12/02/2023
Health Tips
Health tips page health news purpose only.
12/02/2023
Assalmualikum!
Friends aj video mai ham
Phenergan syp uses/adverseeffcts/complete details Urdu/hindi
Assalmualikum!
All friends today video full information about sami pharmaceutical company products A-Z and USes please like video and follow my channel
info pk
Assalmualikum!
Aj ki video Mai ham Abbott pharma company products A-Z and USes ki details information shamil kr gy
info pk
08/01/2023
پنجاب میں دواؤں کی لوکل خرید کی نئی پالیسی متعارف
لاہور: پنجاب میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے دواؤں کی لوکل خرید کی نئی پالیسی متعارف کرا دی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ نئی پالیسی محکمہ صحت میں شفافیت کا نیا معیار مقرر کرے گی، سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، لوکل پر چیز کی نئی پالیسی کے تحت مقابلے کا رجحان بڑھے
سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے بتایا کہ پالیسی سے مریضوں کو مفت دوائیں فراہمی میں بہتری آئے گی، اس کے تحت سارا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، اسپتالوں میں مفت اور معیاری دواؤں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
Assalmualikum!
All friends today video or aj ki video Mai ham Pakistan ki multinational pharmaceutical company Getz Pharma ki products A-Z and USes ki details k bare study kre gy.video achi lagy tu please like aur follow krna na bolye ga shukariya.
Pharma company
info pk
25/08/2022
https://youtube.com/channel/UC2GdOk0doeRmHbOYT_85Hwg
All members please subscribe my channel thank-you
Pharma Info PK - YouTube Asslamualikum!Welcome to my channel All my videos are strictly for informational and educational purpose, it is not intended to treat any patient, nor is it ...
21/03/2022
https://imranhealthytips.blogspot.com/2022/03/10-easy-ways-to-maintain-your-health.html
10 easy ways to maintain your health maintain good healthy lifestyle Intro: Health care is an important part of everyday life, especially as you get older and your health become...
19/11/2020
موسم سرما میں یہ پھل کھائیں، قوت مدافعت بڑھائیں
کسی بھی انسان کے لیے رواں سال کی سب سے اہم چیز’’ قوت مدافعت‘‘ ہے۔ مضبوط قوت مدافعت ہی ہے جو انسان کو مختلف بیماریوں کے حملہ آور ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔
کورونا وبا کے دور میں جہاں ہر شخص اپنی صحت کو لے کر کافی محتاط ہے وہیں قوت مدافعت میں تھوڑا سا اضافہ بھی کورونا وائرس سمیت دیگر وائرل انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی، نزلہ سرد موسم کی عام بیماریوں میں سے ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں۔
لہٰذا زیادہ تر لوگ موسم سرما میں وائرل انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لیے جوشاندہ ، گرین ٹی اور مختلف جوسز کا استعمال بڑھادیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موسم سرما کے کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں ۔
آئیے جانتے ہیں وہ پھل کون سے ہیں ۔
امرود
امرود موسم سرما کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور امرود انسانی جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے انسانی خلیات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھتاہے۔
امرود میں زیادہ مقدار میں پایا جانے والا فائبر دل اور بلڈ شوگر کی صحت بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔
ناشپاتی
سردی کا پھل ناشپاتی بچوں اور بڑوں دونوں کا پسندیدہ ہے۔ جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس کا جوس بھی صحت کے لیےفائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات مثلا وٹامن ای اور سی سے بھرپور ناشپاتی کا استعمال آنتوں کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔
نارنگی
نارنگی کو وٹامن سی اور کیلشیم کا خزانہ تصور کیا جاتا ہے ۔ وٹامن سی کی زیادہ مقدار قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔
دوسری جانب نارنگی موسمی انفیکشن کا خطرہ کم کرتے ہوئے جسم کے اندرونی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔
سیب
وکٹورین کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی کہ روزانہ ایک سیب سے رہے ڈاکٹر دور ، کیونکہ سیب کا باقاعدگی سے استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے، پیکٹن ، فائبر ، وٹامن سی اور کے سے بھرپور پھل سیب انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔
پپیتا
پپیتا وٹامن سی، پوٹاشیم ، میگنیز ، فولیٹ سے بھرپور ایک اور پھل ہے، ایک درمیانے سائز کے پپیتا کا استعمال دن بھر میں تجویز کردہ وٹامن سی کی مقدار کو بآسانی پورا کرسکتا ہے۔
یہی نہیں پپیتے میں موجود اینٹی انفلیمینیٹری خصوصیات جسے پاپین کہا جاتا ہے نظام انہضام کو فعال کرنے کا سبب بنتی ہے۔
انار
پھلوں کےفوائد کی بات ہو اور پھلوں کے بادشاہ انار کا ذکر نہ آئے ناممکن سی بات ہے، اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات سے مالا مال سردی کا اہم پھل انار مدافعتی نظام سے متعلق عوارض آرتھرائٹس اور آسٹروتھرائٹس میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی صحتمند تصور کیا جاتا ہے ۔
دوسری جانب انار اینٹی باڈی پروڈکشن کو فروغ دیتے ہوئے مدافعتی نظام کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انار کو قوت مدافعت مضبوط بنانے اوردیگر بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں مددگار پھل کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے۔
18/11/2020
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا نہایت سستا نسخہ
کراچی : ماہرین نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو روزانہ دو کیلے کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ کیلوں کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر ایک خطرناک مرض ہے جس میں شریانوں میں بہتے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور دل کو معمول سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر انسان کے دل سے متعلق مختلف بیماریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، دوسری طرف کم بلڈ پریشر بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، یہ چکر آنے کا سبب بن سکتا ہے جو انسان کے دل کی صحت کو متاثر کر دیتا ہے۔
ماہرین بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے والی ایسی اشیا تجویز کرتے ہیں جن کے ذریعے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے، انہی میں سے ایک شے کیلا بھی ہے، طبی ماہرین کے مطابق روزانہ دو کیلوں کا استعمال بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
بھارتی کستوریا میڈیکل کالج کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں کچھ لوگوں کو شامل کیا گیا جن میں سے کچھ کو ایک ہفتے تک روزانہ دو کیلے کھلائے گئے جبکہ دیگر افراد نے ایسا نہیں کیا ، ایک ہفتے بعد یہ دیکھا گیا کہ ایک ہفتے تک روزانہ دو کیلے کھانے والوں کے بلڈ پریشر میں دس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے کیونکہ کیلا غذائی اجزاء اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.