21/05/2026
جوانی میں عبادت کی فضیلت
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Quran o Itrat, Education, Jamia Quran o Itrat Ahmad abad, Narowal.
جامعہ قرآن و عترت قلعہ احمد آباد نارووال(زیر نگرانی فرزند محسن ملت علامہ انور علی نجفی دامت برکاتہ) میں واقع ایک شاندار اقامتی ادارہ ہے جہاں نونہالان ملت کو دینی تعلیم،حفظ القرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم کلاس ششم تا میٹرک انگلش میڈیم کلاسس۔
21/05/2026
جوانی میں عبادت کی فضیلت
14/05/2026
03/05/2026
جامعہ کا خوبصورت نظارہ ❣️❣️❣️
01/05/2026
آج بتاریخ یکم مئی 2026 بروز جمعہ جامعہ قرآن و عترت میں نمازِ جمعہ کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا جس کی امامت مولانا کمیل فخری نے کی نماز میں طلباء اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
نمازِ جمعہ کے بعد شرکاء کے لیے لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا، جس میں سب نے مل کر شرکت کی اور باہمی اخوت و محبت کا مظاہرہ کیا۔
29/04/2026
جامعہ قرآن و عترت قلعہ احمد آباد نارووال میں ولادتِ امام رضا علیہ السلام کے موقع پر ایک مختصر مگر پُر نور جشن منعقد ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا، جبکہ طلباء نے نعت و منقبت پیش کیں۔ مدیر جامعہ علامہ توصیف حسین کمیل دام عزہ نے امامؑ کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں دعا اور نیاز کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا
Morning exercise🌅
26/04/2026
❣️❣️جامعہ قرآن و عترت حفظ القرآن ماڈل سکول احمد آباد، نارووال کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار اور نورانی محفلِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں حفاظِ کرام نے اپنی قرآنی صلاحیتوں کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اس محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ اس موقع پر طلبہ سے قرآنِ کریم کے حوالے سے سوالات بھی کیے گئے اور درست جوابات دینے والے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی❣️❣️
جامعہ قرآن و عترت حفظ القرآن ماڈل سکول احمد آباد، نارووال کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار اور نورانی محفلِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں حفاظِ کرام نے اپنی قرآنی صلاحیتوں کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اس محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ اس موقع پر طلبہ سے قرآنِ کریم کے حوالے سے سوالات بھی کیے گئے اور درست جوابات دینے والے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی
قرآنی پروگرام
جامع مسجد امامیہ ڈیلرا، تحصیل ظفروال، ضلع نارووال
جامع مسجد امامیہ ڈیلرا میں ایک پُروقار قرآنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ قرآن و عترت نارووال کے حفاظ نے بھرپور شرکت کی
اس پروگرام کا مقصد قرآنِ مجید سے وابستگی کو مضبوط کرنا اور طلبہ کی علمی و عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا،جس کے بعد طلبہ نے نہایت خوبصورت انداز میں مختلف تواشیح پیش کیں جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر حفاظِ کرام سے قرآنِ مجید کے مختلف حصوں کی زبانی تلاوت کروائی گئی جس میں انہوں نے اپنی بہترین حفظی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے دوران شرکاء کی جانب سے طلبہ سے قرآنِ مجید کے متعلق مختلف سوالات بھی کیے گئے جن کے جوابات طلبہ نے اعتماد اور مہارت کے ساتھ دیے۔
اس کے علاوہ حفظِ قرآن کے حوالے سے بھی ان کا امتحان لیا گیا جس میں انہوں نے قابلِ تحسین کارکردگی دکھائی۔
آخر میں علاقے کے مومنین اور منتظمین نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور قرآنِ کریم سے وابستگی کو مزید مضبوط بنانے کی تلقین کی۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
یہ پروگرام نہایت کامیاب اور بامقصد ثابت ہوا جس نے حاضرین کے دلوں میں قرآنِ پاک کی محبت اور احترام کو مزید بڑھا دیا۔
#
⭕شہیدِ سپریم لیڈر کے مقتل کے قریب سوگوار عوام کی موجودگی۔۔💔
23/04/2026
حُفَّاظِ کِرام 🥀💕