطابق 310 ڈگری، اور فارنھائیٹ کے مطابق 98.6 ڈگری ہے۔

#تھر مل ایکسپینشن
Thermal Expansion

مادےکے سب قسم گرمی جذب کرنے پھیلتے ہیں۔ جسم میں گرمی کی وجہ سے پھیلاو کو تھرمل ایکسپینش کہتے ہیں۔

Expansion in solids
مثال نمبر1
اگر ایک لوہے کی پلیٹ میں ایک سوراخ نکال کر اس سورآخ کے اندورنی قطر کی پیمائش کی جائے۔ اور پھر اس پلیٹ کو گرم کرنے بعد پھر سے اس پلیٹ میں موجود سوراخ کے اندرونی قطر کی پیمائش کی جاۓ تو ہمیں دونون پیمائشوں میں واضح فرق دیکھنے میں آئے گا۔

مثال نمبر 2
ball Experiment

اگر ایک روم ٹمپریچ پر لوہےکی بال کو چوڑی مین سے گزارے گے تو بال چوڑی میں سے آسانی سے گزر جائے گا۔ لیکن اگر پھر بال کو گرم کرنے کے بعد چوڑی میں سے گزارے گے تو بال چوڑی میں سے گزر نہین سکے گا۔ ان دونوں مثالوں سے واضح ہے سالڈ گرمی جذب کرنے ایکسپینڈ ہوتا ہے۔

Expansion in liquids

مثال
اگر ایک پانی سے بھری بوتل کو مضبوطی سے ڈھکن دیکر گرم کیا جائے تو بوتل ٹوٹ جائے گی۔ اس سے واضح ہے پانی بھی گرمی جذب کرنے ایکسپینڈ ہوتا ہے۔

Thermal expansion

جسم میں ایک طرفہ تھرمل ایکسپینشن کو لینیئر تھرمل ایکسپینش کہتے ہین۔ پھر بھے وہ ایکسپینش جسم کی لمبائی میں ہو، یا چوڑائی میں، یا موٹائی میں۔ تھرمل ایکسپینش کی تبدیلی کو L∆ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اگر L1 اور T1 جسم کو گرم کرنے سے پہلے کی بالترتیب لمبائی اور ٹمپریچر ہو۔ اورL2 اور T2 جسم کو گرم کرنے کے بعد کی بالترتیب لمبائی اور ٹمپریچر ہو تو
∆L=L2-L1
∆T=T2-T1

لمبائی کی تبدیلی (L∆) ، ٹمپریچر کی تبدیلی (T∆) اور جسم کو گرم کرنے سے پہلے کی لمبائی (L1) سے سیدھی نسبت رکھتی ہے۔

of linear thermal expansion

اس کو (Alpha) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اگر ایک میٹر لمبے جسم میں ایک کیلون گرمی کی وجہ سے لمبائی کی تبدیلی کو الفا کہتے ہیں۔ الفا کا یونٹ کیلون انورس ہے۔

۔

expansion in volume

جسم میں تین طرفہ(لمبائی، چوڑائی اور اونچائی) میں تھرمل ایکسپینشن کو والیم تھرمل ایکسپینش کہتے ہین۔ ۔ والیم تھرمل ایکسپینش کی تبدیلی کوV∆ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اگر V1 اور T1جسم کو گرم کرنے سے پہلے کی بالترتیب ؤالیم اور ٹمپریچر ہو۔ اورV2 اور T2 جسم کو گرم کرنے کے بعد کی بالترتیب والیم اور ٹمپریچر ہو تو
∆V=V2-V1
∆T=T2-T1

والیم کی تبدیلی (V∆) ، ٹمپریچر کی تبدیلی (T∆) اور جسم کو گرم کرنے سے پہلے کے والیم (V1) سے سیدھی نسبت رکھتی ہے۔

of Volume thermal expansion

اس کو (Beeta) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اگر ایک میٹر کیوب والیم والے جسم میں ایک کیلون گرمی کی وجہ سے والیم کی تبدیلی کو بییٹا کہتے ہیں۔ بییٹا کا یونٹ کیلون انورس ہے۔

-Mettallic strips

اگر دو مختلف Metals کی پٹیوں کو ایک دوسر ے کے ساتھ رکھ کر ویلڈنگ کردیا جاۓ ۔ تو ان دونوں پٹیوں کو بائمیٹالک اسٹرپ کہتے ہیں۔ بائمیٹالک اسٹرپس کی خاصیت یہ ہوتی ہے۔ کہ ان کو گرم کرنے پر ان اسٹرپس میں بینڈ آجاتا ہے۔ یہ بینڈ دونوں پٹیوں کی الفا قیمت مختلف ہونے کی وجہ سے آتا ہے۔

of bimetallic strips

بائمیٹالک اسٹرپس کو الیکٹرانکس ، مثال طور استری ، ریفریجریٹر ، ہیٹر، فائر الارم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بائمیٹالک اسٹرپ کو الیکٹرانکس مٰیں جسم کے زیادہ گرم ہونے یا زیادہ ہونے پر کرنٹ کا سرکٹ توڑنے یا جوڑے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

expansion in water

پانی میں تھرمل ایکسپینشن کی دو اقسام ہیں۔
Normal Expansion
Anamalous Expansion

سب چیزین گرم کرنے پر پھیلتی ہیں ۔ اور گرمی کم کرنے سے سکڑتی ہیں۔ لیکن پانی دوہری خاصیت رکھتا ہے۔ پانی کی زیادہ سے زیادہ ڈینسٹی 4 سیلسئیس پر ہوتی ہے۔ 4 سیلسئس سے گرمی کرنے پر بھی پانی پھیلتا ہے۔ پانی کے اس پھیلاو کو اینامیلس ایکسپینش کہتے ہیں۔ اور پانی 4 سیلسئس سے گرمی بڑھانے سے بھی پھیلتا ہے۔ پانی کے اس قسم کے پھیلاو کو نارمل ایکپینشن کہتے ہیں۔

Expansion in gases

گیس میں تھرمل ایکسپینشن سالڈ اور لیکویڈ سے زیادہ ہوتا ہے۔ اگر ہم ایک بوتل کے منہ پرایک خالی غبارے کو چڑھا کربوتل کو گرم کریں گے تو غبارہ تھرمل ایکسپینشن کی وجہ سے پھول جائے گا۔ اس تجرے سے ہم گیس کے تھرمل ایکسپینن کو واضح طور پر دیکھ جاسکتے ہیں۔

Boyel's Lawبوائلس کا قانون #

گیس کا والیم پریشر سے انورس نسبت رکھا ہے۔ مطلب پریشر بڑھانے سے والیم کم ہوجاتا ہے۔

Charle's law چارلس کا قانون #

گیس کا والیم ٹمپریچر سے ڈاریکٹ تناسب رکھتا ہے۔ مطلب ٹمپریچر بڑھانے سے والیم بڑھ جاتا ہے۔

of Heat
گرمی کی منتقلی

گرمی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی تین طریقوں سے ہوتی ہے۔
1:Conduction
2:Convection
3:Radiation



گرمی کے اس منتقلی کے طریقے مِیں وسیلے Medium کی ضرورت ہوتی ہے۔گرمی کی منتقلی کنڈکشن کے طریقے سے سالڈ Solid جسموں میں ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم میں ہوتی ہے۔ جب جسم کو گرم کی جاتا ہے تو سالڈ جسم کے ایٹمس کے درمیان حرکی توانائی Kinetic energy بڑھتی ہے۔ حرکی توانائی بڑھنے سے ایٹمس ایک دوسرے سے ٹکرانا شروع کرتے ہیں۔ اس ایٹمس کے ٹکرانے کے عمل سے گرمی ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم میں منتقل ہوجاتی ہے۔ اور بالآخر سارا جسم گرم ہوجاتا ہے۔



گرمی کے اس منتقلی کے طریقے مِیں بھی وسیلے Medium کی ضرورت ہوتی ہے۔کنویکشن کے طریقے سے گرمی کی منتقلی لیکویڈ Liquid میں ہوتی ہے۔ اللہ پاک نے اس کائنات میں ہلکی چیزوں کو اوپر اور بھاری چیزوں کو نیچے رکھا ہے۔ جب پانی کو کسی برتن میں ڈال کر گرم کرنے کے لیے آگ پر رکھا جاتا ہے۔ تب برتن کے تلےbottom والے پانی کے مالیکیولس گرم ہونے لگتے ہیں۔ اور مالیکیولس کششی زور force of attraction کم ہونے پر ہلکے ہوجاتے ہیں۔ اور یہ مالیکولس برتن میں پانی کی اوپر والی تہہ پر جانا شروع کردیتے ہیں۔ اور اوپری تہہ والے پانی کے ٹھنڈے مالیکیول نیچے آنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس عمل سے بالآخر سارا پانی گرم ہوجاتا ہے۔



گرمی کے اس منتقلی کے طریقے میں میڈیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سورج کی روشنی خلا space سے کروڑوں کلومیٹر کا مفاصلہ طے کر زمین تک ریڈی ایشن کے طریقے سے پہنچتی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ گرم جسم سے گرمی کی ریز خارج ہوتی ہے۔ اور یہ ریز اپنے ساتھ گرمی والی توانائی کو ساتھ لیکر چلتی ہیں۔ جب یہ ریز کسی دوسرے جسم پر پڑتی ہیں تو دوسرا جسم بھی گرم ہونے لگتا ہے۔

Engr. Arif

23/11/2020

Heat . . . . . . . . . . . . گرمی

گرمی توانائی کا قسم ہے۔ جو ایک جسم سے دوسرے جسم میں درجہ حرارت (Temperature) مختلف ہونے کی بنیاد پر منتقل ہوتی ہے۔ گرمی کی پیمائش اکثر کرکے جول اور کیلوری یونٹس میں کی جاتی ہے۔

ٹمپریچر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Temperature

جسم کی گرمائش Hotness یا ٹھنڈ Coldness کی پیمائش کو ٹمپریچر کہا جاتا ہے۔ ٹمپریچر کی پیمائش سیلسیئس ، فارن ہائیٹ اور کیلون یونٹس میں کی جاتی ہے۔

Transfer of Heat
گرمی کی منتقلی

گرمی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی تین طریقوں سے ہوتی ہے۔
1:Conduction
2:Convection
3:Radiation

Conduction

گرمی کے اس منتقلی کے طریقے مِیں وسیلے Medium کی ضرورت ہوتی ہے۔گرمی کی منتقلی کنڈکشن کے طریقے سے سالڈ Solid جسموں میں ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم میں ہوتی ہے۔ جب جسم کو گرم کی جاتا ہے تو سالڈ جسم کے ایٹمس کے درمیان حرکی توانائی Kinetic energy بڑھتی ہے۔ حرکی توانائی بڑھنے سے ایٹمس ایک دوسرے سے ٹکرانا شروع کرتے ہیں۔ اس ایٹمس کے ٹکرانے کے عمل سے گرمی ایک ایٹم سے دوسرے ایٹم میں منتقل ہوجاتی ہے۔ اور بالآخر سارا جسم گرم ہوجاتا ہے۔

Convection

گرمی کے اس منتقلی کے طریقے مِیں بھی وسیلے Medium کی ضرورت ہوتی ہے۔کنویکشن کے طریقے سے گرمی کی منتقلی لیکویڈ Liquid میں ہوتی ہے۔ اللہ پاک نے اس کائنات میں ہلکی چیزوں کو اوپر اور بھاری چیزوں کو نیچے رکھا ہے۔ جب پانی کو کسی برتن میں ڈال کر گرم کرنے کے لیے آگ پر رکھا جاتا ہے۔ تب برتن کے تلےbottom والے پانی کے مالیکیولس گرم ہونے لگتے ہیں۔ اور مالیکیولس کششی زور force of attraction کم ہونے پر ہلکے ہوجاتے ہیں۔ اور یہ مالیکولس برتن میں پانی کی اوپر والی تہہ پر جانا شروع کردیتے ہیں۔ اور اوپری تہہ والے پانی کے ٹھنڈے مالیکیول نیچے آنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس عمل سے بالآخر سارا پانی گرم ہوجاتا ہے۔

Radiation

گرمی کے اس منتقلی کے طریقے میں میڈیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سورج کی روشنی خلا space سے کروڑوں کلومیٹر کا مفاصلہ طے کر زمین تک ریڈی ایشن کے طریقے سے پہنچتی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ گرم جسم سے گرمی کی ریز خارج ہوتی ہے۔ اور یہ ریز اپنے ساتھ گرمی والی توانائی کو ساتھ لیکر چلتی ہیں۔ جب یہ ریز کسی دوسرے جسم پر پڑتی ہیں تو دوسرا جسم بھی گرم ہونے لگتا ہے۔

Engr. Arif

23/11/2020

گول یا دائرہ. . . . . Circle

ایک فکس پوائنٹ کے گرد تمام پوائنٹس کا سیٹ جو فکس پوائنٹ سے ایک ہی مفاصلے پر ہوں۔

مرکز. . . . . . . . .. . . Centre

وہ فکس پوائنٹ جس کے گرد تمام پوائنٹس کا سیٹ ایک ہی مفاصلے پر ہوتے ہیں۔ وہ فکس پوائنٹ گول کا مرکز کہلاتی ہے۔

Circumference گول کا گھیرا

گول کی باہر والی باونڈری کو گول کا سرکمفیرنس کہا جاتا ہے۔

Radius. . . .. . . . . . نیم قطر

ایک لائین جو گول کے مرکز اور سرکمفیرنس کو آپس میں ملاتی ہے۔ نیم قطر کہلاتی ہے۔

Chord. . . . . . . . . . . . . . زھ

ایک لائین جو سرکمفیرنس کی دو پوائنٹس کو آپس میں ملاتی ہے۔ Chord کہلاتی ہے۔

Diameter. . .. . . . . . . قطر.

سب سے بڑے chord کو قطر کہا جاتا ہے۔ یا ایک ایسی لائین جو گول کے مرکز سے گزرتی ہوئی سرکمفیرنس کی دو پوائنٹس کو آپس میں ملائے۔ یا نیم قطر کے دوگنی قیمت کو قطر کہا جاتا ہے۔

Secant. . . . . .. . . . سیکینٹ

ایک ایسی لائین جو سرکمفیرنس کی دو دو پوائنٹس کو کراس Intersect کرے۔ سیکینٹ کہلاتی ہے۔

Tangent. . . . . . . . ٹینجینٹ

ایک ایسی لائین جو سرکمفیرنس کی ایک پوائنٹ کو کراس Intersect کرے۔ ٹینجینٹ کہلاتی ہے۔

Point of contact

سرکمفیرنس کا وہ نقطہ جہاں پر ٹینجینٹ والی لائین چھوتی ہے۔

Arc. . . . .. . . . . . . قوس

سرکمفیرنس کے کچھ حصے کو Arc کہا جاتا ہے۔

سیگمنٹ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ segment

ایک Arc اور chord کے بیچ والی جگہ کو سیگمینٹ کہا جاتا ہے۔

sectorسیکٹر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

دو radius اور ایک Arc کی درمیان والی جگہ کو سیکٹر کہا جاتا ہے۔

Pie

سرکمفیرنس اور قطر کی نسبت کا Pie کہا جاتا ہے۔ Pie کو یونانی بولی کے حرف سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ Pie کی قیمت 22/7 ہے۔
Pie=circumference/Diameter

Engr. Arif

29/10/2020

اینگل.......................... Angle

ایسی پوائنٹ یہاں دو lines آپس میں ملے۔

اینگل کی اقسام
Types of Angles

اینگل کی تین اقسام ہیں۔
1:Acute Angle
2:Obtuse angle
3: Right angle

Acute Angle:-
ایسی اینگل جس کی پیمائش 90 ڈگری سے کم ہو۔

Obtuse Angle:-
ایسی اینگل جس کی پیمائش 90 ڈگری سے زیادہ ہو۔

Right Angle:
ایسی اینگل جس کی پیمائش 90 ڈگری ہو۔

Measurement of angle:
اینگل کی پیمائش ڈی-اسکیل سے کی جاتی ہے۔

Types of Triangle:
اینگل کے حساب سے ٹرائنگل کی تین اقسام ہے۔
1:Acute Angle triangle
2:Obtuse Angle triangle
3:Right Angle triangle

Acute Angle triangle
ایسا ٹرائینگل جس کی تینوں اینگلس ایکیوٹ ہوں۔ مطلب تینوں اینگلس کی پیمائش 90 ڈگری سے کم ہو۔

Obtuse Angle triangle
ایسا ٹرائینگل جس کی دو اینگلس ایکیوٹ ہوں۔ اور ایک اینگل آبٹیوز ہو۔ مطلب دو اینگلس کی پیمائش 90 ڈگری سے کم ہو۔ اور ایک اینگل کی پیمائش 90 ڈگری سے زیادہ ہو۔

Right Angle triangle
ایسا ٹرائینگل جس کی دو اینگلس ایکیوٹ ہوں۔ اور ایک اینگل رائیٹ ہو۔ مطلب دو اینگلس کی پیمائش 90 ڈگری سے کم ہو۔ اور ایک اینگل کی پیمائش 90 ڈگری ہو۔

ٹرگنامیٹری ....Trigonometry
ٹرگنامیٹری یونانی زبان کا لفظ ہے۔ اور تین لفظوں Tri+gono+metry مجموعہ ہے۔ Tri کا مطلب تین۔ gono کا مطلب اینگل۔ metry کا مطلب پیمائش ہے۔ مطلب ٹرگنامیٹری میں ٹرائینگل کی پیمائش کے بارے میں پڑھا جاتا ہے۔ اکثر کر کے ٹرگنامیٹری میں Right angle Triangle کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

وتر . . . . . . . . Hypotinuose
رائیٹ اینگل ٹرینگل میں رائیٹ اینگل کی سامنے والی طرف کو وتر (Hypotinuose)کہا جاتا ہے۔

عمود ---------Perpendicular
رائیٹ اینگل ٹرینگل میں ایکیوٹ اینگل کی سامنے والی طرف کو عمود (Perpendicular) کہا جاتا ہے۔

بنیاد---------------------Base
رائیٹ اینگل ٹرینگل میں ایکیوٹ اینگل کی ساتھ والی طرف کو بنیاد (base) کہا جاتا ہے۔

Sin:-
عمود(perp) اور وتر (Hyp)کی نسبت کو Sin کہا جاتا ہے۔
sin=perp/Hyp

Cosine or cos:-
بنیاد (base ) اور وتر (Hyp)کی نسبت کو Cos کہا جاتا ہے۔
Cos=Base/ Hyp

Tangent or Tan:-
عمود(perp) اور بنیاد (Base)کی نسبت کی ( Tangent) کہا جاتا ہے۔
Tangent=perp/base

Cosecant or cosec:-
سائن (sin) کے انورس (inverse) یعنی وتر (Hyp) اورعمود (perp) کی نسبت کو cosec کہا جاتا ہے۔
Cosec=Hyp/perp

secant or sec:-
کاس (Cos) کے انورس (inverse) یعنی وتر (Hyp) اور بنیاد (base) کی نسبت کو sec کہا جاتا ہے۔
sec=Hyp/base

Cotangent or cot:

ٹینجینٹ (tangent)کے انورس (inverse) یعنی بنیاد (base) اورعمود (perp) کی نسبت کو cotangent کہا جاتا ہے۔
Cot=base/perp

Written by Engr.Arif

24/04/2020

کیمسٹری:۔Chemistry

کیمسٹری سائینس کی شاخ ہے۔ جو مادے کی ساخت اور مادے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے واسطہ رکھتی ہے۔

#مادہ: Matter
کوئی بھی چیز جو کمیت Mass رکھے۔ اور جگہ گھیرے ، مادہ کہلاتی ہے۔

#مادے کی حالتیں
states of Matter

مادے کی چار حالتین ہیں۔
1:ٹھوس. Solid
ٹھوس کی خاص شکل shape اور مقدار ہوتی ہے۔ ٹھوس کے مالیکیول آپس میں کشش کے زور زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے جکڑے ہوتے ہیں۔ ٹھوس کے مالیکیولز میں حرکی توانائی kinetic energy نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

2:مائع Liquid

مائع کی خاص شکل shape نہیں ہوتی۔ لیکن مائع کو جس شکل کی برتن میں لگایا جائے۔ ویسی ہی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ مائع کی مقدار ہوتی ہے۔ مائع کے مالیکیولز آپس میں ٹھوس کے مقابلے میں کشش کے زور کم ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے کم جکڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ مائع کے مالیکیولز میں حرکی توانائی kinetic energy ٹھوس کے مالیکیولز سے زیادہ اور گیس کے مالیکولز سے کم ہوتی ہے۔

3,ھوا Gas
گیس کی نہ خاص شکل ہوتی ہے۔ نہ خاص مقدار۔ گیس کے مالیکیولز میں کشش کا زور نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ لیکن حرکی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔

4,پلازمہ Plasma
پازیٹو چارج ایٹم یعنی ایسا ایٹم جو توانائی کے مقدار اپنے اندر جذب کرنے سے اپنے مدار shell سے الیکٹران خارج کر چکا ہو۔ تو اس قسم کے ایٹمز پر مشتمل مادے کو پلازمہ کہا جاتا ہے۔
پلازمہ مادے کی چوتھی اقسام ہے۔ کائنات میں سب سے زیادہ مقدار پلازمہ کی پائی جاتی ہے۔ تقریبا یہ کائنات 99 فیصد پلازمہ کی بنی ہوئی ہے۔ سورج ، تارے ، برسات کے موسم میں کڑکنے والی بجلی مکمل طور پر پلازمہ سے بنے ہوئے ہیں۔ زمین کی اندرونی تہہ بھی پلازمہ پر مشتمل ہے۔


جسم میں مادے کی مقدار کو ماس کہا جاتا ہے۔ ماس کا یونٹ کلوگرام ہے۔

#مقدار Quantity
عدد کے ساتھ یونٹ ظاہر کیا جائے تو اسے مقدار کہتے ہیں۔
مثال طور: 2 کلوگرام، 5 میٹر، 10 سیکنڈ

#ایٹم ( )

#ایٹم کسی عنصر کا سب سے چھوٹا ذرہ ہے جو اس کے کیمیائی خصوصیات کا حامل ہے ایٹم جن بنیادی ذرات (الیکٹران،پروٹان اور نیوٹران)پر مشتمل ہے،ان میں سے الیکٹران کی کمیت سب سے کم ہے اور اس پر منفی چارج ہے اور پروٹان پر مثبت چارج ہے ااور یہ مقدار میں الیکٹران کے منفی چارج کے برابر ہے۔(+=-)پروٹان کی کمیت(mass)الیکٹران سے 1836 گنا ذیادہ ہے نیوٹران پر کوئی چارج نہیں اور اسکی کمیٹ الیکٹران سے 1852 گنا ذیادہ ہے۔

#نیوٹران اور پروٹان دونوں ایٹم کے وسط میں موجود اونچی کثافت کا حامل نیوکلئیس بناتے ہیں اسی لئے انہیں مشترکہ نام نیوکلیون(Nucleon) کا نام دیا جاتا ہے۔تمام عناصر کے ایٹم انہی تین ذرات سے ملکر بنے ہیں۔ہر عنصر کے ایٹم کےنیوکلیس میں موجود پروٹانوں کی تعداد یا مدار میں الیکٹران کی تعداد ایٹمی نمبر کہلاتا ہےمثلا کاربن کا ایٹمی نمبر 6 ہے۔اسکا مطلب ہے کہ اس کے نیوکلئس میں پروٹان کی تعداد 6 ہے۔یا مدار میں الیکٹران کی تعداد 6 ہے۔کسی عنصر کے تمام ایٹموں میں پروٹان کی تعداد ایک سی رہتی ہے البتہ کسی عنصر میں نیوٹران کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے۔
کسی عنصر کے ایسے ایٹم جن میں نیوٹرانز کی تعداد مختلف ہو ،اس عنصر کےہم جاء (Isotope) کہلاتے ہیں۔ایٹم کے نیوکلئیس میں پروٹان اور نیوٹران کی تعداد
ایٹمی کمیت(Atomic mass) کہلاتا ہے۔
(پروٹان+نیوٹران=ایٹمی کمیت)
کاربن کے ایٹم میں 6 پروٹان اور 6 نیوٹران یوتے ہیں تو اسکا ایٹمی کمیت کتنا ہوگا۔ظاہر ہے 12۔
۔(6+6=12)

#ایٹموں کے بیرونی الیکٹرانز کو مناسب اگر دی جائے تو انہیں مدار سے نکالا جاسکتا ہے اسطرح ایٹم میں الیکٹران کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے جب کسی ایٹم سے الیکٹران نکلتا ہے تو اس پر ایک مثبت چارج آجاتا ہے اس ایٹم کو مثبت آئن کہا خاتا ہے اسطرح جب الیکٹران کسی ایٹم کو دیا جاتا ہے تو اس پر منفی چارج آجاتا ہے اور یہ منفی آئن کہلاتا ہے ۔ایٹموں کے مابین الیکٹرانز کے لین دین اور اشتراک سے ان کے درمیان کیمیائی بانڈ وجود میں آتا ہے دو یا دو سے ذیادہ ایٹم باہم ملکر مالیکیول بناتے ہیں اگر ملنے والے ایٹم ایک ہی عنصر کے ہوں تو اسے سادہ مالیکیول اور اگر مختلف عناصر کے ہوں تو اسے مرکب مالیکیول کہاجاتا ہے۔کیمیائی تعاملات کے دوران ایٹم بطور اکائی موجود رہتا ہے اس لئے ایٹم کیمیائی عملوں کی بنیادی اکائی ہے۔

#الیکٹرانز نیوکلئیس کے گرد مختلف مداروں میں گردش کرتے ہیں نیوکلئس سے دور ہٹتے ہوئے مداروں کی تعداد میں الیکٹرانز کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے ہر مدار میں الیکٹران کی ایک ذیادہ سے ذیادہ تعداد موجود ہوتی ہے مثال کے طور پر پہلے مدار( K shell)میں 2،دوسرے L shell میں 8،تیسرےشیل ،M shell میں 18 اور چوتھے شیلN shell میں 32 اینڈ سو آن۔بیرونی شیل میں الیکٹرانز کئ تعداد عنصر کے کیمیائی خواص پر فیصلہ کن اثر ڈالتی ہے۔

بالا شیل کے، ایل، ایم،این، او، پی ،کیو کے ذیلی شیل ایس۔پی۔ڈی۔ایف ہوتے ہیں ۔ ذیلی شیل S میں دو الیکٹران، p میں 6, d میں 10، ایف میں 14 الیکٹران ہوتے ہیں۔

#کسی بھی ایٹم کے بیرونی شیل کو ویلنس شیل کہتے ہیں۔ کیوں کے ویلنس شیل میں ایٹم کی ویلنسی کا پتا چلتا ہے۔ ویلنس شیل میں زیادہ سے زیادہ آٹھ الیکٹران ہوتے ہیں۔

#ویلنسی
ایٹم کے الیکٹران لینے اور دینے کی صلاحیت کو ویلنسی کہتے ہیں۔ اگر کسی ایٹم میں الیکٹران دینے کی صلاحیت ہو تو اس کی پازیٹو ویلنسی ہوگی۔ اور اگر الیکٹران لینے کی صلاحیت ہو۔ تو نیگیٹو ویلنسی ہوگی۔

#آئینز Ions
آگر کسی ایٹم نے الیکٹران ڈونیٹ کیا ہو۔ یا ایکسیپٹ کیا ہو۔ تو وہ ایٹم آئینز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

#آئینز کی اقسام
آئینز کی دو اقسام ہیں۔

1:کیٹائینز: Cations
پازیٹو چارج ایٹم کو کیٹائینز کہا جاتا ہو۔ مطلب وہ ایٹم جس نے الیکٹرانز کو ڈونیٹ کر دیا ہو۔

2:اینائینز: Anions
نیگیٹو چارج ایٹم کو اینائینز کہا جاتا ہو۔ مطلب وہ ایٹم جس نے
الیکٹرانز کوحاصل کیا ہو۔

#عنصر Element

ایسا مادہ جس میں صرف ایک قسم کے ایٹم ہوں۔ عنصر کہلاتا ہے۔

#تابکاری مادہ
Radioactive Matter

ایسا مادہ جس کے ایٹمز کے نیوکلئیس میں 81 سے زائد پروٹان کی تعداد ہو۔ تو ایسے مادے کو تابکاری مادہ کہا جاتا ہے۔

#تابکاری عمل

تابکاری ایٹم کے نیوکلئیس ٹوٹنے کے عمل کو تابکاری کہا جاتا ہے۔ جو ایٹم کے نیوکلئیس میں پروٹان کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے ٹوٹتا ہے۔

#تابکاری شعاعیں

تابکاری عمل میں ایٹم کے نیوکلئیس سے خارج ہونے والی شعاعوں کو تابکاری شعاعیں کہا جاتا ہے۔

#تابکاری شعاعوں کی اقسام

تابکاری شعاعون کی تین اقسام ہوتی ہیں۔
1:الفا شعاع
2:بیٹا شعاع
3:گاما شعاع

#بیٹری:
ایک اوزار جو کیمیائی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔

#دھات Metal
ایسے عنصر جس میں سے کرنٹ گزرنےاور گرمی جذب کرنے کی صلاحیت ہو ۔دھات میں چمک. اور ان کی سطح ہموار ہوتی ہے۔دھات کے عناصر میں الیکٹران دینے کی صلاحیت ہوتی ہے

#غیردھات Non Metal

ایسے عنصر جس میں سے کرنٹ گزرنےاور گرمی جذب کرنے کی صلاحیت موجود نہ ہو ۔غیر دھات میں چمک. اور ان کی سطح ہموار نہیں ہوتی۔ غیر دھات کے عناصر میں الیکٹران قبول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

#کیتھوڈ ،Cathod
اگر کوئی دھات کی پلیٹ بیٹری کے مائینس ٹرمینل سے جڑی ہوئی ہو تو اس پلیٹ کو کیتھوڈ. کہتے ہیں۔

#اینوڈ Anode
اگر کوئی دھات کی پلیٹ بیٹری کے پلس ٹرمینل سے جڑی ہوئی ہو تو اس پلیٹ کو اینوڈ کہتے ہیں۔

Written By Engr Arif

24/04/2020

#فزکس Physics

فزکس سائینس کی شاخ ہے۔لفظ فزکس یونانی زبان کے لفظ فزیکوز( Physicose )سے لیا گیا ہے۔ جس کی معنی ہیں فطرت کا علم۔۔ اللہ پاک نے کائنات کو دو چیزوں سے بنایا ہے۔ ایک مادہ( Matter) اور دوسری توانائی(Energy)۔۔ تو ہم مادے اور توانائی کی خاصیتوں اور ان کے درمیان باہمی تعلق کے مطالعے کو فزکس کہے گے۔

#مادہ . . . . . Matter

وہ چیز جو کمیت Mass رکھے اور جگہ گھیرے مادہ کہلاتی ہے۔

, #توانائی. Energy

کام کرنے کی صلاحیت کو توانائی کہتے ہیں۔

#کمیت Mass

جسم میں مادے کی مقدار کو Mass کہتے ہیں۔

#پیمائش Measurement

غیر معیاری چیزون کو معیاری چیزون کے برابر کرنے کو پیمائش کہتے ہیں۔

, #مقدار Quantity

عدد کے ساتھ یونٹ کو ظاہر کیا جائے مقدار کہلاتا ہے۔
مثال طور۔ 2 کلو گرام۔ 6 سیکنڈ۔ 6 میٹر

#میٹر. . Meter

میٹر لمبائی Length کا یونٹ ہے۔ میٹر کی شکل راڈ نما ہوتی ہے۔ پلاٹینم اور اریڈیم کا بنا ہوتا ہے۔ معیاری میٹر فرانس کے شہر پیرس میں 0 سینٹی گریڈ گرمی پر رکھا ہوا ہے۔

#کلو گرام Kilo Gram

کلو گرام Mass کا یونٹ ہے۔ کلوگرام کی شکل سیلنڈر نما ہوتی ہے۔ پلاٹینیم اور اریڈیم کا بنا ہوتا ہے۔ معیاری کلوگرام فرانس کے شہر پیرس میں رکھا گیا ہے۔

#سیکنڈ second

سیکنڈ وقت کا یونٹ ہے۔ ایک شمسی دن کے 86400 کے ایک حصے کو سیکنڈ کہا جاتا ہے۔

#طرفی مقدار. Vector

ایسی مقدار جس کی وضاحت کے لیے مقدار ، یونٹ اور طرف کی ضرورت ہو۔ رفتار، تیزی، مومینٹم، ٹارک، ھٹاو، زور وغیرہ طرفی مقدار ہے۔ ۔

#غیر طرفی مقدار. Scalar

ایسی مقدار جس کی وضاحت کے لیے صرف مقدار اور یونٹ کی ضرورت ہو۔ وقت، مفاصلہ، اسپیڈ، روشنی کی شدت وغیرہ غیر طرفی مقدار ہیں۔

#مفاصلہ Distance

دو نقطوں کے بیچ مختلف رستوں کو مفآصلہ کہا جاتا ہے۔ مفاصلے کو S سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مفاصلہ غیر طرفی مقدار ہے۔ بین الاقوامی سسٹم میں مفاصلے کا یونٹ میٹر ہے۔

#ھٹاو Displacement

دو نقطوں کے بیچ سیدھے رستے کو ھٹاو کہا جاتا ہے۔ ھٹاو کو S سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اور S کے اوپر تیر کی نشانی دی جاتی ہے۔ کیونکہ ھٹاو طرفی مقدار ہے۔ بین الاقوامی سسٹم میں ھٹاو کا یونٹ میٹر ہے۔

#اسپیڈ Speed

آیک سیکنڈ میں طے کیے ہوئے مفاصلے کو اسپیڈ کہا جاتا ہے۔ اسپیڈ کو V سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اسپیڈ غیر طرفی مقدار ہے۔
ریاضی کے مطابق:
Speed= Distance/Time
بین الاقوامی سسٹم مِیں اسپیڈ کا یونٹ میٹر فی سیکنڈ(m/s) ہے

#رفتار Velocity

آیک سیکنڈ میں طے کیے ہوئے ھٹاو کو رفتار کہا جاتا ہے۔ رفتار کو V سے ظاہر کیا جاتا ہے۔اور V کے اوپر تیر کی نشانی دی جاتی ہے۔ کیونکہ رفتار طرفی مقدار ہے۔
ریاضی کے مطابق:
Velocity= Displacement/Time
بین الاقوامی سسٹم مِیں رفتار کا یونٹ میٹر فی سیکنڈ(m/s) ہے

#تیزی Acceleration

رفتار کی تبدیلی کی شرح کو تیزی کہا جاتا ہے۔ یا ایک سیکنڈ میں جو رفتار میں تبدیلی آئے اس کو تیزی کہا جاتا ہے۔ تیزی کو a سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اور a کے اوپر تیر کی نشانی بھی دی جاتی ہے۔ تیزی طرفی مقدار ہے۔
ریاضی کے مطابق
a= ∆v/t
ڈیلٹا وی رفتار کی تبدیلی اور t وقت کو ظاہر کرتا ہے۔ رفتار کی تبدیلی کو آخری رفتار Final vilocoty سے شروعاتی رفتار initial velocity کو مائنس کرنے سے معلوم کیا جاتا ہے۔

#منفی تیزی Negative acceleration

اگر جسم کی رفتار کم ہو رہی ہو۔ تو جسم میں منفی تیزی ہوگی۔

#مثبت تیزی Positive acceleration

اگر جسم کی رفتار بڑھ رہی ہو۔ تو جسم میں مثبت تیزی ہوگی۔

#زیرو تیزی zero acceleration

اگر جسم کی رفتار مستقل constant ہو ۔ مطلب نہ رفتار کم ہو رہی ہو۔ نہ بڑھ رہی ہو۔ تو جسم میں زیرو تیزی ہو گی۔

#ثقلی تیزی Gravity

ایسی تیزی جو کشش ثقل کے زور کی وجہ سے پیدا ہو۔ ایسی تیزی کو ثقلی تیزی کہے گے۔ ثقلی تیزی کو g سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ثقلی تیزی کی قیمت مستقل ہوتی ہے۔ جو کہ 9.8 میٹر فی سیکنڈ فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ جس کو 10 بھی لکھا جاتا ہے۔

#گلیلیو کا نظریہ:

اگر کسی بھاری اور ہلکے جسم کو ایک ساتھ کسی اونچائی سے نیچے پھینکا جائے۔ تو دونوں جسم ایک ساتھ زمیں پر پہنچے گے۔

#زور Force

زور ایک ایسا ذریعہ ہے جو حرکت والے جسم میں سکون اور سکون والے جسم میں حرکت پیدا کرتا ہے۔ یا زور ایک ایسا ذریعہ ہے جو جسم کی شکل تبدیل کرتا ہے۔ زور کو F سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

#نیوٹن کا حرکت کا پہلا قانون۔
Newtons First law of motion

اگر کوئی بھی جسم سکون میں ہے۔ یا سیدھی لکیر میں حرکت میں ہے۔ تو یہ جسم ہمیشہ اسی حالت میں رہے گا۔جب تک کوئی بیرونی زور جسم پر عمل نہی کرے گا۔

#نیوٹن کا حرکت کا دوسرا قانون۔
Newtons second law of motion

جسم میں تیزی زور کے رخ میں پیدا ہوتی ہے۔ جسم کی تیزی زور سے سیدھی نسبت (Directly propotion) رکھتی ہے۔ اور جسم کی تیزی جسم کے کمیت (Mass) سے (inverse propotion) رکھتی ہے۔

ریاضی کے مطابق:
Force= mass×acceleration

Or
F=ma
زور کا یونٹ کلوگرام میٹر فی سیکنڈ فی سیکنڈ ہے۔ جس کو نیوٹن بھی کہا جاتا ہے

#نیوٹن کا حرکت کا تیسرا قانون۔
Newtons Third law of motion

ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔ مطلب اگر ایک جسم دوسرے جسم پر زور لگائے گا۔ تو دوسرا جسم بھی ردعمل میں پہلے جسم پر زور لگائے گا۔ عمل اور ردعمل مقدار میں برابر اور اطراف میں مخالف ہوتے ہیں۔

#اوچلتا کا قانونLaw of inertia

انرشیا جسم کی خاصیت ہے۔ جس کے تحت جسم اپنے سکون یا حرکت والی حالت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ مثال طور اگر ہم چلتی گاڑی سے چھلانگ مارے گے تو یہ ہمارے لیے خطرناک ہو گا ۔ کیوںکہ گاڑی کے ساتھ ہمارے جسم بھی حرکت میں ہوتا ہے۔ چھلانگ مارنے کے مارنے کے بعد بھی انرشیا کے قانون کے مطابق ہمارا جسم اپنی حرکت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ جو ہمارے لیے خطرے کا باعث ہے۔

# مومینٹم Momentum

کمیت (Mass) اور رفتار (velocity ) کی ضرب (Product) کو مومینٹم کہا جاتا ہے۔ مومینٹم کو P سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مومینٹم طرفی مقدار ہے۔
ریاضی کے مطابق:
Momentum=mass×velocity

P=mv
بین الاقوامی سسٹم میں مومینٹم کا یونٹ کلوگرام میٹر فی سیکنڈ ہے۔ جسے نیوٹن سیکنڈ (Ns)بھی کہا جاتا ہے۔

#کام. . . .work

اگر جسم میں زور (Force) کے رخ میں ھٹاو (Displacement) پیدا ہو تو اسے کام کہتے ہیں ۔

ریاضی کے مطابق

Work=(Force)(Displacement)

W= Fd
اگر زور اور ھٹاو کے درمیان(angle) موجود ہو تو

W=Fdcos(theta)

بین الاقوامی سسٹم میں کام کا یونٹ نیوٹن میٹر ہے۔ جیسے جول( Joule) بھی کہا جاتا ہے۔کام غیر طرفی مقدار ہے۔

#مثبت کام Positive work

اگر زور اور ھٹاو کے درمیان اینگل 90 ڈگری سے کم ہوگی تو کام مثبت ہو گا۔

#منفی کام Negative work

اگر زور اور ھٹاو کے درمیان اینگل 90 ڈگری سے بڑی ہوگی تو کام منفی ہو گا۔

#زیرو کام Zero work

اگر زور اور ھٹاو کے درمیان اینگل 90 ڈگری ہوگی تو کام زیرو ہو گا۔

#توانائی Energy

کام کرنے کی صلاحیت کو توانائی کہا جاتا ہے۔ توانائی کو E سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ توانائی کا یونٹ جول ہے۔توانائی غیر طرفی مقدار ہے۔

#توانائی کی اقسامTypes of energy

#حرکی توانائی Kinetic energy

آگر کوئی جسم حرکت میں ہے۔ تو جسم میں حرکی توانائی موجود ہوتی ہے۔ حرکی توانائی کو K.E سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
ریاضی کے مطابق:

K.E=1/2mv^2

#مخفی توانائی Potential Energy

آگر کوئی جسم کی خآص جگہ پر موجود ہونے کی وجہ سے حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ تو اس کو مخفی توانائی کہے گے۔ مخفی توانائی کو P.E سے ظاہر کیا جاتا ہے
ریاضی کے مطابق:
. . . . . . . P.E=mgh

#پاور Power

وقت کے یونٹ میں کام کرنے کی شرح کو پاور کہا جاتا ہے۔ یا ایک سیکنڈ میں کیے ہوئے کام کو پاور کہا جاتا ہے۔ پاور کو P سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ پاور طرفی مقدار ہے۔

ریاضی کے مطابق
Power=work/time

Or

P=w/t

We know that w=Fd

Then P=Fd/t=F.(d/t)

We know that d/t=S

Then

P is also equal to FS

P=FS

بین الاقوامی سسٹم میں پاور کا یونٹ جول فی سیکنڈ ہے ۔ جس کو واٹ کہا جاتا ہے۔ پاور کا یونٹ ہارس پاور بھی ہے۔ 746 واٹ ایک ہارس پاور کے برابر ہوتے ہیں۔

Written by Engr. Arif Arain

Address

Bismillah City
Nasarpur

Telephone

+923452988342

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education of Physics and Chemistry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Education of Physics and Chemistry:

Shortcuts

Share

Category