16/04/2026
*📢 Teacher Required*
*For Read Foundation School Ambore Girls Section*
*Position:* Maths Subject Specialist (Female)
*Requirements:*
- *Minimum:* Graduation / Masters in Mathematics
- *Preference:* Candidates with experience
*How to Apply:* Interested candidates should send their CV
*📍 Location:* Read Foundation School Ambore Girls Section
*📞 Contact:* 03469122245
25/03/2026
ریڈ فاونڈیشن بائی سكول امبور
اہم اطلاع برائے والدین..
ادارہ ہٰذا میں تعلیمی سیشن اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ الحمدللہ، ایک کامیاب تعلیمی سال کے بعد طلبہ وطالبات کے لئے نئے داخلے پلے گروپ تا نہم جاری ہیں۔ داخلہ سے متعلق کسی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
0348 5242288
0346 9122245
03411081719
02/01/2026
Take your social media skills to the next level with READ Foundation
- 🌈 Boost your online presence and reach a wider audience with Read Foundation's social media training 📊👥
- 💻📚 Get hands-on experience with social media tools and strategies at Read Foundation's training session
foundation
media training session
year new dreams
14/12/2025
مظفرآباد ( )
ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول امبور، مظفرآباد میں آٹھ حفاظِ کرام کی دستار بندی کی ایک شاندار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ریفیوجیز مینجمنٹ نے کی، جبکہ امیر جماعتِ اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان جناب ڈاکٹر مشتاق احمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔
دیگر معزز مہمانوں میں غلام حسن بٹ (سینئر رہنما و مستقل ممبر مہاجرین نمائندہ فورم)،
سید حمزہ شاہین ترجمان مہاجرین نمائندہ فورم
شیخ زاہد (ڈپٹی ریجنل منیجر)، عبدالاحد لون (پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول امبور)، میم عمارہ یونس (پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن گرلز ہائی سکول امبور)، سید امیر شاہ (کوآرڈینیٹر)، سید حسن شاہ (وائس پرنسپل)، سجاد طارق عباسی (انچارج پرنسپل)، سید امیر شاہ ثاقب (ایڈمن)، سر سفیر توحیدی، ارشد احمد شیزی، فاروق احمد فردوس، انجینئر علی اکبر قریشی صادق حسین نقوی (زونل ممبر)، محمد عالم مغل (نمائندہ مہاجر کیمپ امبور)، عبد الحمید لون (نمائندہ مہاجر کیمپ الشفاء)، نزر حسین شاہ، مشتاق احمد مغل، یعقوب بھٹی، محبوب خان اور اختر بٹ قاری عبد الکریم شاہ چوہدری نصر دین، ماسٹر عاشق، میاں نور احمد، مولانا قاری اظہار الحق مولانا عبید نقشبندی شامل تھے۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول امبور کی 34 سالہ تعلیمی خدمات کو سراہا اور شعبۂ حفظ میں 45 طلبہ کے تکمیلِ قرآنِ کریم کے عظیم الشان کارنامے پر ادارے اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے قائدانہ کردار اور پاک فوج کی اعلیٰ کارکردگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہدِ آزادی جاری رکھنی چاہیے تاکہ تکمیلِ پاکستان کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو۔
ڈاکٹر مشتاق احمد خان نے ریاستِ پاکستان سے اپنی نظریاتی وابستگی اور محبت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے جماعتِ اسلامی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ بیرونِ ملک دورے کے دوران ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول امبور اور ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول چکوٹھی کے لیے عمارتوں کا تحفہ لانے کی کوشش کی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول امبور نے ادارے کو مزید بہتر نتائج سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مہاجرین نمائندہ فورم کے مستقل ممبر غلام حسن بٹ نے ادارے کے کلیدی کردار اور معیاری تعلیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
جید علماء کرام نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور شعبۂ حفظ کے مہتمم مولانا قاری نذیر احمد اعوان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر آٹھ حفاظِ کرام کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں، اساتذۂ کرام اور حفاظ کے والدین کو مبارکباد دی گئی، جبکہ آخر میں ریاستِ پاکستان کی سالمیت اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
11/09/2025
"Huge congratulations to our students, teachers, and parents on this outstanding achievement! 🎉📚"
"Proud moment for our school! Exceptional results, endless possibilities! 🌟"
"Kudos to our students and teachers for their hard work and dedication! We're beaming with pride! 💫""Our students have once again proven that excellence is achievable with determination and teamwork! 🙌" "A phenomenal result that reflects the commitment and passion of our school community! 🎉"