19/09/2025
The Scholar College Shaher Sultan
FSC,Pre Medical, Pre Engineering,Computer Science, ICS, MLT,Pharmacy,Dispensary
OT(Two Year Courses)
19/09/2025
01/10/2024
شکر الحمد لله
مجھے بہتر کی تمناتھی
اور مجھے بہترین سے نوازا گیا
الحمدللہ
اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سکالرکالج شہر سلطان نے فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات 2024 میں تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی محترم اساتذہ کرام اورتمام والدین کو دلی مبارک باد ۔
فضائل درود پاک 🌹
1- درود و سلام قربِ مصطفیٰ ﷺ کا ذریعہ ہے
2- ۔ درود و سلام روحانی و جسمانی پاکیزگی کا باعث ہے
3- درود و سلام شرفِ زیارت مصطفیٰ ﷺ کا وسیلہ ہے۔
4- درود و سلام نزول رحمتِ خداوندی کا باعث ہے۔
5- درود و سلام قبولیتِ دعا کا ذریعہ ہے۔
یوم جمعہ حضورنبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت 🌹
جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرتِ درود و سلام کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔
حضرت اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
’’تمہارے دنوں میں جمعہ کا دن سب سے افضل ہے اس دن حضرت آدم کو پیدا کیا گیا اور اسی دن ان کی روح قبض کی گئی اور اسی دن صور پھینکا جائے گا اور اسی دن میں سب بیہوش ہوں گے۔ پس اس روز مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود پڑھنا مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ لوگ عرض گزار ہوئے : یا رسول اللہ! اس وقت بھلا ہمارا درود پڑھنا کس طرح پیش ہوگا جبکہ آپ وصال فرما چکے ہوں گے؟
آپ نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کے جسموں کو زمین پر حرام فرما دیا ہے۔‘‘
(ابن ماجة، السنن، کتاب الجنائز، باب ذِکْرِ وَفَاتِهِ وَدَفْنِهِ ﷺ ، 2 : 304، رقم : 1636)
نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے (ابوداود، ابن ماجہ)
* ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ؐنے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں
( ترمذی)
*سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ، جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا
(ترمذی)
* حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲؐ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔
(ترمذی
*سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بار درود پاک پڑھے اس پر اللہ تعالی اور اس کے فرشتے ستر رحمتیں بھیجتے ہیں۔
( مشکوت شریف)
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے پاس اللہ تعالی کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو آپ کا امتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بار درود پاک پڑھے اللہ تعالی اس کے بدلے اس امتی کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اور اس درود پاک کی مثل اس پر رحمت بھیجتا ہے۔*
( جامع صغیر)
21/03/2024
میٹرک کےبعد کون کون سی فیلڈ میں جا سکتے ہیں ۔سوچیں، سمجھیں اور اپنا راستہ خود منتخب کریں۔ سکالر کالج بہترین لوگوں کا بہترین انتخاب💖🌹❤
04/10/2023
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
زندگی ایک آئینہ ہے! آپ اسے بیزار ہو کر دیکھیں گے تو بیزار ہو جائیں گے مسکراتے ہوئے دیکھیں گے تو مسکراتے چلے جائیں گے۔۔۔۔۔کیونکہ موسم، وقت، زمانہ، کیفیاّت، نیکی بدی، گناہ ثواب خوبصورتی بدصورتی، رنگ ڈھنگ، سب اِنسان کے اندر موجود ہوتے ہیں بس اُِنہیں دیکھنے کھوجنے، برتنے کا ہُنر آنا چاہئے.
انسان بہت کچھ دیکھتا سیکھتا ہے لیکن جب تک دوسروں سے پیار کرنا دوسروں کو معاف کرنا اور دوسروں کی عزت کرنا نہیں سیکھ جاتا۔۔سمجھو کچھ بھی نہیں سیکھا۔۔۔اچھی تعلیم یہ ہے کہ انسان چُپکے چُپکے کسی کے کام آنا ، محبت جتانا، کسی کو جگہ دینا، حوصلہ دینا ، مصیبت میں کسی کے پاس ہونا ۔۔ اپنی خواہشیں چھوڑ کر دوسروں کی پوری کرنا۔۔۔
یہ چھوٹی چھوٹی باتیں انسان کے لئے بہت سی دعائیں اکٹھی کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔۔اگر کوئی بات اچھی اور ایمان و تقویٰ کے اضافہ کا باعث ہو تو اُٹھا لیا کریں یہ نا دیکھیں کہ کون دے رہا ہے یا اس کے گناہ کتنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ کانٹے والے پودوں پر بھی پھل لگتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے کہ جب جہاں سےچاہے ایمان پھوٹ پڑے۔
اے اللّٰہ : ہم سب کو اچھی صحت ، تندرستی، رزقِ حلال کے ساتھ پر امن اور پر سکون زندگی نصیب فرما۔۔ہم سب کو سعادت کی زندگی عطا فرما۔ ہم سب کے آنگن میں محبت کے پھول کھلتے رھیں خوشبو اور دائمی خوشیوں سے گھرانے ھرے بھرے رہیں۔۔جسم سے نکلنے والا ہر عمل اللہ کی رضا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اللہ کی مخلوق کے لیے کوشاں رہنا ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔ بیشک تو ہی ہمیں نیک اور صالح بنا ۔اے اللّٰہ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں ہر بُرے دن سے ہر بُری رات سے، ہر بُری گھڑی سے، ہر بُرے لمحے سے، آنے والی آفتوں بلاؤں مصیبتوں پریشانیوں دُکھوں فکروں اور ہر قسم کی بیماریوں سے اے اللّٰہ ہمیں ہر لمحے اپنی حفظ و امان عطا فرما۔۔۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔۔
*** آمیـــن ثم آمین یا رب العالمین
29/09/2023
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
ارشاد ربّانی ہے : "وَما اَرسلنٰکَ اِلَّا رَحمَتَہ الِلعَالَمِین" _اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔۔۔۔_اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ربیع الاول ہے یہ مہینہ فیوض و برکات کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔۔ اللّٰہ کے حبیب ﷺ اسی مہینے میں رحمت العالمین بن کر جلوہ افروز ہوئے اور اسی ماہ میں ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے جہاں حکومت الہیہ کی داغ بیل ڈالی۔۔۔
اور اسی ماہ مقدس میں تکمیل شریعت سے سرخرو ہو کر 63 سال میں دُنیا سے کُوچ فرما گئے۔۔تین اہم ترین واقعات "ولادت با سعادت " ۔۔۔ " ہجرت مدینہ" اور دارفانی سے کُوچ۔۔۔ کی وجہ سے یہ مہینہ رسول اللہ ﷺ کی 63 سالہ زندگی کا احاطہ کرتا ہے اور ساری انسانیت کو رسول اللہ ﷺ سیرت اور حیات طیبہ پر آنے کی دعوت دیتا ہے۔۔۔
اللّٰہ نے اپنی بنائی ہوئی ہر چیز کا تعلق اپنے پیارے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نام سے جوڑا ہے۔۔۔۔قرآن کا تعلق، محمدؐ ﷺ ۔۔۔۔ نماز کا تعلق، محمدؐ ﷺ ۔۔۔حج کا تعلق، محمدؐ ﷺ ۔۔۔۔رمضان کا تعلق، محمدؐ ﷺ ۔۔۔ دعا کا تعلق، محمدؐ ﷺ۔۔۔۔۔۔ اس کائنات کی تخلیق کا تعلق، محمدؐ ﷺ ۔۔۔اور قربان جائیں اپنی قسمت پہ، ہمارا بھی تعلق محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم. کا امّتی ہونا ہے۔۔۔بہت بڑی نعمت و سعادت ہمیں نصیب ہوئی۔۔۔۔اب اس کی جتنی بھی قدر کریں کم ہے۔۔۔۔۔۔!!
اے اللہ ! : آپ ﷺ کی اطاعت اور انکی اسوا حسنی کو ہماری زندگیوں میں شامل فرما۔۔۔آپ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما۔۔۔اے اللّٰہ بیشک ہم گناہگار ہیں، خطا کار ہیں، شیاہ کار ہیں لیکن تیرے محبوب کے امّتی ہیں۔۔۔۔انکے صدق طفیل ہمیں معاف فرما۔۔۔۔اور اپنی محبت کو ہمارے لئے ہر چیز کی محبت سے بڑھا دے ، ہم بے میں اپنا خوف ہر چیز کے خوف سے زیادہ کر دے ، دنیا کی ہر طلب پر اپنی ملاقات کا شوق غالب کر دے اور جب تُو د نیا والوں کو ان کی دنیا سے ٹھنڈک دے تو آنکھوں کی ٹھنڈک اپنی عبادت اور آپ ﷺ کی اطاعت میں رکھ دے۔ اے اللّٰہ ہم میں جو بیمار ہیں ان کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔
*** آمین ثم آمین یارب العالمین **
29/09/2023
اسلام علیکم
آج بارہ ربیع الاول ہے تو میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آج چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے آقائے دو جہاں سرور عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم ❤️ پر درودشریف پڑھیں
29/09/2023
بلغ العلےٰ بکمالہٖ
کشفَ الدُجیٰ بجمالہٖ
حسُنت جمیعُ خِصالہٖ
صلو علیہ و آلہٖ
پہنچے بلندیوں پہ ، وہ ﷺ اپنے کمال سے
چھٹ گئے اندھیرے آپ ﷺ کے حسن و جمال سے
آپ کی سبھی عادات مبارکہ اور سنتیں بہت پیاری ہیں
آپ ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پر سلام ہو
27/09/2023
آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نہ پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ
ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ
01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
26/09/2023
تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے
کیسی وہاں کی راتیں کیسی وہاں کی باتیں
انہیں پوچھ لو نبی ﷺ کا جو مدینہ دیکھ آئے
نہ یہ بات شان سے ہے نہ یہ بات مال و زر کی
وہی جاتا ہے مدینے آقا ﷺ جسے بلائیں
روزے کے سامنے میں یہ دعائیں مانگتا تھا
میری جاں نکل تو جائے یہ سما بدل نہ جائے
لو چلا ہوں میں لحد میں میرے مصطفی ﷺ سے کہ دو
کہ ہوا تیری گلی کی مجھے چھوڑنے کو آئے
طیبہ کو جانے والے تجھے دیتا ہوں دعائیں
در مصطفی ﷺ پے جا کے تو جہاں کو بھول جائے
وہی غم گسار میرا وہ ظہوریؔ یار میرا
میری قبر پر جو آئے نعت نبیﷺ سنائے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Muzaffargarh
34410