26/05/2026
📘✨ علمی و تدریسی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ✨📘
مورخہ 21 مئی 2026 بروز جمعرات، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشہرہ میں "Bloom’s Taxonomy" کے موضوع پر ایک مؤثر اور معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
سینئر صدر معلم ادارہ ہذا جناب عبد الوحید کی ہدایت پر ادارہ کے دو قابل اور محنتی اساتذہ:
🔹 زبیر عباس — سینئر معلم
🔹 اسرار احمد قریشی — ایلیمنٹری معلم
نے نہایت عمدہ تیاری کے ساتھ جامع Presentation پیش کی، جس سے ادارہ کے تمام اساتذہ نے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
ورکشاپ میں Bloom’s Taxonomy کے مختلف مراحل اور تدریسی عمل میں اس کے مؤثر استعمال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس سے نہ صرف تدریس کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ طلبہ کے ذہنی و تعلیمی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ کر ان کی رہنمائی بھی ممکن ہو سکے گی۔
آخر میں جناب عبد الوحید، سینئر صدر معلم نے اس علمی کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی تربیتی اور تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
📚 معیاری تعلیم — ہماری اولین ترجیح
Govt Boys High School Nowshera Muzaffarabad
DEO Office Male Muzaffarabad Naeem Chak Takia Bandi گاؤں تکیہ بانڈی ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر GOVERNMENT SCHOOLS Village Bandi Kokiyal Takia Bandi Kakarwara AJK Elementary and Secondary Education Hub Duchoor Miran دچھور ميراں
゚