Hafiz zeshan online quran academy

Hafiz zeshan online quran academy

Share

"Passionate Qari dedicated to spreading the beauty and wisdom of the Quran through online lessons �

21/04/2026
22/02/2026

26/01/2026

آرام: ایک میٹھا زہر
آرام (Comfort) آپ کا دوست نہیں، آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہ وہ دھوکہ ہے جو آپ کو آہستہ آہستہ ذہنی طور پر مفلوج کر دیتا ہے۔ یاد رکھیں، ایک بہترین زندگی کبھی بھی نرم بستر پر نہیں ملتی، بلکہ وہ اس تکلیف اور تھکن کے پیچھے چھپی ہوتی ہے جس سے آپ جی چراتے ہیں۔
کمزوری کی آواز پہچانیں
وہ لمحہ جب آپ کہتے ہیں "آج موڈ نہیں ہے" یا "کل سے پکا شروع کروں گا"—یاد رکھیں، یہ آپ کا شعور نہیں، بلکہ آپ کے اندر کا وہ بزدل انسان بول رہا ہے جو آپ کو عام (Ordinary) رکھنا چاہتا ہے۔
تبدیلی کا راستہ: نظم و ضبط (Discipline)
* خود پر ترس کھانا چھوڑ دیں: دنیا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے تھکے ہوئے ہیں۔
* مشکل راستہ چنیں: جب آپ جان بوجھ کر وہ کام کرتے ہیں جس سے آپ ڈرتے ہیں، تو آپ کی ذہنی حدیں (Mental Limits) ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں۔
* پہچان بدلیں: جس دن آپ نے اپنے آرام پر "ڈسپلن" کو فوقیت دے دی، اسی دن آپ کی غلامی کی زنجیریں کٹ جائیں گی۔
حدیں صرف ایک وہم ہیں جو آپ نے خود اپنے گرد پال رکھا ہے۔ اٹھیں، تکلیف کو گلے لگائیں اور خود کو ایک نئی پہچان دیں۔
English
Comfort: A Sweet Poison
Comfort is not your friend; it is your greatest enemy. It is a deception that slowly paralyzes you mentally. Remember, a great life is never found on a soft bed; rather, it is hidden behind the pain and exhaustion that you shy away from.
Recognize the Voice of Weakness
The moment you say, "I’m not in the mood today" or "I’ll definitely start tomorrow"—remember, this is not your consciousness speaking, but the coward within you who wants to keep you ordinary.
The Path to Change: Discipline
* Stop Pitying Yourself: The world does not care how tired you are.
* Choose the Hard Path: When you intentionally do the things you fear, your mental limits begin to shatter.
* Change Your Identity: The day you prioritize discipline over comfort, the chains of your slavery will be cut.
Limits are merely an illusion that you have nurtured around yourself. Rise, embrace the pain, and give yourself a new identity.

27/09/2025

🌸 اے ربِ کائنات! میری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرما 🤲

#اسلامیاقوال #دعاکیقبولیت #کنفیکون #یارب #اللہاکبر #سبحاناللہ #الحمدللّٰہ #یااللہ #اللہکاذکر #قرآنیہدایات #اسلامیپوسٹ #مسلمان #اللہکادین #روحانیت #ایمان

23/05/2025

امام غزالی علیہ الرحمہ کی کتاب احیاء العلوم کے حوالے سے یہ واقعہ ملاحظہ کریں!
منقول ہے ایک مرتبہ ملکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام حضرت سیِّدُنا سُلَیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس آئے اور آپ کے قریب بیٹھے ہوئے ایک شخص کو مسلسل دیکھتے رہےپھر باہر چلے گئے،اس شخص نے حضرت سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام سے پُوچھا:یہ کون تھے؟ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:یہ ملکُ الموت تھے۔اس نے کہا:میں نے ان کی طرف دیکھا تووہ مجھے یُوں دیکھ رہے تھے کہ جیسے مجھے ہی لینے آئے ہوں۔حضرت سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:اب تم کیا چاہتےہو؟ کہا:میں چاہتاہوں کہ آپ ان سے مجھے بچا لیں اور ہَوا کوحکم دیں کہ وہ مجھے ہِنْدکے کسی دُوردراز علاقہ میں پہنچا دے۔حکم سُنتے ہی ہَوا نے اسے وَہیں پہنچادیا۔مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلَام جب دوبارہ آئے تو حضرت سیِّدُنا سلیمانعَلَیْہِ السَّلَام نے پُوچھا:تم میرے قریب بیٹھے شخص کو مسلسل کیوں دیکھ رہے تھے؟ مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا:مجھے اس پر حیرانگی ہورہی تھی کہ مجھےحکم یہ ملاتھا کہ کچھ دیر بعد اس کی رُوح ہند کے دُوردراز علاقہ میں قبض کروں حالانکہ وہ آپ کے پاس بیٹھاتھا۔
(احیاء العلوم ج ۵ ص۲۱۶)

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

19/05/2025

Surah Al qariah tilawat

08/06/2024

📌📌📌

💢 *بادشاہ عبدالملک بن مروان : بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا- اس کی نظر ایک نوجوان پر پڑی- جس کا چہرہ بہت پُر وقار تھا- مگر وہ لباس سے مسکین لگ رہا تھا- عبدالملک نے پوچھا، یہ نوجوان کون ہے۔ تو اسے بتایا گیا کہ اس نوجوان کا نام سالم ہے اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا پوتا ہے۔ خلیفہ عبدالملک کو دھچکا لگا۔ اور اُس نے اِس نوجوان کو بلا بھیجا- عبدالملک نے پوچھا کہ بیٹا میں تمہارے دادا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بڑا مداح ہوں۔ مجھے تمہاری یہ حالت دیکھ کر بڑا دکھ ہوا ہے۔ مجھے خوشی ہو گی اگر میں تمھارے کچھ کام آ سکوں۔ تم اپنی ضرورت بیان کرو۔ جو مانگو گے تمہیں دیا جائے گا-*
⭕ نوجوان نےجواب دیا، اے عبدالملک بادشاہ ..! میں اس وقت اللہ کے گھر میں ہوں اور مجھے شرم آتی ہے کہ اللہ کے گھر میں کسی اور سے کچھ مانگوں۔ عبدالملک نے اس کے پُرمتانت چہرے پر نظر دوڑائی اور خاموش ہو گیا۔
⭕ بادشاہ نے اپنے غلام سے کہا : یہ نوجوان جیسے ہی عبادت سے فارغ ہو کر بیتُ اللّٰہ سے باہر آئے، اسے میرے پاس لے آنا- سالم بن عبداللہؓ بن عمرؓ جیسے ہی فارغ ہو کر حرمِ کعبہ سے باہر نکلے تو غلام نے اُن سے کہا کہ بادشاہ نے آپکو یاد کیا ہے۔ سالم بن عبداللہؓ خلیفہ کے پاس پہنچے۔ عبدالملک نےکہا : نوجوان! اب تو تم بیتُ اللّٰہ میں نہیں ہو، اب اپنی حاجت بیان کرو۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں تمہاری کچھ مدد کروں۔
⭕ سالم بن عبداللہؓ نے کہا : اے بادشاہ : آپ میری کونسی ضرورت پوری کر سکتے ہیں، دنیاوی یا آخرت کی؟ بادشاہ نےجواب دیا، کہ میری دسترس میں تو دنیاوی مال و متاع ہی ہے۔ سالم بن عبداللہؓ نے کہا امیر المؤمنین .! دنیا تو میں نے کبھی اللّٰہ سے بھی نہیں مانگی۔ جو اس دنیا کا مالکِ کُل ہے۔ آپ سے کیا مانگوں گا؟ میری ضرورت اور پریشانی تو صرف آخرت کے حوالے سے ہے۔ اگر اس سلسلے میں آپ میری کچھ مدد کر سکتے ہیں تو میں بیان کرتا ہوں۔
⭕ خلیفہ حیران و ششدر ہو کر رہ گیا اور کہنے لگا کہ نوجوان یہ تُو نہیں، تیرا خون بول رہا ہے۔ بادشاہ عبدالملک کو حیران اور ششدر چھوڑ کر سالم بن عبداللہؓ رحمہ اللّٰہ وہاں سے نکلے اور حرم سے ملحقہ گلی میں داخل ہوئے اور نظروں سے اوجھل ہو گئے۔

03/01/2024

خبردار! سردیاں دل کے لئے خطرناک ہیں:
از قیصرندیم مہر
سردی کے موسم میں عموماً پانی پینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ پانی جسم میں لاتعداد کیمیکل عوامل سرانجام دے رہا ہے جس میں سے دوافعال کا ذکر اس مسئلے کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے۔ پانی کا پہلا فعل ہیٹ کنٹرول ہے جس میں پانی عمل تبخیر کے ذریعے جسم کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتا ہے ورنہ جسم کا درجہ حرارت 37ڈگری سے زیادہ ہوجائے اور ہمارے ہارمون ڈی نیچر ہوکر ہماری موت کی وجہ بن سکتے ہیں۔ سردیوں میں بھی پانی اپنی ہیٹ کپیسٹی کی بدولت بھی ہمارے جسم کو کم ٹمپریچر میں محفوظ رکھتا ہے مگر ہم صرف گرمیوں میں پانی کی ضرورت کو اہم سمجھتے ہیں۔ علاوہ ازیں گرمیوں میں پسینہ اور عمل تبخیر کی وجہ سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ہم پانی پیتے رہتے ہیں ۔ پانی کا دوسرا فعل جسم سے گندے اور زہریلے مادوں کا جسم سے بذریعہ گردوں کا اخراج ہے۔ سردیوں میں عمل تبخیر بہت حد تک کم ہوجانے سے انسان کوکم پیاس لگتی ہے جبکہ جسم میں غلاظت کو گردوں سے باہر نکالنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہےاور سردیوں میں تقریباً95فیصد لوگ پانی کم پیتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کے لئے گردے خون سے پانی چوستے رہتے ہیں اور نتیجتاً انسان کا خون گاڑھا ہوچکا ہوتاہے۔
سردیوں میں ہمارا نمک کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہےاورسردیوں میں ایک ہماری ایک اور عادت جو دل کو نقصان پہنچانے میں سرفہرست ہوتی ہے وہ ہے گرم اور طاقت ور خوراک کے نام پر مصالحے دارفوڈ جیسے کہ مصالحے دار بکرے کی کڑاہی، مصالحہ لگی تلی ہوئ مچھلی، انڈوں اور ان پر نمک چھڑک کر زیادہ استعمال ، نمکین مونگ پھلی، مالٹے اور کینوں کو نمک لگا کر کھانا، سلاد پر نمک کا استعمال ، تلی ہوئ چیزیں ، فاسٹ فوڈ، پییزا، بیکری آئٹمز، مٹھائیاں، سوہن حلوہ، پکوڑے اور سموسے وغیرہ۔ ہمارے شہر میں ایسی فوڈز کی بھرمار ہے۔ خود دیکھ لیں کہ پیزا کی کتنی ریسٹورانٹس کھل چکی ہیں۔
پانی کی کمی، خون کا گاڑھا ہونا، نمک کا استعمال، کولیسٹرول کی زیادتی اور گردوں کی کم فلٹریشن نے پہلے ہی انسانی جسم میں ایک دباؤوالا ماحول بنایا ہوتا ہے کہ جسے باڈی سٹریس کہتے ہیں۔جسم اس سٹریس سے نکلنے کے لئے ہمیں بتائے بغیر ہی لڑ رہا ہوتا ہے جس سے ہم غافل رہتے ہیں۔ سونے پہ سہاگہ کہ سردیوں میں کم ٹمپریچر اس سٹریس ہارمون کا لیول بڑھا دیتا ہے جس کا رزلٹ یہ نکلتا ہے کہ خون کی باریک نالیوں کیپلریز میں خون جم جاتا ہے جس سے سردیوں میں فالج، ہارٹ اٹیک، دماغ کی رگ کا پھٹنے اور گردوں کا ناکرہ ہونے کے چانسز 100فیصد بڑھ جاتے ہیں ۔
مفاد عامہ کے لیے کاپی پیسٹ کر شیئر کیا۔

15/12/2023

Must listen sura ad duha
Very beautiful voice
Link in comment

Want your school to be the top-listed School/college in Nankana Sahib?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Bhole Shah Bazar Mandi Faiz Abad
Nankana Sahib
39470