12/05/2026
راجہ محمد محمود خان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھن بندوے/گرلز پرائمری سکول کھن بندوہے میں پرائمری کے بچوں کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ بچوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ کھیلوں سے بچوں میں نہ صرف مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے بلکہ ان میں ٹیم ورک کی عادت بھی پڑتی ہے۔ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ستمبر میں شعبہ مڈل اور اکتوبر میں شبہ ہائی کے لیے بھی اسی طرح کی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔