ما شاء اللہ — ہمارے محترم وزیرِ تعلیم جناب رانا سکندر حیات صاحب کے نام خراجِ تحسین
اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بے شمار ہیں، مگر ان میں سے کچھ ایسی ہیں جو کسی قوم کے لیے سمت متعین کر دیتی ہیں۔ ہمارے معزز وزیرِ تعلیم، جناب رانا سکندر حیات صاحب، انہی نعمتوں میں سے ایک ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ بصیرت، تدبر اور عزم عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ نے پنجاب کے نظامِ تعلیم کو ایک نئی روح بخشی — ایسی روح جو علم کو محض حصولِ روزگار نہیں بلکہ شخصیت و کردار کی تعمیر سمجھتی ہے۔
آپ کی قیادت میں پنجاب کا تعلیمی سفر ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے؛ ایسا دور جہاں علم کو جدید ٹیکنالوجی، انسانی اقدار اور فکری آزادی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
اکیسویں صدی دراصل جدت، ٹیکنالوجی اور شعور کی صدی ہے، اور آپ کی بصیرت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہمارا نظامِ تعلیم عالمی معیار سے ہم قدم ہو کر آگے بڑھے۔
جامع تعلیم اور مساوات کا عزم
آپ نے خاص طور پر اس حقیقت کو ملحوظ رکھا ہے کہ تعلیم صرف مراعات یافتہ طبقے کا حق نہیں بلکہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔
اسی مقصد کے تحت آپ نے ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جو پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے بچوں کے لیے بھی علم و تربیت کے یکساں مواقع پیدا کرتی ہیں۔
25/09/2025
21/08/2025
Join us for good grades in very small amount of monthly fee.
27/07/2025
Admission Open for Nursery to Primary Section Only
Take the first step towards your dream career! Admissions open now.
Limited spots available! Apply for admission today.
26/07/2025
10/06/2025
اگر کسی نے فیس معافی کروانی ہے تو فارم کو پر کریں اور سکول جمع کروائیں.شکریہ
16/05/2025
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور
بابت ڈیٹ شیٹ ملتوی شدہ پیپرز ۔مئی 2025
بحوالہ آمدہ احکامات حکام بالا جملہ اساتذہ کرام، والدین، امتحانی سٹاف، امیدواران اور تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
انٹرمیڈیٹ (HSSC) کے تھیوری کے ملتوی شدہ پیپرز درج ذیل ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔
9۔مئی کے ملتوی شدہ پیپر =31 مئی 2025 بروز ہفتہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
7۔مئی کے ملتوی شدہ پیپر =16 جون 2025 بروز سوموار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور میٹرک (SSC) کے ملتوی شدہ درج ذیل ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے
7۔مئی کے ملتوی شدہ پریکٹیکل= 17 مئ 2025 بروز ہفتہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
9۔مئی کے ملتوی شدہ پریکٹیکل=24 مئی2025 بروز ہفتہ
تمام ریگولر امیدوارون revised رولنمبر سلپ اپنے اپنے تعلیمی ادارے جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ ہذا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تاہم مذکورہ شیڈول کے مطابق پرانی رولنمبر سلپس کو بھی تسلیم کرلیا جائے۔ اپنی مقررہ تاریخ اور مضمون کو اچھی طرح یاد رکھیں ۔ کسی امیدوارکا پیپر miss ہونے کی صورت میں بورڈ ہذا ذمہ دار نہ ہوگا۔
اہم نوٹ: صرف ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کےپیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیٹ شیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئ
توجہ فرمائیں!
پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ موجودہ حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فوج کی نقل و حرکت (Army Movement) کی کوئی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
خواہ وہ ٹرک ہوں، جیپیں ہوں، توپیں، ٹینک یا کوئی بھی فوجی ساز و سامان — اس کی ویڈیو یا تصویر اپ لوڈ کرنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
بطور ذمہ دار شہری ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی افواج کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کی ذرا سی احتیاط، دشمن کی بہت بڑی چال کو ناکام بنا سکتی ہے۔
اپنے فوجی بھائیوں کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Nishat High School Sarfraz Nagar-Phool Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.