10/12/2025
*خشک وتر کھانسی ، گلے کے امراض ، گلے کا ورم ، نزلہ زکام ، چھینکوں کا آنا ، نمونیا کے لئے بہت مفید ہے*
*نسخہ ھوالشافی*
ہلدی خام 50 گرام ، ریوند خطائی 50 گرام ، قسط شیریں 50 گرام ، کاکڑسینگی 50 گرام
تمام چیزوں کو اچھی طرح صاف کرکے سفوف تیار کریں
*طریقہ استعمال*
بچوں کوایک ماشہ دوا شہد میں ملا کر دن میں تین بار چٹائیں اور بڑوں کو 500mg کیپسول دن میں تین بار نیم گرم دودہ یا نیم گرم پانی کے ساتھ کھلائیں
10/12/2025
دل کے بند وال کیلیے مجرب نسخہ
اگر دل کے وال بند ہوں، خون کی روانی میں رکاوٹ ہو، یا سینے میں بوجھ اور گھبراہٹ محسوس ہو تو یہ نسخہ ان شاءاللہ شفا کا ذریعہ ہے۔
ھوالشافی
مصطگی رومی اعلیٰ 3 تولہ
کوزہ مصری 6 تولہ
چھوٹی مکھی کا خالص شہد حسبِ ضرورت (تین گنا)
ترکیب:
مصطگی رومی اور کوزہ مصری کو باریک پیس لیں۔
پھر ان دونوں میں تین گنا چھوٹی مکھی کا خالص شہد شامل کر کے معجون تیار کر لیں۔
طریقہ استعمال:
آدھی چمچ صبح اور آدھی چمچ شام، کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد لیں۔
💓 فائدہ:
دل کے جتنے بھی وال بند ہوں، ایک ماہ کے مسلسل استعمال سے ان شاءاللہ کھل جاتے ہیں
27/11/2025
یورک ایسڈ اور ریاحی دردوں کے لئیے
اجوائن دیسی 50 گرام
کلونجی۔ 50 گرام
میتھی دانہ 50 گرام
سنڈھ 50 گرام
چاروں اجزاء کو الگ الگ باریک پیس کر ملا لیں ۔
موسم میں ٹھنڈک اور نمی بڑھنے سے جن خواتین و حضرات میں پٹھوں کا کچھاو ،جوڑوں اور ریاحی دردوں کی علامات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ شاٹیکا ،بادی اور پھولے ہوئے جسموں والے مریض بھی اس نسخے کو آدھا آدھا چمچ دن میں تین بار پانی سے کھائیں ۔
۔ سوداوی امراض جیسے یورک ایسڈ ، کمردرد ، مسلز میں کریمپ پڑنا ، ، بادی بواسیر خشک خارش ، پیٹ میں اپھارہ ، گردوں کا پیشاب کم بنانا جیسے امراض کے لئیے گھریلو کم خرچ بے ضرر اور انتہائی سستا مگر بے حد موثر نسخہ ہے ۔
اور بنا ہوا منگوانا ہے تو کمنٹ کریں۔۔۔
21/11/2025
🔥 اگر شادی سے پہلے کمزوری آپ کو ڈرا رہی ہے… تو یہ پوسٹ آپ ہی کے لیے ہے! 🔥
کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ
👈 مسلسل ہاتھ کے استعمال نے طاقت چھین لی ہے؟
👈 نفس پہلے جیسا نہیں رہا؟
👈 اعتماد ٹوٹ چکا ہے اور شادی کا نام بھی خوف بن گیا ہے؟
پریشان نہ ہوں…!
روایتی حکمت میں ایک ایسا مجموعہ موجود ہے جو اندرونی کمزوری کو سہارا دینے میں مدد کرتا ہے۔،
🌿 ایک ماہ کا مضبوط بنانے والا روایتی فارمولا
یہ نسخہ اُن لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے
جو لمبے وقت کی تھکن، ڈھیلا پن اور کمزوری سے پریشان ہیں۔
مزاج کو طاقت دیتا ہے اور اعتماد بحال کرنے میں معاون ہے۔
فوائد
✔️ کمزوری میں بہتری
✔️ تھکن اور ڈپریشن میں کمی
✔️ منی کی مقدار میں بہتر توازن
✔️ توانائی میں اضافہ
✔️ ازدواجی اعتماد میں اضافہ
🌿 اجزاء — سب کے ساتھ ✔️
✔️ موصلی سفید — 50 گرام
✔️ ستاور — 50 گرام
✔️ اسگند — 50 گرام
✔️ کونچ بیج — 50 گرام
✔️ ثعلب مصری — 20 گرام
✔️ ثعلب پنجہ — 20 گرام
✔️ عقرقرحا — 20 گرام
✔️ تالمکھانہ — 20 گرام
✔️ بکھڑا — 20 گرام
✔️ تخم ریحان — 20 گرام
✔️ جنسنگ گولڈ — 20 گرام
✔️ ریگ ماہی — 1 تولہ
✔️ زعفران — 5 گرام
✔️ الائچی سبز — 20 گرام
✔️ کشتہ قلعی — 5 گرام
✔️ کشتہ مرجان — 5 گرام
✔️ کشتہ مروارید — 5 گرام
✔️ کشتہ نقرہ — 5 گرام
✔️ کشتہ یاقوت — 5 گرام
---
🌿 طریقہ تیاری
تمام جڑی بوٹیوں کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔
آخر میں کشتہ جات شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور بوتل میں محفوظ کر لیں۔
--
🌿 طریقہ، استعمال
روزانہ صبح و شام
آدھا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
ایک ماہ کا استعمال کافی سمجھا جاتا ہے۔
17/11/2025
سردیوں کے موسم میں بچوں اور بزرگوں کے لیے خاص طور پر اور تمام لوگوں کے لیے عام طور پر کھانسی شروع ھو جانا ایک معمول ہے
ایسے میں گھر میں اگر یہ لعوق یعنی چٹنی تیار کی جاۓ تو بہت حد تک کھانسی کو شروع ہوتے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے
،،،،،،،
لونگ جتنے مرضی لے کر بھون لیں(پین میں یا توے پر) اور اتنا بھونیں کہ ان کی راکھ یعنی کوئلہ تیار ہو جائے اسے نکال کر باریک پیس لیں غبار کی طرح۔
یہ راکھ اگر ایک چمچ ہو تو شہد(خالص) کے دو چمچ ملا کر محفوظ کریں
بچوں کے لیے چمچ کا پچھلا حصہ اس چٹنی کا چٹا دیں
دس سال سے زیادہ عمر میں چمچ کا تقریباً چھٹا حصہ چٹا دیں۔
یا انگلی کے دو پپوٹے اور چار پپوٹے بالترتیب چٹائیں ۔
سردیوں کے موسم میں بچوں کی ناک بہنا، کھانسی، کالی کھانسی ،نمونیا ،
ان سب کے لیے بے حد مفید چیز ہے اگر آپ دو چمچ تیار کر کے گھر میں رکھتے ہیں
خاص طور پر بچوں والے گھر میں
اور بزرگوں والے گھر میں تو یہ کھانسی کے لیے نہایت مفید قسم کی چٹنی ثابت ہوئی ہے
طب ہمارے معمولات زندگی میں شامل ہے اس سے ہم جدا نہیں رہ سکتے
فطرت کے قریب رہنے کے لیےقدرتی نعمتوں کا استعمال، شکر کے مترادف ھے
16/11/2025
*دل دھڑکنے کے لیےاور ضعف قلب ، جگر ، دماغ ، گرمی ، کمزوری ، معدہ کی تمام امراض اور اس کے علاوہ اور بھی بے شمار فائدوں کا حامل نسخہ*
*ھوالشافی*
الائچی خورد 5 تولہ ، الائچی کلاں 5 تولہ ، کباب چینی 5 تولہ ، آملہ 5 تولہ ، کشنیز 5 تولہ ، صندل سفید 4 تولہ ، کشتہ عقیق 6 تولہ ، مصری 5 تولہ
*ترکیب تیاری*
تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ باریک پوڈر کریں اور مکس کر کے جار میں سنبھال رکھیں
*ترکیب استعمال*
صبح شام سیب کے جوس سے چھوٹا چمچ اس نسخے کا استعمال کریں
ان شاءاللہ چند دنوں میں حران کن فوائد ھوں گے
منقول
13/11/2025
🌿 سونف کے بیج کیوں قابلِ توجہ ہیں؟
عمر کے پچاس سال کے بعد جسم معمولی غذائی تبدیلیوں کے لیے زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔
ہاضمہ سست پڑ جاتا ہے، ہارمونز بدلتے ہیں، اور جسم میں سوزش خاموشی سے بڑھنے لگتی ہے۔
اکثر لوگ اسے "بڑھاپے کی علامت" سمجھ کر نظرانداز کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جسم ہمیشہ توازن کی تلاش میں رہتا ہے۔
یہ ننھے مگر طاقتور بیج ایسے مرکبات رکھتے ہیں جو اس توازن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
محض ایک چٹکی ایک کیمیائی سلسلہ شروع کر سکتی ہے جو ہاضمے سے لے کر خون کی روانی تک اثر انداز ہوتا ہے۔
🧪 ایک بیج کے اندر چھپی سائنس
سونف کے بیجوں میں انیثول (Anethole) پایا جاتا ہے، جو جسم میں ایسٹروجن جیسی سرگرمی دکھاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، کیلشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
جب آپ انہیں چباتے یا قہوہ بناتے ہیں تو یہ اجزاء آہستہ آہستہ خارج ہو کر نظامِ ہضم کے ذریعے خون میں شامل ہوتے ہیں۔
کچھ ہی گھنٹوں میں یہ ہارمونز، آنتوں کے بیکٹیریا، اور جگر کے انزائمز سے تعامل شروع کرتے ہیں۔
اور چند دنوں میں اکثر لوگوں کو درج ذیل تبدیلیاں محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہیں 👇
1️⃣ ہاضمے کا نرم و لطیف بیدار ہونا
ماریہ (54 سالہ) برسوں سے گیس اور اپھار کا شکار تھی۔
“کچھ بھی کام نہیں کرتا تھا،” وہ کہتی ہیں، “جب تک میں نے کھانے کے بعد چند سونف کے بیج چبانا شروع نہیں کیا۔”
تیسرے دن ہی پیٹ ہلکا محسوس ہوا۔
سونف کے بیج آنتوں کے پٹھوں کو آرام دیتے ہیں، گیس کی تشکیل کم کرتے ہیں،
اور ان کے تیل صفرا (bile) کے بہاؤ کو بہتر بنا کر چربی کے ہضم ہونے میں مدد دیتے ہیں۔
2️⃣ قدرتی صفائی کا اثر
کم لوگ جانتے ہیں کہ سونف کے بیج جسم کے ڈیٹاکس عمل کو بھی نرم انداز میں بڑھاتے ہیں۔
ان کے تیل جگر کو چربی اور زہریلے مادے بہتر طور پر خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
چند دنوں میں آپ کی توانائی بہتر، جلد صاف، اور جسم ہلکا محسوس ہو سکتا ہے۔
قدیم حکماء اسے “باطنی صفائی” کہتے تھے—آج ہم اسے “میٹابولک ری سیٹ” کہیں گے۔
3️⃣ ہارمونل توازن کا آغاز
ہارمونز توانائی، موڈ، وزن، اور نیند کے مرکز ہیں۔
سونف کے قدرتی فائٹوایسٹروجنز ان کے توازن میں مدد دے سکتے ہیں، خاص طور پر خواتین میں۔
کیرولین (59 سالہ) نے روزانہ رات کو سونف کی چائے پینا شروع کی—اور جلد ہی موڈ میں سکون اور گرمی کے دوروں میں کمی محسوس کی۔
سائنس کے مطابق، انیثول ایسٹروجن ریسیپٹرز کے ساتھ نرمی سے تعامل کرتا ہے۔
4️⃣ ذہنی سکون اور خوشبو کا تعلق
سونف کی خوشبو دماغ کے لیمبک سسٹم کو متحرک کرتی ہے—یہ حصہ جذبات کو کنٹرول کرتا ہے۔
اسی لیے سونف کی چائے پینے یا بیج چبانے سے ذہنی سکون اور خوشی کا احساس آتا ہے۔
بہت سے لوگ چند دنوں میں ہی بےچینی میں کمی اور نیند میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔
5️⃣ میٹابولزم میں قدرتی بہتری
جب ہاضمہ درست ہو جائے اور ہارمونز متوازن ہوں تو جسم کی توانائی اور چربی جلانے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔
سونف کے فائبر اور تیل بھوک کم کرتے ہیں، شکر کی سطح مستحکم رکھتے ہیں،
اور کھانے کے بعد کا وزن یا سستی کم کرتے ہیں۔
یوں آپ خود کو زیادہ ہلکا، مطمئن اور متوازن محسوس کرتے ہیں۔
🌿 اپنا طبی دواخانہ – آپ کی بہتر صحت کے لیے کوشاں 💚
👨⚕️ زیرِ نگرانی: حکیم محمد بلال انور سیالوی
🍃 خالص، قدرتی جڑی بوٹیوں پر مبنی علاج – بغیر کسی نقصان کے
📌 نوٹ: یہ معلوماتی مواد ہے، طبی مشورہ نہیں۔
⚠️ کسی بھی علاج سے پہلے مستند طبی ماہر سے رجوع کریں۔
🌿
🍃
💚
💊
💪
09/11/2025
جسم کا اگر کوئی حصہ جل جائے
08/11/2025
وہ مرد جو جریان کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔
جریان کی وجہ سے اپنی صحت خراب کر رہے ہیں
ان کے لیے بہترین نسخہ پیش خدمت ہے۔۔۔۔
اگر خود نہ تیار کر سکیں تو کمنٹ باکس میں رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں۔۔۔
مختلف نسخوں اور علاج کے لیے فالو کریں۔۔۔
07/11/2025
خون کی بند رگیں کھولنے کا آسان نسخہ
اگر جسم کی کوئی بھی رگ بند ہو جائے — چاہے پیروں کی ہو، دماغ کی یا دل کی — انسان بے چین اور بیمار ہو جاتا ہے۔
یہ آزمودہ نسخہ استعمال کرنے سے ان شاءاللہ بند رگیں دوبارہ سے نارمل ہو جاتی ہیں۔
ھوالشافی
دارچینی 10 گرام
کالی مرچ 10 گرام
مغز تخم خربوزہ 10 گرام
السی کے بیج 10 گرام
تیز پتہ 10 گرام
مغز اخروٹ 10 گرام
مصری 10 گرام
ترکیب تیاری:
تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پاوڈر بنائیں اور 30 برابر پڑیاں بنا لیں۔
طریقہ استعمال:
روزانہ ایک پڑی صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔
ایک گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں، البتہ چائے پی سکتے ہیں۔
فوائد:
یہ نسخہ جسم کی تمام بند رگوں کو صاف اور کھول دیتا ہے۔
دل، دماغ اور اعصاب کی کمزوری دور کرتا ہے۔
دل کے مریض اگر اسے مستقل استعمال کریں تو ان شاءاللہ زندگی بھر ہارٹ اٹیک یا لقوہ سے محفوظ رہیں گے۔