02/06/2026
انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ معلوم ہوا کہ دی ڈیسنٹ پبلک سکول کی طالبہ علیزہ امتیاز، جو چند روز قبل گھر میں ایک درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھیں اور زیرِ علاج تھیں، آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
اس المناک سانحے پر ہم (عبداللہ ایجوکیشنل اکیڈمی راجپیاں جملہ سٹاف) مرحومہ کے والدین، اہلِ خانہ، اساتذہ اور تمام عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ علیزہ امتیاز کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ