20/02/2026
الحمدللہ!
آج ہمارے ادارے ریڈ فاؤنڈیشن اسکول میرا سرو میں “تعلیم دوست” مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
اس مہم کا مقصد یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم میں معاونت فراہم کرنا اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ تعلیم وہ روشنی ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتی ہے اور ایک بچے کے مستقبل کو سنوار دیتی ہے۔
ہم اپنے تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون کسی بچے کی کتاب، یونیفارم یا فیس کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔
آئیے! ہم سب مل کر “تعلیم دوست” بنیں اور یہ ثابت کریں کہ ہمارا ادارہ نہ صرف تعلیم دیتا ہے بلکہ انسانیت کا درس بھی دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس عمل کو قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔