16/03/2026
Major Abdul Majeed Boys High School Lamian pattian
....... Official page .......
50 Years of Excellence
16/03/2026
An awareness activity on climate change adaptation and mitigation principles was conducted at Government Boys High School Lamian Pattian. Students actively participated in this informative session and committed to playing their role in addressing climate change.
Thanks to Mr. Usman & team KIIR
03/03/2026
Government Boys High School Lamian Pattian offers quality education and modern facilities for students, including:
• ECE Model Class
• Science Lab
• Computer Lab
• Library
• Digital Learning System
• Activity-Based Learning
• Qualified Teaching Staff
• Safe & Disciplined Environment
• Playground
• Clean Drinking Water
• Proper Sanitation Facilities
• Examination Centre Facility
Kindly ensure your child’s admission at the earliest to secure a place for the upcoming academic session.
🌟 اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری! 🌟
🎓 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لمیاں پٹیاں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک داخلے جاری ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت اور نظم و ضبط کا ماحول ملے تو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لمیاں پٹیاں آپ کے اعتماد پر پورا اترنے والا ادارہ ہے۔
📚 ہماری نمایاں خصوصیات:
✨ قابل اور تجربہ کار اساتذہ
✨ بہترین تعلیمی ماحول
✨ اعلیٰ نظم و ضبط
✨ صاف ستھرا اور پلے گراؤنڈ
✨ ہم نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع
ہمارا مقصد بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک بااعتماد اور کامیاب شہری بن سکیں۔
آج ہی اسکول تشریف لائیں اور اپنے بچوں کا داخلہ کروائیں۔
منجانب۔پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لمیاں پٹیاں مظفراباد
In addition to the academic syllabus, technical skills are also essential for success. This initiative by Class 6 is a step toward equipping students with modern & technological education.
24/12/2025
In loving memory of Sameer Hussain (17-05-2015 to 21-12-2025), a student of Class 5 who was a brilliant learner and an extraordinary human being. His absence will always be deeply felt. Heartfelt condolences to the bereaved family. May his soul rest in eternal peace 💔
16/12/2025
https://www.facebook.com/share/p/1AE7W8iv1z/
جناح سکول سٹوڈنٹس ڈائری || محترم دانیال رضا صاحب (حال :EST بوائز ہائی سکول لمیسں پٹیاں مظفرآباد ) کا فائل فوٹو || موصوف نے میٹرک سال 2010 میں جناح سکول سے کی تھی۔
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
اگر آپ بھی اپنی مختصر بائیو گرافی یا مادر علمی سے جڑی حسین یادیں شیئر کرنا چاہتے ہیں تو پیج ایڈمن سے انباکس رابطہ کیجئے کیونکہ کمنٹس بسا اوقات رہ جاتے ہیں۔ شکریہ
The serene and soulful Hamad recitation by Daniyal Raza sb, our esteemed staff member, added a spiritual essence to the occasion 🌸
Students vs Teachers – Volleyball Showdown!
A fun-filled and competitive match between Class 10th students and our teachers. Moments full of energy, teamwork and healthy competition ❤️
06/12/2025
Sports Gala 2025 – Day 3
(Closing Ceremony)
An honour to welcome our Chief Guest, Director General Mineral Resources, Naseer Mughal sb, who is also a proud former student of our school. His presence made the closing ceremony truly memorable ❤️
سپورٹس گالا—یومِ دوم کی روداد
سپورٹ گالا کا دوسرا روز آج خوشگوار مسرتوں، چاک و چوبند نظم و ضبط اور طلبہ کے بے پناہ جوش سے مزین رہا۔ دن کا آغاز حسبِ روایت اسمبلی سے ہوا جہاں صدرِ معلم نے نہایت وقار کے ساتھ نئے آنے والے اساتذہ کا خیرمقدم کیا اور رخصت ہونے والے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے یہ کلماتِ محبت و قدردانی فضا میں ایک خوشگوار احساس چھوڑ گئے۔
اس کے بعد چاروں ہاؤسز کے طلبہ اپنے معلمین کی رہنمائی میں باوقار مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پروگرام کے کمپیئر اسد اعوان صاحب نے محفل کا آغاز کیا اور نہایت سلیقے سے دانیال رضا صاحب کو نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کے لیے مدعو کیا۔ نعت کی روح پرور لے نے ماحول میں تقدس کی لطیف خوشبو بکھیر دی۔
تقریبات کا عملی آغاز پریپ کلاس کی دوڑ سے ہوا، پھر یکے بعد دیگرے پرائمری کلاسز کے ننھے معصوم طلبہ نے جماعت وار دوڑ میں حصہ لیا۔ بچوں کی چستی، مسکراہٹیں اور ہمت افزا کوششیں دیکھ کر اساتذہ کی آنکھوں میں خوشی جھلک رہی تھی۔
دوڑ کے فوراً بعد بوری بند دوڑ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جنہوں نے طلبہ ہی نہیں بلکہ اساتذہ کو بھی خوب محظوظ کیا۔ اس دوران عامر اعوان صاحب پوری ذمہ داری کے ساتھ رجسٹر میں جیتنے والے بچوں کے نام، جماعت اور ہاؤس کا اندراج کر رہے تھے۔ احسان قذافی صاحب بچوں کی لائنیں بنوانے، دوڑ کے انتظامات اور بوری جمپ کی تیاری میں نہایت خلوص سے مصروف رہے۔ عبدُالقیوم صاحب سپروائزری امور میں پوری دلجمعی کے ساتھ مصروف رہے اور یوں یہ سارا عمل نہایت خوش اسلوبی سے آگے بڑھتا گیا۔
پرائمری مقابلوں کے بعد لانگ جمپ اور ہائی جمپ کا مرحلہ آیا۔ ہر امیدوار کو تین مواقع فراہم کیے گئے اور اس دوران اعجاز مقبول صاحب، عبدُالقیوم صاحب، احسان قذافی صاحب، اسد اعوان صاحب اور عامر اعوان صاحب نے اپنی اپنی ذمہ داریاں نہایت مستعدی سے انجام دیں۔ طلبہ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا؛ وہ ہر جست، ہر چھلانگ اور ہر کوشش کو پوری یکسوئی سے دیکھ رہے تھے۔
ان مقابلوں کے اختتام پر شوٹ بال کا دوستانہ مقابلہ منعقد ہوا جس میں ایک ٹیم اساتذہ پر اور دوسری طلبہ پر مشتمل تھی۔ کھیل کا ماحول پہلے ہی پرجوش تھا، لیکن عامر اعوان صاحب کی ظریفانہ اور برجستہ کمنٹری نے اس میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
چونکہ آج جمعۃ المبارک تھا، اس لیے وقتِ مقررہ پر چُھٹی دے دی گئی۔ بعد ازاں سٹاف نے حسبِ روایت چائے سے لطف اٹھایا اور پھر سب اپنے اپنے گھروں کی راہ گیر ہوئے۔
Energy, excitement and endless fun… Sack Race in sports Gala 2025 🌸
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Muzaffarabad