Govt. Graduate College Muzaffargarh

Govt. Graduate College Muzaffargarh Official Page of Government Graduate College Muzaffargarh. Managed by Media Team of College.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات اور پارلیمانی سیکرٹری براے ہائر ایجوکیشن سردار اجمل خ...
19/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات اور پارلیمانی سیکرٹری براے ہائر ایجوکیشن سردار اجمل خان چانڈیہ کے تعلیمی وژن کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں طلبہ کا شاندار ڈیجیٹل اقدام

مظفرگڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی پالیسیوں اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سردار اجمل خان چانڈیہ کی حوصلہ افزائی کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں طلبہ کی تخلیقی، تحقیقی اور عملی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین کی قیادت میں کالج میں طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور عملی تعلیم کے ذریعے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کردہ کالج مینجمنٹ سسٹم (College Management System) کی جامع پریزینٹیشن اور عملی ڈیمو پیش کیا۔

اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ، پروفیسر ظفر حسین چانڈیہ اور لیکچرر محمد ندیم نے طلبہ کی پریزینٹیشن کا مشاہدہ کیا اور سسٹم کے مختلف ماڈیولز، خصوصیات اور عملی افادیت کا جائزہ لیا۔

طلبہ کی جانب سے تیار کردہ کالج مینجمنٹ سسٹم میں ایڈمشن، ایڈمشن سکروٹنی، ایڈمشن اپروول، فیس چالان، طلبہ کا ریکارڈ، حاضری، کلاس ورک، اسائنمنٹس، گریڈنگ، رزلٹس، آن لائن لیکچرز، آن لائن کوئزز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) سمیت متعدد اہم ماڈیولز شامل کیے گئے ہیں۔

سسٹم میں اساتذہ سے متعلق مختلف انتظامی امور، تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی، رپورٹس اور پرنسپل ڈیش بورڈ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے کالج کے مختلف تدریسی و انتظامی معاملات کو ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ نے طلبہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی اداروں کے تدریسی و انتظامی امور کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے انہیں سسٹم کو مزید بہتر بنانے اور اس میں جدید فیچرز شامل کرنے کی ترغیب دی۔

پروفیسر ظفر حسین چانڈیہ نے طلبہ کی پریزینٹیشن اور عملی ڈیمو کو سراہتے ہوئے ان کی تکنیکی مہارت، تخلیقی سوچ، ٹیم ورک اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے حقیقی ادارہ جاتی ضروریات کو سمجھ کر ان کے لیے سافٹ ویئر حل تیار کرنا ایک قابلِ تحسین سرگرمی ہے۔

لیکچرر محمد ندیم نے بھی طلبہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے نظری علم کو عملی منصوبوں میں استعمال کریں۔ انہوں نے کالج مینجمنٹ سسٹم کو طلبہ کے لیے سیکھنے، تجربہ کرنے اور حقیقی مسائل کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سردار اجمل خان چانڈیہ کی جانب سے طلبہ کی تخلیقی اور عملی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی قابلِ تحسین ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایسے جدید منصوبوں کی پذیرائی نوجوانوں کو مزید آگے بڑھنے، نئے آئیڈیاز پر کام کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین کی قیادت میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں جدید تعلیم، ٹیکنالوجی، تحقیق اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کالج مینجمنٹ سسٹم کی تیاری اور اس کا عملی مظاہرہ اسی تعلیمی و تخلیقی ماحول کی ایک نمایاں مثال ہے۔

کالج انتظامیہ کے مطابق ایسے عملی منصوبے طلبہ کی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید دور کے تقاضوں اور مستقبل کے پیشہ ورانہ میدان کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلبہ کا یہ اقدام اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ نوجوان نسل میں جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنے، حقیقی مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے لیے مؤثر ڈیجیٹل سلوشنز تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ کالج انتظامیہ نے طلبہ کی اس شاندار کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے جدید، تخلیقی اور عملی منصوبوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔


Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, Lahore

18/08/2026
پاک چین دوستی کے 75 سال: ضلعی سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلبہ نے دو پوزیشنیں حاصل کر لیںنوجوان ن...
17/08/2026

پاک چین دوستی کے 75 سال: ضلعی سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلبہ نے دو پوزیشنیں حاصل کر لیں

نوجوان نسل پاک چین دوستی کی حقیقی سفیر ہے، سردار اجمل خان چانڈیہ

مظفرگڑھ (پریس ریلیز): پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی سطح کے مضمون نویسی اور کوئز مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں۔ مضمون نویسی میں سویرا سیف اللہ نے پہلی پوزیشن جبکہ کوئز مقابلے میں محتشم خالد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مظفرگڑھ میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار اجمل خان چانڈیہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی تھے، جبکہ پروفیسر عبدالرحمٰن کھاکھی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ اور پروفیسر ڈاکٹر کبریٰ بانو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز بی ایس انگلش چھٹے سمسٹر کی طالبہ علشبہ طاہر نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ بعد ازاں انہوں نے ہی ہدیۂ نعت بھی پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض بی ایس انگلش کی طالبہ رامین فاطمہ نے نہایت عمدگی سے سرانجام دیے۔

سردار اجمل خان چانڈیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین دوستی ایک لازوال، مضبوط اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والا رشتہ ہے، جبکہ نوجوان نسل دونوں ممالک کی دوستی کی حقیقی سفیر ہے۔ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونا دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کے رشتے کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پاک چین دوستی کے حوالے سے ایسے علمی و تخلیقی مقابلوں کا انعقاد طلبہ و طالبات کو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کے امکانات سے آگاہ کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں ضلع مظفرگڑھ کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ پروفیسر عبدالرحمٰن کھاکھی نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف کتابی علم کے مراکز نہیں بلکہ طلبہ کی فکری، تخلیقی اور شخصی تربیت کے بھی اہم مراکز ہیں۔ ایسے مثبت اور بامقصد مقابلے طلبہ و طالبات میں مطالعہ، تحقیق، اظہارِ خیال اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلبہ کی دو پوزیشنیں حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی کالج کے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔
مضمون نویسی کے ضلعی مقابلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی طالبہ سویرا سیف اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مظفرگڑھ کی طالبہ ماہرہ مرتضیٰ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادو کی طالبہ علینہ خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کوئز کے ضلعی مقابلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادو کی طالبہ اقصیٰ جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی طالبہ محتشم خالد نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادو کی طالبہ بسمہ صابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے اختتام پر سردار اجمل خان چانڈیہ، پروفیسر عبدالرحمٰن کھاکھی اور پروفیسر ڈاکٹر کبریٰ بانو نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کیے اور انہیں ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
تقریب میں کالج فیکلٹی، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, LahorePectaa Muzaffargarh

تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کے قیام اور طلبہ کی مثبت تربیت میں پریکٹوریل بورڈ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: ڈپ...
17/08/2026

تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کے قیام اور طلبہ کی مثبت تربیت میں پریکٹوریل بورڈ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالرحمن کھاکی

مظفرگڑھ (رپورٹ): وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن سردار اجمل خان چانڈیہ کے تعلیمی وژن اور گورننس پالیسی کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پریکٹوریل بورڈ کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ پروفیسر عبدالرحمان کھاکھی کے دورۂ کالج کے موقع پر پرنسپل آفس میں منعقدہ اس باوقار تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالرحمان کھاکھی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے فرائض کی بہترین انجام دہی پر اساتذہ میں لیٹرز آف اپریسی ایشن اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
پریکٹوریل بورڈ کے فرائض محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت سے نبھانے پر پروفیسر عالیہ منیر (شعبہ انگریزی)، پروفیسر ہمایوں رشید لودھی (شعبہ فزکس)، پروفیسر نیاز احمد (شعبہ ریاضی) اور پروفیسر انس نذیر لنگاہ (شعبہ شماریات) کو لیٹرز آف اپریسی ایشن پیش کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین پریکٹوریل بورڈ پروفیسر شفیع اللہ خان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالرحمان کھاکھی نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مثالی نظم و ضبط کے قیام اور طلبہ کی مثبت فکری و اخلاقی تربیت میں پریکٹوریل بورڈ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور فرض شناس اساتذہ ہی تعلیمی اداروں کا حقیقی سرمایہ ہیں۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈسپلن کا قیام اولین ترجیح ہے، اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی باقاعدہ پذیرائی سے ادارے میں پیشہ ورانہ لگن اور مثبت تعمیری ماحول کو فروغ ملتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعائیں کیں۔


Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, LahoreDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh Pectaa Muzaffargarh

آمدِ ماہِ ربیع الاوّل کے پُرسعادت موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے تمام اساتذہ، طلبہ، ان کے اہلِ خانہ اور تمام ام...
15/08/2026

آمدِ ماہِ ربیع الاوّل کے پُرسعادت موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے تمام اساتذہ، طلبہ، ان کے اہلِ خانہ اور تمام امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسوۂ حسنہ ﷺ پر چلنے، علم کی شمع روشن رکھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
منجانب:
پرنسپل و اسٹاف
گورنمنٹ گریجویٹ کالج، مظفرگڑھ
⁠ ⁠ ⁠ ⁠ ⁠ ⁠ ⁠ ⁠
Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, Lahore

جدید فنی تعلیم کا نیا دور: گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں DIT پروگرام کے الحاق کے سلسلے میں PBTE وفد کا دورہوزیر اعلیٰ...
15/08/2026

جدید فنی تعلیم کا نیا دور: گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں DIT پروگرام کے الحاق کے سلسلے میں PBTE وفد کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ترقی پسندانہ پالیسیوں کے تحت، گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں فنی تعلیم کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ کی خصوصی دلچسپی اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (PBTE) کے وفد نے ڈائریکٹر اعجاز خان کی سربراہی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ پروفیسر عبدالرحمان کھاکھی بھی موجود تھے۔
وفد نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین سے پرنسپل آفس میں تفصیلی ملاقات کی، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ نے ادارے کی تعلیمی پیش رفت اور ڈی آئی ٹی پروگرام کے الحاق سے متعلق جاری انتظامات کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ نشست کے دوران ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) کے الحاق، ادارہ جاتی تیاریوں اور تدریسی حکمتِ عملی پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ وفد نے ادارے کے شاندار نظم و ضبط، جدید تدریسی سہولیات اور شاندار تعلیمی ماحول کو بھرپور انداز میں سراہا۔

Muhammad Ajmal ChandiaHigher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, Lahore

جشنِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں DC الیون اور DPO الیون کے مابین شاندار فٹبال میچ کا انعقادمظفرگڑھ...
14/08/2026

جشنِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں DC الیون اور DPO الیون کے مابین شاندار فٹبال میچ کا انعقاد

مظفرگڑھ (پ ر):جشنِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر حکومتِ پنجاب کے وژن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن و ممبر اسپورٹس بورڈ پنجاب سردار اجمل خان چانڈیہ کی خصوصی ہدایات و سرپرستی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مظفرگڑھ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے گراؤنڈ میں DC-11 اور DPO-11 کے مابین شاندار اور دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اکاؤنٹس آفیسر ندیم بٹ اوروائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ بطور مہمانانِ اعزاز شریک ہوئے۔ اس موقع پر ضلعی افسران، اساتذہ، پولیس اہلکاروں اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
میچ کے انتظامات کے نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ پروفیسر عبدالرحمن کھاکھی نے کی۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل اور بھرپور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ گراؤنڈ میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، جبکہ جشنِ آزادی کا جوش و خروش بھی نمایاں تھا ۔ مہمانانِ گرامی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ "یومِ آزادی ہمیں باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ ضلعی محکموں اور اداروں کے مابین اس نوعیت کے مقابلے نہ صرف باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں صحت مند تفریح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے میدان آباد رکھنے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔"
تقریب کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

Higher Education Department-HED Punjab Muhammad Ajmal Chandia Rana Sikandar Hayat DC MUZAFFARGARH_Official HED South Punjab Deputy Director Colleges District Muzaffar Garh Rana Arif Javed Maryam Nawaz Sharif DPI Colleges, Punjab, Lahore

ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سردار اجمل...
14/08/2026

ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سردار اجمل خان چانڈیہ سے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد مزمل صدیقی کی ملاقات، تعلیمی امور پر گفتگو

مظفرگڑھ: جشنِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقدہ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سردار اجمل خان چانڈیہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پبلک ریلیشنز آفیسر، گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ، محمد مزمل صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سردار اجمل خان چانڈیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یومِ آزادی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا، جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں، ہم نصابی پروگرامز اور ہائر ایجوکیشن کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

پارلیمانی سیکرٹری سردار اجمل خان چانڈیہ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی تعلیمی و تدریسی خدمات اور مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی و بہتری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران معیاری تعلیم کے فروغ، طلبہ کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی اداروں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

🇵🇰
Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, LahoreHigher Education Commission, PakistanPectaa Muzaffargarh

14/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں یومِ آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ نے وطنِ عزیز اور ادارے کی ترقی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی، جس میں کالج انتظامیہ، اساتذہ اور عملے نے شرکت کی۔


Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, Lahore

ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مرکزی تقریبات اور آزادی ریلی کا انعقاد؛ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکی...
14/08/2026

ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مرکزی تقریبات اور آزادی ریلی کا انعقاد؛ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سردار اجملُ چانڈیہ ،ڈپٹی کمشنر،عثمان طاہر جپیہ ڈی پی او،سید غضنفر علی شاہ اور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین سمیت
تدریسی و غیر تدریسی عملے کی بھرپور شرکت

مظفرگڑھ: وطنِ عزیز پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ضلع مظفرگڑھ میں قومی جوش و جذبے، ولولے اور تجدیدِ عہد کے ساتھ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب، پرچم کشائی اور آزادی ریلی سمیت مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا، جن میں سرکاری افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی، جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن سردار اجمل خان چانڈیہ، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضفر علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
بعد ازاں ڈی سی آفس سے آزادی ریلی کا آغاز ہوا، جس میں شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین، محکمہ تعلیم کے افسران، ضلعی محکموں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل ہال پہنچی۔

ضلع کونسل ہال میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی ثقافتی و تعلیمی پروگرام پیش کیا گیا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلو، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے تحریکِ پاکستان، آزادی کی اہمیت اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا۔ طلبہ کی پُرجوش پیشکشوں نے تقریب کے شرکاء کو متاثر کیا اور قومی جذبے کو مزید تقویت بخشی۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہونے کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ نئی نسل کو اپنے اسلاف کی قربانیوں اور قیامِ پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوانوں کی کردار سازی، قومی شعور کی بیداری اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ علم، اتحاد، نظم و ضبط، محنت اور مثبت سوچ سے ہو کر گزرتا ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، ترقی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شہدائے وطن اور تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں و کارکنوں کے درجات کی بلندی کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

#14اگست #مظفرگڑھ


Higher Education Department-HED PunjabRana Sikandar HayatMuhammad Ajmal ChandiaHED South PunjabDeputy Director Colleges District Muzaffar Garh DC MUZAFFARGARH_OfficialRana Arif JavedMaryam Nawaz SharifDPI Colleges, Punjab, Lahore

Address

Multan Road
Muzaffargarh
34200

Telephone

+923147559841

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. Graduate College Muzaffargarh:

Shortcuts

Share