Madrasa Syedna Moaviaؓ Bin Abe Sufyanؓ Jabrian Taloka

Madrasa Syedna Moaviaؓ Bin Abe Sufyanؓ  Jabrian Taloka

Share

ملحق وفاق المدارس العربیة الباکستان
موئسس:- مولانا مفتی حافظ منیب الرحمان صدیقی
+92 345 5451590

26/07/2024

*میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
اسلام آباد(25جولائ 2024ء)
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے سپریم کورٹ کے ختم نںوت اور قادیانیت سے متعلقہ فیصلے کو غیرشرعی،غیر آئینی قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ زمینی حقائق اور تاریخی پس منظر کے بھی منافی ہے-مولانا جالندھری نے کہا کہ اس فیصلے کے حوالے سے ملک کی ممتاز دینی اور سیاسی قیادت اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل جاری ہے خاص طور پر تمام مکاتب فکر کی صف اول کی قیادت باہم رابطے میں ہے ان شاءاللہ جلد حتمی موقف کا اعلان کیا جائے گا-مولانا جالندھری نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء کے نام ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کل جمعہ کے اجتماعات میں اس فیصلے کو موضوع بنائیں، ختم نبوّت اور قادیانیت کے حوالے سےگفتگو کریں اور اس فیصلے کے اثرات و مضمرات سے قوم کو آگاہ کریں-مولانا جالندھری نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے دین و ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے جس پر طویل دینی،سیاسی اور آئینی جدوجہد کی گئ اس لیے اس حوالے سے کسی قسم کی مہم جوئ ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے عقیدہ ختم نںوت کے تحفظ اور پاکستان میں قادیانیوں کی آئینی حیثیت کے حوالے سے کسی کو اگر کوئ غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلی جائے-

25/07/2024
25/07/2024

مدرسہ معاویہؓ بن ابی سفیانؓ اور مسجدسیدناخالدبن ولیدؓ جبڑیاں تلوکہ

20/07/2024

‏‎





‎ #پاکستان




#مسلم
#ہفتہ

19/07/2024

مدرسہ کا نام سیدناامیرمعاویہؓ بن ابی سفیانؓ کے نام سے رکھاگیاجوکہ معاویہؓ ابوسفیانؓ بن حرب کے بیٹے تھے۔ ان کی والدہ کا نام ہندہؓ تھا۔ جنھوں نے غزوہ احد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا حمزہؓ کا کلیجا چبایا تھا۔ ظہور اسلام سے قبل ابوسفیانؓ کا شمار رؤسائے عرب میں ہوتا تھا۔ جبکہ ابوسفیانؓ اسلام کے بڑے دشمنوں میں شمار ہوتے تھے۔ فتح مکہ کے بعد جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عام معافی کا اعلان کیا تو ابوسفیانؓ، ہندہؓ اور ان کے تمام خاندان نے اسلام قبول کر لیا۔ امیر معاویہؓ بھی ان میں شامل تھے۔ ہجرت مدینہ سے تقریباً 15 برس پیشتر مکہ میں آپ کی پیدائش ہوئی۔ اظہارنبوت کے وقت آپ کی عمر کوئی چار برس کے قریب تھی۔ جب اسلام لائے تو زندگی کے پچیسویں برس میں تھے۔ فتح مکہ کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کے تالیف قلب کے لیے ابوسفیانؓ کے گھر کو بیت الامن قرار دیا۔ یعنی جو شخص ان کے گھر چلا جائے وہ مامون ہے۔ اور ان کے بیٹے معاویہؓ کو کاتب مقرر کیا، بعض علما کے نزدیک انھیں صرف کاتب مقرر کیا تھا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں اور ملاقاتیوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کا کام بھی آپ کے سپرد تھا۔ یہ دور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کا آخری حصہ تھا۔ اس لیے امیر معاویہؓ زیادہ عرصہ آستانہ نبوت سے منسلک نہ رہ سکے۔

ابوبکرصدیقؓ نے آپ کے بھائی یزید بن ابوسفیانؓ کو شام کے محاذ پر بھیجا تو معاویہؓ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عہد فاروقیؓ میں یزید کی وفات کے بعد آپ کو ان کی جگہ دمشق کا حاکم مقرر کیا گیا۔ رومیوں کے خلاف جنگوں میں سے قیساریہ کی جنگ آپ کی قیادت میں لڑی گئی جس میں 80 ہزار رومی قتل ہوئے تھے۔ عثمانؓ غنی نے آپ کو دمشق، اردن اور فلسطین تینوں صوبوں کا والی مقرر کیا اور اس پورے علاقہ کو شام کا نام دیا گیا۔ والی شام کی حیثیت سے آپ کا بڑا کارنامہ اسلامی بحری بیڑے کی تشکیل اور قبرص کی فتح ہے۔ عثمانؓ غنی آپ پر بہت اعتماد کرتے تھے اور آپ کا شمار عرب کے چار نامور مدبرین میں ہوتا تھا۔

امیر معاویہؓ نے خوارج سے مقابلہ کیا، مصر، کوفہ، مکہ، مدینہ میں باصلاحیت افراد کو عامل و گورنر مقرر کیا، مصر میں عمرو بن العاصؓ کو حاکم بنایا، پھر ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے عبد اللہ بن عمرو بن العاصؓ کو بنایا، ان کے دور حکومت میں جوبیس سال کو محیط ہے۔ سجستان، رقہ، سوڈان، افریقہ، طرابلس، الجزائر اور سندھ کے بعض حصے فتح ہوئے۔ ان کا دور حکومت ایک کامیاب دور تھا، ان کے زمانہ میں کوئی علاقہ سلطنت اسلامیہ سے خارج نہیں ہوا، بلکہ اسلامی سلطنت کا رقبہ وسیع تر ہوتا چلا گیا۔680ء میں امیر معاویہؓ کا انتقال 76 برس کی عمر میں دمشق میں ہوا۔ مدت خلافت انیس سال چند ماہ ہے۔ آپ نے تجہیز و تکفین کے بارے میں وصیت کی کہ رسول اللہﷺ کے کرتا مبارک کا کفن پہنایا جائے اور آپ کے ناخن مبارک اور موئے مبارک کو منہ اور آنکھوں پر رکھ دیا جائے ان کی طفیل خدا مجھے بخش دے۔

19/07/2024

‏‎





‎ #پاکستان




#ترمذی
#جمعہ

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jabrian Taloka Noor Pur Nakran
Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:00
Tuesday 15:00 - 19:00
Wednesday 15:00 - 19:00
Thursday 15:00 - 19:00
Friday 15:00 - 19:00
Saturday 15:00 - 19:00